07:57 pm
وزیر اعظم عمران خان کیلئے آنے والے چند دن انتہائی اہم قرار ، کیا ہونے والا ہے ؟ پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

وزیر اعظم عمران خان کیلئے آنے والے چند دن انتہائی اہم قرار ، کیا ہونے والا ہے ؟ پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

07:57 pm


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان کی حکومت کے لیے آئندہ آنے والے چند روز انتہائی اہم ہیں کیونکہ کئی اندرونی محاذ کھلنے جا رہے ہیں ، ان خیالات کا اظہار تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کیا ۔ نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں خاص طور پر اپوزیشن 
جماعتوں کے معاملات سامنے آنے ہیں ، اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی دیکھنا ہے کہ شہباز شریف کا عدالت سے کیا فیصلہ آتا ہے؟ دیکھنا ہوگا کہ مولانا فضل الرحمان اور نواز شریف کی بات چیت کے کیا اثرات سامنے آتے ہیں؟اس لیے اگلا ہفتہ بہت اہم ہے، اور وزیراعظم عمران خان کے لیے آئندہ آنے والے چند روز بہت اہم ہیں کیونکہ کئی اندرونی محاذ کھلنے جا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے نئے اتحاد کوپاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا نام دے دیا ، اپوزیشن اتحاد نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سیاست میں فوری مداخلت بند کرے ، آٹے چینی ، گیس ، بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں فوری کم کی جائیں ، سلیکٹڈ حکومت سقوط کشمیر کی ذمہ دار ہے، صدارتی نظام رائج کرنے کے مذموم اداروں کو مسترد کرتے ہیں ، یہ اتحادی ڈھانچہ ملک گیر تحریک کو لے کرچلے گا ، ملک میں آزادانہ شفاف انتخابات کا انعقاد کیا جائے ، انتخابات کیلئے فوری اصلاحات کی جائیں۔ ان اصلاحات میں مسلح ایجنسیوں کا کوئی عمل دخل نہ ہو، یہ اجلاس مطالبہ کرتا ہے کہ آٹا چینی ، گیس ، بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں فوری کم کی جائیں ۔ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کو مصنوعی استحکام اس اسٹیبلشمنٹ نے بخشا ہے جس نے الیکشن میں دھاندلی کے عوام پر مسلط کیا ،ملک میں صدارتی نظام رائج کرنے کے مذموم ارادوں کو مسترد کیا جاتا ہے۔ وفاقی پارلیمانی جمہوریت کو پاکستان کا تحفظ سمجھتا ہے ، اسٹیبلشمنٹ سیاست میں فوری مداخلت بند کرے ، تمام ادارے آئین کے تحت اپنے حلف اور پابندیوں کی پاسداری کرتے ہوئے سیاست میں مداخلت سے باز رہیں ، سلیکٹڈ حکومت کی ناکام پالیسیوں کے نتیجے میں ایٹمی صلاحیت اور ملکی دفاع کیلئے سنگین خطرہ بن چکی ہیں ، 1973کا آئین ، 18ویں ترمیم ، ایف سی ایوارڈ قومی مفادات کا مظہر ہے، ان کا تحفظ کیا جائے۔

تازہ ترین خبریں

کامران خان نے پاک چین دوستی پر سوال اٹھا دیا!  پاکستانی اینکر کے سوال پر چین بھی میدان میں آگیا، بڑا رد عمل دے دیا

کامران خان نے پاک چین دوستی پر سوال اٹھا دیا! پاکستانی اینکر کے سوال پر چین بھی میدان میں آگیا، بڑا رد عمل دے دیا

وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف کسی مہم کاحصہ نہیں بنیں گے ،راناتنویرحسین

وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف کسی مہم کاحصہ نہیں بنیں گے ،راناتنویرحسین

 وزیراعظم عمران خان(آج)  کراچی سرکلر ریلوے کا سنگ بنیاد رکھیں گے

وزیراعظم عمران خان(آج) کراچی سرکلر ریلوے کا سنگ بنیاد رکھیں گے

نواز شریف نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے بل پر  حتمی رائے نہیں دی تھی،ن لیگی رہنما جاوید لطیف نے  نیاپنڈوراباکس کھول دیا

نواز شریف نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے بل پر حتمی رائے نہیں دی تھی،ن لیگی رہنما جاوید لطیف نے نیاپنڈوراباکس کھول دیا

انطلبہ کو کالجز اور یونیورسٹیز میں داخلہ نہیں ملےگا۔۔ وزیرتعلیم نے بچوں اور والدین پر بجلیاں گرادیں

انطلبہ کو کالجز اور یونیورسٹیز میں داخلہ نہیں ملےگا۔۔ وزیرتعلیم نے بچوں اور والدین پر بجلیاں گرادیں

وزیرمملکت زرتاج گل سنٹرل جیل ڈیرہ غازی خان پہنچ گئیں

وزیرمملکت زرتاج گل سنٹرل جیل ڈیرہ غازی خان پہنچ گئیں

 سوات اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

سوات اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

حکومت کا نئے چیئرمین نیب کیلئے شہباز شریف سے مشاورت نہ کرنے کا فیصلہ

حکومت کا نئے چیئرمین نیب کیلئے شہباز شریف سے مشاورت نہ کرنے کا فیصلہ

عراق کا جے ایف 17 فائٹر جیٹس خریدنے کا فیصلہ

عراق کا جے ایف 17 فائٹر جیٹس خریدنے کا فیصلہ

تھرپارکر و بدین میں موسلادھار بارش، دیواریں گرنے سے 8 جاں بحق

تھرپارکر و بدین میں موسلادھار بارش، دیواریں گرنے سے 8 جاں بحق

شہر پر سموگ کے خطرات منڈلانے لگے، اگلا مہینہ بھاری پڑسکتا ہے

شہر پر سموگ کے خطرات منڈلانے لگے، اگلا مہینہ بھاری پڑسکتا ہے

وہ ملک جس کے وزیر اعظم نے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اتنی طویل تقریر کی کہ خود بھی پسینہ پسینہ ہوگئے

وہ ملک جس کے وزیر اعظم نے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اتنی طویل تقریر کی کہ خود بھی پسینہ پسینہ ہوگئے

2روز بعد ہی نئی نویلی دلہن نے طلاق مانگ لی،لیکن کیوں؟وجہ ایسی کہ جان کرآپ بھی ششدر رہ جائیں گے

2روز بعد ہی نئی نویلی دلہن نے طلاق مانگ لی،لیکن کیوں؟وجہ ایسی کہ جان کرآپ بھی ششدر رہ جائیں گے

ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے اورکہاں موسم خشک رہے گا،محکمہ موسمیات نے بڑی پیش گوئی کردی

ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے اورکہاں موسم خشک رہے گا،محکمہ موسمیات نے بڑی پیش گوئی کردی