01:19 pm
وزیرصحت کے کوروناسے متاثرہونے کے بعد 24گھنٹوں  میں وائرس نے اب تک کتنے مریضوںکواپناشکاربنالیا؟

وزیرصحت کے کوروناسے متاثرہونے کے بعد 24گھنٹوں  میں وائرس نے اب تک کتنے مریضوںکواپناشکاربنالیا؟

01:19 pm

اسلام آباد(ویب ڈیسک )پاکستان میں کورونا وائرس کی مجموعی صورتحال بہتر ہے تاہم کچھ روز سے کچھ مقامات پر کیسز میں اضافے کے بعد فعال کیسز کی تعداد کچھ حد تک بڑھ گئی ہے۔ملک میں اب تک اس عالمی وبا کے مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 11 ہزار 516 ہے جس میں سے 2 لاکھ 96 ہزار 340 صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ 6 ہزار 474 کا انتقال ہوا ہے۔آج 29 ستمبر کی صبح تک ملک میں کورونا وائرس کے 297 کیسز اور 5 اموات کا اضافہ ہوا جبکہ 318 مریض شفایاب ہوگئے۔تاہم ان 297 کیسز میں بلوچستان کے 85 اور خیبرپختونخوا کے 26 کیسز وہ بھی تھے 
جو گزشتہ روز کے اعداد و شمار تھے لیکن رپورٹ آج ہوئے۔26 فروری 2020 کو ملک میں کورونا وائرس کا پہلا کیس کراچی میں رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد یہ دیکھتے ہی دیکھتے پورے ملک میں پھیل گیا۔ابتدا میں ایک ماہ تک ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد کم تھی تاہم اپریل میں کیسز بڑھنا شروع ہوئے اور پھر مئی میں مزید کیسز رپورٹ ہوئے۔تاہم جون میں صورتحال مکمل طور پر تبدیل ہوگئی اور یومیہ 6 ہزار سے زائد کیسز اور 100 سے زائد اموات رپورٹ ہونے لگی اور ملک کے ہسپتالوں میں بستروں کی تعداد کم پڑنے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔بعد ازاں جولائی کے مہینے میں صورتحال بہتر ہونا شروع ہوئی اور یومیہ کیسز اور اموات میں کمی واقع ہوئی، جس کے بعد اگست میں مجموعی صورتحال مزید بہتر ہوئی اور ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے عائد پابندیوں کا خاتمہ کردیا گیا۔تاہم تعلیمی اداروں اور شادی ہالز کو مزید ایک ماہ بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تاہم ستمبر میں مزید صورتحال بہتر ہونے کے بعد 15 ستمبر سے یہ شعبے بھی کھول دیے گئے۔تاہم 15 ستمبر کے بعد سے کیسز کی یومیہ تعداد میں کچھ حد تک اضافہ رپورٹ ہوا ہے۔آج 29 ستمبر کو ملک میں کورونا وائرس کی مجموعی صورتحال کچھ اس طرح ہے۔ملک کے دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ متاثر صوبے پنجاب میں کورونا وائرس نے مزید 73 افرا کو متاثر کیا جبکہ 3 افراد کی جان لے لی۔سرکاری پورٹل کے اعداد و شمار کے مطابق 73 نئے مریضوں کے بعد وہاں کیسز کی مجموعی تعداد 99 ہزار 292 ہوگئی۔اس کے علاوہ 3 اموات نے مجموعی تعداد کو 2 ہزار 234 تک پہنچا دیا۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے 62 نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی۔ان نئے 62 مریضوں کے بعد وہاں کیسز کی مجموعی تعداد 16 ہزار 532 تک پہنچ گئی۔گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے 49 نئے کیسز اور ایک موت کی تصدیق ہوئی۔اعداد و شمار کے مطابق 49 کیسز نے مجموعی متاثرین کی تعداد کو 3 ہزار 730 تک پہنچا دیا۔اس کے علاوہ ایک فرد کورونا وائرس سے انتقال بھی کر گیا جس نے مجموعی اموات کو 82 تک پہنچا دیا۔پاکستان میں سب سے کم متاثر حصے آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 2 کیسز رپورٹ ہوئے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ان نئے مریضوں نے وہاں کیسز کی مجموعی تعداد کو 2 ہزار 663 تک پہنچا دیا۔اس کے علاوہ ایک اور فرد کے انتقال کرجانے سے مجموعی اموات 72 تک پہنچ گئیں۔پاکستان میں صحتیاب افراد کی تعداد بڑھ رہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 318 مریض شفایاب ہوئے۔سرکاری پورٹل کے مطابق 318 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے مجموعی طور پر شفاپانے والوں کی تعداد 2 لاکھ 96 ہزار 340 ہوگئی جو 95 فیصد سے زائد ہے۔

تازہ ترین خبریں

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات

ہم نے تو استعفے دینے کی بات ہی نہیں کی۔۔استعفوں کی باتیں میڈیا کی جانب سے کی گئیں ۔۔قمر الزمان کائرہ مکر گئے

ہم نے تو استعفے دینے کی بات ہی نہیں کی۔۔استعفوں کی باتیں میڈیا کی جانب سے کی گئیں ۔۔قمر الزمان کائرہ مکر گئے

گھریلو ملازمہ پر تشدد مہنگا پڑھ گیا ۔۔۔۔ مسلم لیگ ن کے  سابق یونین کونسل ناظم گرفتار

گھریلو ملازمہ پر تشدد مہنگا پڑھ گیا ۔۔۔۔ مسلم لیگ ن کے سابق یونین کونسل ناظم گرفتار

پاکستان مسلم لیگ ن پارلیمانی اجلاس ،  مہنگائی کے خلاف قرارداد منظور

پاکستان مسلم لیگ ن پارلیمانی اجلاس ، مہنگائی کے خلاف قرارداد منظور

اسلام آباد پولیس کا ضلع بھر میں بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔۔متعدد بھکاریوں کو گرفتار کرلیا 

اسلام آباد پولیس کا ضلع بھر میں بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔۔متعدد بھکاریوں کو گرفتار کرلیا 

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی عمران خان سے ملاقات ۔ وزیرِ اعظم نے وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کے اقدامات کو سراہا۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی عمران خان سے ملاقات ۔ وزیرِ اعظم نے وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کے اقدامات کو سراہا۔

وزارت آئی ٹی کے ادارے یونیورسل سروس فنڈ کا جہلم اور چکوال کیلئے براڈ بینڈ سروسز فراہمی کا اہم منصوبہ۔25 کروڑ سے زائد کی لاگت ۔

وزارت آئی ٹی کے ادارے یونیورسل سروس فنڈ کا جہلم اور چکوال کیلئے براڈ بینڈ سروسز فراہمی کا اہم منصوبہ۔25 کروڑ سے زائد کی لاگت ۔

موٹروے پر پنڈی بھٹیاں کے قریب خوفناک حادثہ ۔۔۔ 5 افراد جاں بحق 8 زخمی

موٹروے پر پنڈی بھٹیاں کے قریب خوفناک حادثہ ۔۔۔ 5 افراد جاں بحق 8 زخمی

عمران خان طوطوں کے ذریعے حقائق تبدیل نہیں کر سکتے کیونکہ وہ ممنوعہ فنڈز لینے کا اقرار کر چکے ہیں۔ پلوشہ خان

عمران خان طوطوں کے ذریعے حقائق تبدیل نہیں کر سکتے کیونکہ وہ ممنوعہ فنڈز لینے کا اقرار کر چکے ہیں۔ پلوشہ خان

علی زیدی کیا وزیراعظم کو بھی جوابدہ نہیں ۔ مراد علی شاہ

علی زیدی کیا وزیراعظم کو بھی جوابدہ نہیں ۔ مراد علی شاہ

 ڈس انفولیب کی انکشافات کے بعد پاکستان کا نام گرے لسٹ میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں۔ رحمان ملک

ڈس انفولیب کی انکشافات کے بعد پاکستان کا نام گرے لسٹ میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں۔ رحمان ملک

  سلطنت نیازیہ پی ڈی ایم کے خوف سے لرز رہی ہے،پی ڈی ایم سے زیادہ پی ٹی آئی والوں کو نیازی صاحب کو نکالنے کی جلدی ہے۔ فیصل کریم کنڈی

  سلطنت نیازیہ پی ڈی ایم کے خوف سے لرز رہی ہے،پی ڈی ایم سے زیادہ پی ٹی آئی والوں کو نیازی صاحب کو نکالنے کی جلدی ہے۔ فیصل کریم کنڈی

چھوٹے ڈیموں کی تعمیر سے پانی کی کمی کے مسائل پر قابو پانے میں مدد ملے گی ۔ اسد قیصر

چھوٹے ڈیموں کی تعمیر سے پانی کی کمی کے مسائل پر قابو پانے میں مدد ملے گی ۔ اسد قیصر

 معمولی جرائم کی پاداش میں افغان جیلوں میں قید پاکستانیوں کی جلد رہائی کے خواہاں ہیں ۔ شاہ محمود قریشی

معمولی جرائم کی پاداش میں افغان جیلوں میں قید پاکستانیوں کی جلد رہائی کے خواہاں ہیں ۔ شاہ محمود قریشی