02:50 pm
 پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی  کنول شوذب  کا 67سالہ بزرگ خاتون  پر مبینہ طور پر تشدد

پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی کنول شوذب کا 67سالہ بزرگ خاتون پر مبینہ طور پر تشدد

02:50 pm

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وفاقی دارالحکومت میں پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی محترمہ کنول شوذب نے درخت کاٹنے سے منع کرنے پر گریڈ20کی ریٹائرڈ67سالہ بزرگ خاتون کومبینہ طور پر تشددکا نشانہ بنا ڈالا،رکن قومی اسمبلی نے بزرگ خاتون کوگالم گلوچ کرتے ہوئے انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں،بزرگ خاتون کے شوہر راجہ عبدالرحمان نے وزیراعظم پاکستان سے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے خاتون رکن قومی اسمبلی 
کے خلاف کارروائی کی اپیل کی ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ شالیمار کے علاقے ایف الیون ٹو کی سٹریٹ33کے مکان نمبر359میں راجہ عبدالرحمان نامی ریٹائرڈ افسر رہائش پذیر ہیں انکی اہلیہ بھی گریڈ 20کی ریٹائرڈ افسر ہیں ، جن کے پڑوس میں تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی کنول شوذب رہائش پذیر ہیں، 23ستمبر دن 12بجے رکن قومی اسمبلی نے اپنی پڑوسن بزرگ خاتون سے درختوں کی کٹائی کے معاملے پر لڑائی جھگڑا کیا،کنول شوذب اپنے گھر سے ملحقہ اراضی کی خوبصورتی کیلئے سالہا سال سے لگے درخت کٹوا رہی تھیں، جس پر پڑوسیوں نے سی ڈی اے کے انوائرمنٹ ونگ اور میئر اسلام آباد کو شکایت کی، جس میں کنول شوذب کو درختوں کی کٹائی سے روکنے کی درخواست کی گئی،جس پر رکن قومی اسمبلی طیش میں آ گئیں اور اپنے گھر کے سبزہ زار سے پڑوسی کے سبزہ زار میں چھلانگ لگائی اور وہاں موجود 67سالہ بزرگ خاتون کا گلہ دبوچ لیا اور ان پر تھپڑوں اور مکوں کی بارش کر دی اور گندی گالیاں دینا شروع کر دیں اور ان کا موبائل فون چھین کر پھینک دیا اور انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔بزرگ خاتون کے شوہر راجہ عبدالرحمان کی طرف سے وزیراعظم پاکستان سے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ نئے پاکستان میں ایک رکن قومی اسمبلی کی طرف سے بزرگ خاتون پر تشدد کرنے اور انہیں گالیاں دینے کے واقعے پر انہیں شدید مایوسی ہوئی ہے۔

تازہ ترین خبریں

`` ون ڈے اور ٹی ٹونٹی رینکنگ میں بابراعظم کونسی پوزیشن پر آگئے ؟آئی سی سی نے تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی

`` ون ڈے اور ٹی ٹونٹی رینکنگ میں بابراعظم کونسی پوزیشن پر آگئے ؟آئی سی سی نے تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی

واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کیلئے ایک اور شاندار فیچر متعارف کروا دیا

واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کیلئے ایک اور شاندار فیچر متعارف کروا دیا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی کر دی

آئندہ چوبیس گھنٹوں کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی کر دی

یوکرین پر حملہ کیا تو ایک بھی روسی فوجی واپس اپنے ملک نہیں جائیگا، بڑے ملک نے روس کو وارننگ دیدی

یوکرین پر حملہ کیا تو ایک بھی روسی فوجی واپس اپنے ملک نہیں جائیگا، بڑے ملک نے روس کو وارننگ دیدی

شہزا د اکبر کی جگہ کس کو تعینات کیا جائیگا؟ پانچ اہم نام سامنے آگئے

شہزا د اکبر کی جگہ کس کو تعینات کیا جائیگا؟ پانچ اہم نام سامنے آگئے

گھر میں بچے اکیلے ہیں،شاہد آفریدی نے بائیو سیکیور ببل سے باہر نکلنے کی درخواست کردی

گھر میں بچے اکیلے ہیں،شاہد آفریدی نے بائیو سیکیور ببل سے باہر نکلنے کی درخواست کردی

مزیدکتنا عرصہ قیمتیں نیچے نہ آنے کاامکان ہے ؟  وزیر خزانہ شوکت ترین نے پریشان کن خبر سنا دی

مزیدکتنا عرصہ قیمتیں نیچے نہ آنے کاامکان ہے ؟ وزیر خزانہ شوکت ترین نے پریشان کن خبر سنا دی

جب ہم ملتان یا لاہور تک پہنچیں گے تو عمران خان اپنے وزن سے گر جائے گا، پی ڈی ایم رہنما کا دعویٰ

جب ہم ملتان یا لاہور تک پہنچیں گے تو عمران خان اپنے وزن سے گر جائے گا، پی ڈی ایم رہنما کا دعویٰ

ٹویٹر پر شہری کا طنز، جمائمہ خان نے کھری کھری سناتے ہوئےپاکستان زندہ باد کا نعرہ لگا دیا

ٹویٹر پر شہری کا طنز، جمائمہ خان نے کھری کھری سناتے ہوئےپاکستان زندہ باد کا نعرہ لگا دیا

غریب کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہو گیا، آٹے کی فی کلو قیمت میں ہوشربا اضافہ

غریب کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہو گیا، آٹے کی فی کلو قیمت میں ہوشربا اضافہ

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات سے متعلق نئی پالیسی کا اعلان کر دیا گیا

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات سے متعلق نئی پالیسی کا اعلان کر دیا گیا

کرپشن میں اضافہ ، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان  سےاستعفے کا مطالبہ

کرپشن میں اضافہ ، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان سےاستعفے کا مطالبہ

کتنے حکومتی اراکین ن لیگ میں شامل ہونے کو تیار ہیں؟ دعوے نے ہلچل مچادی

کتنے حکومتی اراکین ن لیگ میں شامل ہونے کو تیار ہیں؟ دعوے نے ہلچل مچادی

موبائل سگنل اور سڑکیں بند۔۔وفاقی وزیر داخلہ نے بڑا اعلان کر دیا

موبائل سگنل اور سڑکیں بند۔۔وفاقی وزیر داخلہ نے بڑا اعلان کر دیا