11:06 pm
نواز شریف کو سزا دلوانے والی اہم ترین پاکستانی شخصیت نے استعفیٰ دیدیا ، وجہ کیا بنی ؟ جانیں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق وزیراعظم نواز شریف کو سزا دلوانے والے نیب پراسیکیوٹر واثق ملک مستعفی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں سزا دلوانے والے نیب کے پراسیکیوٹر واثق ملک آج مستعفی ہو گئے ہیں۔پراسیکیورٹر واثق ملک نے اپنا استعفیٰ چئیرمین نیب کو بھجوا دیا،واثق ملک نواز شریف کے خلاف العزیزیہ ریفرنس میں پراسیکیوٹر تھے۔ واثق ملک نے اپنے استفعے میں کہا کہ نیب جیسے باوقار ادارے کے ساتھ 5 سال سے زائد عرصہ کام کرنا باعث اعزاز ہے۔ اپنا کنٹریکٹ ختم کر کے نیب سے مستفعی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے
کہ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے نواز شریف کے خلاف ریفرنسز کا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو فلیگ شپ ریفرنس میں بری کر دیا جبکہ العزیزیہ ریفرنس میں مجرم قرار دیتے ہوئے سات سال قید بامشقت کی سزا سنائی ۔ نواز شریف پر 1.5 ملین پاؤنڈز اور 25 ملین ڈالرز کا الگ الگ جُرمانہ بھی عائد کیا گیا جبکہ نواز شریف کو دس سال تک عوامی عہدہ رکھنے کے لیے بھی نا اہل قرار دے دیا گیا۔ عدالت نے نواز شریف کی جائیداد ضبطگی کا بھی حکم دیا جبکہ حسن اور حسین نواز کو مفرور قرار دے کر ان کے دائمی وارنٹس جاری کر دئے۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ نواز شریف العزیزیہ ریفرنس میں منی ٹریل نہیں دے سکے۔ نواز شریف ہی ہل میٹل اور العزیزیہ کے اصل مالک ہیں۔ فیصلے میں مزید کہا گیا کہ فلیگ شپ ریفرنس آف شور کمپنیوں سے متعلق ہے لہٰذا فلیگ شپ ریفرنس میں کیس نہیں بنتا اس لیےنوازشریف کوبری کیا جاتاہے۔سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف دائر کیے گئے دونوں ریفرنسز پر 15 ماہ تک کارروائی ہوئی۔ دونوں ریفرنسز پر کُل 183 سماعتیں ہوئیں، العزیزیہ ریفرنس میں 22 جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں 16 گواہان پیش ہوئے۔

تازہ ترین خبریں

کوہاٹ جلسہ،ناقص انتظامات کرنیوالاٹھیکیدارگرفتار۔۔کس کوموردالزام ٹھہرادیا،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

عمران خان کو عقل آ جاتی تو آدھی رات کو۔۔۔مریم اورنگزیب نے ایسی بات کہہ دی جس سے کھلاڑی غصے سے آگ بگولہ ہوگئے

اسلام آباد میں سڑک کنارے پول ڈانس کرتی لڑکی کی ویڈیو وائرل وفاقی پولیس کا موقف بھی آگیا

ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نیاز اللہ نیازی کوعہدے سے ہٹادیاگیا،نیاایڈووکیٹ جنرل اسلام آبادکس کوبنادیاگیا،نام سامنے آگیا

انتظارکی گھڑیاں ختم۔۔۔عمران خا ن لانگ مارچ کی کال کب دیں گے ،کپتان نے آخرکاراعلان کردیا

عبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد۔۔۔بلوچستان حکومت نے بڑااعلان کردیا

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجوکی کرسی خطرے میں۔۔۔بڑااقدام اٹھالیاگیا

عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود پاکستان میں سونا مزید مہنگا ،فی تولہ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،جانیں

قومی کرکٹر آصف علی کے گھرخوشیاں ہی خوشیاں ،ہرطرف سے مبارکبادوں کاسلسلہ جاری

انحراف کرنے والے رکن کا ووٹ شمار ہوگا: جسٹس مظہر اور جسٹس جمال کا اختلافی نوٹ

بوتل پیتا یہ بچہ آج کا کونسا مشہور اداکار ہے؟ 80 فیصد لوگ پہچان نہیں پاتے

آرٹیکل 63 اےکی تشریح پر سپریم کورٹ کے فیصلےکے بعد عثمان بزدار بھی متحرک

پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کیخلاف نا اہلی ریفرنس، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ سے مدد لینے کا فیصلہ کر لیا

مارگلہ ہلز میں آگ لگانے کا معاملہ ، اب تک کتنی گرفتاریاں ہو گئیں؟ بڑی خبر