10:15 pm
وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا کو عالمی ادارہ صحت میں اعلیٰ ترین عہدہ مل گیا

وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا کو عالمی ادارہ صحت میں اعلیٰ ترین عہدہ مل گیا

10:15 pm


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) ظفر مرزا کو عالمی ادارہ صحت میں اعلیٰ ترین عہدہ مل گیا، وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی برائے صحت عمران خان کی درخواست پر پاکستان آئے تھے، 2 ماہ قبل اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر عالمی ادارہ صحت کو خیرباد کہہ کر پاکستان آنے 
والے ظفر مرزا کو دوبارہ ڈبلیو ایچ او میں اعلیٰ عہدہ مل گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا کو ایڈوائزر برائے یونیورسل ہیلتھ کوریج تعینات کیا گیا ہے۔ ظفر مرزا کی جانب سے 2 ماہ قبل وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت کے عہدے سے استعفیٰ دیا گیا تھا، جس کے بعد اب انہیں ایک نئی ذمے داری مل گئی ہے ۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی ظفر مرزا 29 جولائی 2020 کو مستعفی ہو گئے تھے۔ مستعفی ہوتے وقت انہوں نے کہا تھا کہ عمران خان کے کہنے پر پاکستان آیا تھا۔ پوری دیانتداری اور ایمانداری سے کام کیا۔ بعد ازاں یہ خبریں بھی سامنے آئیں کہ ظفر مرزا نے خود استعفیٰ نہیں دیا بلکہ ان سے استعفیٰ لیا گیا۔ تاہم حکومت کی جانب سے اس خبر کی تصدیق نہیں کی گئی تھی۔ جبکہ ظفر مرزا کے مستعفی ہونے کے بعد شوکت خانم ہسپتال کے سی ای او ڈاکٹر فیصل کو وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت کا عہدہ سونپ دیا گیا تھا۔‎

تازہ ترین خبریں

سلیکٹرز کو کوئی سلیکٹڈ لے کر آنا ہی تھا توکوئی کام کا اچھا بندہ لاتے،نوازشریف

سلیکٹرز کو کوئی سلیکٹڈ لے کر آنا ہی تھا توکوئی کام کا اچھا بندہ لاتے،نوازشریف

وزیراعظم عمران خان نے ملک میں بڑھتی مہنگائی پر اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کر لیا۔

وزیراعظم عمران خان نے ملک میں بڑھتی مہنگائی پر اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کر لیا۔

ایران جنرل سلیمانی کا بدلہ لینے کی تیاری کررہاہے۔۔ کہاں اور کس پر وار کرے گا۔۔۔؟امریکی انٹیلی جنس رپورٹ نے ہلچل مچا دی

ایران جنرل سلیمانی کا بدلہ لینے کی تیاری کررہاہے۔۔ کہاں اور کس پر وار کرے گا۔۔۔؟امریکی انٹیلی جنس رپورٹ نے ہلچل مچا دی

ہتک عزت کا دعویٰ، عدالت نے فریقین کو طلب کر لیا

ہتک عزت کا دعویٰ، عدالت نے فریقین کو طلب کر لیا

نیب نے ایک اور ریفرنس تیار کر لیا

نیب نے ایک اور ریفرنس تیار کر لیا

حکومت کا آٹا، چینی اور گھی وتیل سستا کرنے کااعلان

حکومت کا آٹا، چینی اور گھی وتیل سستا کرنے کااعلان

فیڈرل بورڈ نے پروموشن پالیسی جاری کردی

فیڈرل بورڈ نے پروموشن پالیسی جاری کردی

نیوزی لینڈ کی کل فوج کتنی ہے؟

نیوزی لینڈ کی کل فوج کتنی ہے؟

 وزیراعظم نے کھلاڑیوں کو سب سے پہلےاچھا انسان بننے کی نصیحت کی۔شہباز گل

وزیراعظم نے کھلاڑیوں کو سب سے پہلےاچھا انسان بننے کی نصیحت کی۔شہباز گل

رات گئے حراست میں لیے گئے صحافی وارث رضا گھر پہنچ گئے

رات گئے حراست میں لیے گئے صحافی وارث رضا گھر پہنچ گئے

میں اپنے نبیﷺ سے شکایت ضرور کروں گی کہ آپ کی اُمت نے مجھے بہت ستایا ہے, باہمت لڑکی صائمہ کے ساتھ بڑا فراڈ کر دیا گیا

میں اپنے نبیﷺ سے شکایت ضرور کروں گی کہ آپ کی اُمت نے مجھے بہت ستایا ہے, باہمت لڑکی صائمہ کے ساتھ بڑا فراڈ کر دیا گیا

  شیخ محمد ڈیلا بینیالی وفات پا گئے ، انتقال کے وقت لوگوںنے چہرے پر کیا کیا معجزاتی چیز دیکھی ؟ تصاویر لنک میں 

شیخ محمد ڈیلا بینیالی وفات پا گئے ، انتقال کے وقت لوگوںنے چہرے پر کیا کیا معجزاتی چیز دیکھی ؟ تصاویر لنک میں 

سندھ حکومت نے ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کو گرفتار کرلیا۔

سندھ حکومت نے ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کو گرفتار کرلیا۔

پاکستانی تیاری کر لیں ، اگلے کچھ ہی گھنٹوں میں کیا ہونے والا ہے ؟ ہنگامی اطلاع آپ سب کیلئے

پاکستانی تیاری کر لیں ، اگلے کچھ ہی گھنٹوں میں کیا ہونے والا ہے ؟ ہنگامی اطلاع آپ سب کیلئے