10:33 pm
 پاکستانی سیاست دانوں کی وہ ”بیٹیاں“، جنہوں نے ابھی تک سیاسی میدان میں قدم نہیں رکھا

 پاکستانی سیاست دانوں کی وہ ”بیٹیاں“، جنہوں نے ابھی تک سیاسی میدان میں قدم نہیں رکھا

10:33 pm

پاکستان کے ماضی اور حال کے کئی ایسے سیاست دان ہیں، جن کی بیٹیوں نے ان کی طرح سیاست کے میدان میں قدم تو نہیں رکھا لیکن وہ مختلف حوالوں سے مشہور ہیں ۔ کسی کی بیٹی کھیل کے میدان میں مائیک پکڑے دکھائی دیتی ہیں ، تو کسی کی بیٹی قلم کی طاقت کو آ زما رہی ہیں ۔ اس مضمون میں چند سیاست دانوں کی مشہور بیٹیوں کے بارے میں بتایا جا رہا ہے، آئیے آپ بھی جانئے کہ کس سیاست دان کی بیٹی کس چیز کے حوالے سے شہرت رکھتی ہیں ۔ آصف زرداری کی بیٹیاں بختاور اور
آصفہ: سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹیاں بختاور اور آصفہ بھٹو زرداری نے اب تک سیاست کے میدان میں قدم نہیں رکھا ۔ ان کے بھائی بلاول بھٹو زرداری اس وقت پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین ہیں اور سیاست کے میدان میں اہم کردار نبھا رہے ہیں ۔ دونوں بہنیں مختلف سیاسی معاملات میں بولتی ضرور دکھائی دی ہیں لیکن اب تک باقاعدہ طور پر وہ سیاست میں نہیں آئیں ۔ بختاور بھٹو زرداری نے ایڈن برگ یونیورسٹی سے انگلش لٹریچر میں ایم اے آنرز کیا ہے ۔ انہوں نے ایک نجی ادارہ 'Save the Flood and Disaster Victims Organization' کے نام سے بنا رکھا ہے، جس کے تحت وہ لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرتی دکھائی دیتی ہیں ۔ جبکہ دوسری جانب آصفہ بھٹو نے یونیورسٹی کالج آف لندن سے ”گلوبل ہیلتھ“ میں ایم ایس سی کیا ہے ، انہوں نے بھی اب تک باقاعدہ طور پر اپنے والدین اور بھائی کی طرح سیاسی میدان میں قدم نہیں رکھا ۔   مرتضیٰ بھٹو کی بیٹی فاطمہ بھٹو: پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کے بیٹے مرتضیٰ بھٹو کے قتل کے بعد سوچا جا رہا تھا کہ ان کی بیگم غنویٰ بھٹو پاکستانی سیاست میں اپنے بچوں فاطمہ بھٹو اور ذوالفقار علی جونیئر کو لے آئیں گی ۔ لیکن اب اتک ایسا نہیں ہوسکا ہے ۔ فاطمہ بھٹو نے برنارڈ یونیورسٹی سے ایم اے کیا ہے ۔ وہ ایک کامیاب لکھاری ہیں ، جو کہ ملکی اخبار ”دی نیوز“ اور غیر ملکی اخبار ”دی گارجین“ کیلئے بھی لکھتی رہی ہیں۔ وہ کئی کتابوں کی مصنفہ ہیں ، جن میں Whispers of The Desert کے علاوہ فکشنل ناولز The Shadow Of The Crescent Moon اور The Runaways بھی لکھ چکی ہیں ۔ وہ بطور مصنفہ کام کررہی ہیں اور سیاسی میدان میں آنے کا ارادہ نہیں رکھتیں۔     عندلیب عباس کی بیٹی زینب عباس : پاکستان تحریک انصاف کی اہم کارکن عندلیب عباس قومی اسمبلی میں اپنی پارٹی کی نمائندگی کرتی ہیں ۔ ان کی بیٹی زینب عباس نے ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سیاسی میدان کو اپنے کیرئیر کیلئے نہیں چُنا، بلکہ انہوں نے کھیل کے میدان میں قدم جمانے کا فیصلہ کیا ۔ زینب ایک مشہور اسپورٹس اینکر ہیں ، جو اب تک کئی کھیلوں سے متعلق پروگرامز کی میزبانی کے فرائض بھی نبھا چکی ہیں ۔ انہوں نے پاکستان سپر لیگ کے میچوں کے دوران بھی بطور اسپورٹس اینکر فرائض انجام دئیے ۔ ان کی شادی سابق کرکٹر حفیظ کاردار کے پوتے حمزہ کاردار سے ہوئی ہے ۔ وہ اب بھی اسپورٹس ایکسرٹ کے نام سے مشہور ہیں اور آئی سی سی ورلڈ کپ 2019کے کمنٹری پینل میں بھی شامل رہ چکی ہیں ۔     جگنو محسن کی بیٹی میرا سیٹھی: جگنو محسن نے 2018 کے الیکشن میں حصہ لیا اور پی پی 184اوکاڑہ ڈسٹرکٹ سے الیکشن جیتا، وہ اب پنجاب اسمبلی کی ممبر ہیں ۔ ان کی بیٹی میرا سیٹھی نے ان کی طرح سیاست کے داؤ پیچ سیکھنے کی طرف توجہ نہیں دی بلکہ انہوں نے شوبز کی دنیا میں قدم رکھا ۔ وہ پاکستان کی ایک مشہور اداکار ہ ہیں۔ انہوں نے 2011 میں ”سلوٹیں“ ڈرامے میں نتاشا کا کردار نبھاکر شوبز میں انٹری دی۔ اس کے بعد انہو ں نے ”محبت صبح کا ستارہ ہے“ میں کام کیا، اس کے بعد سے اب تک وہ ”دل فریب“، م ”مجھے کچھ کہناہے“ ، ”تجھ سے نام ہمارا“، ”جھوٹ“، ”خوشبو کا سفر“، ”دل بنجارا“ ، ”یہ دل میرا“ ودیگر میں کام کیاہے۔ اس کے علاوہ وہ ایک فلم ”7 دن محبت کے“ میں بھی کام کرچکی ہیں۔     جہانگیر ترین کی بیٹی سحر ترین: جہانگیر ترین پاکستان تحریک انصاف کے اہم کارکنان میں سے ایک ہیں۔ ان کی بیٹی سحر ترین چاہتیں تو سیاست میں قدم رکھ دیتیں لیکن انہوں نے سیاست کے پُر خار میدان میں قدم نہیں رکھا اور فیشن ڈیزائننگ میں اپنی صلاحیتیں آزمانے کا فیصلہ کیا۔ وہ کم عمری سے ہی ہی اسکیچنگ کرتی تھیں، جب انہوں نے دیکھا کہ ان کا جھکاؤ اس فیلڈ کی جانب ہے توا نہوں نے فیشن ڈیزائننگ میں ہی نام کمانے کا فیصلہ کیا۔ وہ 2014 میں منعقد ہونے والے سن سلک فیشن ویک میں بھی اپنی کلیکشن پیش کرچکی ہیں۔ وہ فیشن ڈیزائننگ کی دنیا میں بنٹو کاظمی اور ثنا سفیناز سے متاثر نظر آتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے فیشن ڈیزائننگ باقاعدہ طور پر کسی سے سیکھی اور پڑھی نہیں ہے، انہوں نے جو کچھ سیکھا ہے خود ہی کام کرکے سیکھاہے۔     سلمان تاثیرکی بیٹی شہربانو تاثیر: سلمان تاثیر کا شمار کاپاکستان پیپلز پارٹی کے اہم اراکین میں ہوتا تھا ، 2011 میں ہونے والے قاتلانہ حملے کی صورت میں جاں بحق ہونے سے قبل وہ گورنر پنجاب کے عہدے پر فائز تھے ،و ہ یہ ذمہ داریاں 2008 سے نبھارہے تھے۔ ان کی بیٹی شہربانو تاثیر سماجی کارکن کے طور پر کئی مواقع پر متحرک نظر آئیں ۔ جب کیرئیر چننے کی باری آئی تو انہوں نے جرنلزم کا میدان اپنے لئے منتخب کیا، کیونکہ انہیں فیشن کی دنیا کا تجربہ بہت ہے، اس لئے وہ مختلف جرائد اور اخبارات کیلئے مضامین لکھتی دکھائی دیتی ہیں۔ انہوں نے امریکا کے اسمتھ کالج سے تعلیم حاصل کی ہے۔ انہوں نے بین الاقوامی جریدوں جیسے نیوزیک، نیویارک ٹائمز، گارجین، بی بی سی اور سنڈے ٹائمز کیلئے بھی مضامین لکھے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

جنرل راوت کی طیارہ حادثہ میں موت کے9 ماہ بعد نئے چیف کا انتخاب

جنرل راوت کی طیارہ حادثہ میں موت کے9 ماہ بعد نئے چیف کا انتخاب

عمران خان کو بڑی کامیابی مل گئی، اہم رہنما پی ٹی آئی میں شامل

عمران خان کو بڑی کامیابی مل گئی، اہم رہنما پی ٹی آئی میں شامل

معروف ریسٹونٹ میں خوفناک آتشزدگی ،بڑے پیمانے پرہلاکتوںکی اطلاعات،کتنے افراد زخمی ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

معروف ریسٹونٹ میں خوفناک آتشزدگی ،بڑے پیمانے پرہلاکتوںکی اطلاعات،کتنے افراد زخمی ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

سڑک پر اچانک سے تیزاب پھینک دیا ۔۔ سابق چیف جسٹس گلزار احمد کے ڈرائیور کا جسم جھلس گیا، اس ظلم کے بعد ان کی حالت کیسی ہے؟

سڑک پر اچانک سے تیزاب پھینک دیا ۔۔ سابق چیف جسٹس گلزار احمد کے ڈرائیور کا جسم جھلس گیا، اس ظلم کے بعد ان کی حالت کیسی ہے؟

نماز پڑھانے والے خطیب کو دیر ہوگئی، گیس اِسٹیشن کا سیکورٹی گارڈ نے خطبہ دیا۔۔ ویڈیووائرل

نماز پڑھانے والے خطیب کو دیر ہوگئی، گیس اِسٹیشن کا سیکورٹی گارڈ نے خطبہ دیا۔۔ ویڈیووائرل

عمران آڈیو لیک کا 3 ماہ پہلے انصار عباسی کو کیسے پتہ تھا؟سوالات اٹھنے لگے

عمران آڈیو لیک کا 3 ماہ پہلے انصار عباسی کو کیسے پتہ تھا؟سوالات اٹھنے لگے

امی ابو آپ الگ نہ ہوں میرے ساتھ گھر چلیں۔۔ 6 سالہ بچہ ماں باپ کی طلاق رکوانے یونیفارم میں عدالت پہنچ گیا۔۔

امی ابو آپ الگ نہ ہوں میرے ساتھ گھر چلیں۔۔ 6 سالہ بچہ ماں باپ کی طلاق رکوانے یونیفارم میں عدالت پہنچ گیا۔۔

عام انسان ہوں پھر بھی ہر سال عمرے کے لیے اللہ کا بلاوا آ جاتا ہے ۔۔ جانیں اس 80 سالہ شخص کے بارے میں جس نے قران پاک سے کینسر کو شکست دی

عام انسان ہوں پھر بھی ہر سال عمرے کے لیے اللہ کا بلاوا آ جاتا ہے ۔۔ جانیں اس 80 سالہ شخص کے بارے میں جس نے قران پاک سے کینسر کو شکست دی

ملک کے سب سے بڑے شہرمیں ڈینٹل کلینک پر فائرنگ، ایک غیرملکی ہلاک کتنے زخمی ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

ملک کے سب سے بڑے شہرمیں ڈینٹل کلینک پر فائرنگ، ایک غیرملکی ہلاک کتنے زخمی ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی، مقامی مارکیٹ میں اضافہ،فی تولہ کتنے کاہوگیا،جانیں

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی، مقامی مارکیٹ میں اضافہ،فی تولہ کتنے کاہوگیا،جانیں

عمران خان احمق اور فتنہ گر ، اس کو قوم کا مزید نقصان نہیں کرنے دیں گے،وزیرداخلہ کابڑااعلان

عمران خان احمق اور فتنہ گر ، اس کو قوم کا مزید نقصان نہیں کرنے دیں گے،وزیرداخلہ کابڑااعلان

سائفر سے متعلق آڈیو لیک؛ مریم نواز نے عمران خان کو ’غدار‘ قرار دے دیا

سائفر سے متعلق آڈیو لیک؛ مریم نواز نے عمران خان کو ’غدار‘ قرار دے دیا

قومیں قربانیاں دے کربنتی ہیں بھیک مانگ کرنہیں،کپتان وزیراعظم پربرس پڑے

قومیں قربانیاں دے کربنتی ہیں بھیک مانگ کرنہیں،کپتان وزیراعظم پربرس پڑے

لوگوں کو بچانیوالا ادارہ  ایف آئی اے  خود ہی لوگوں کو بلیک میل اور تنگ کرنے لگا ۔۔۔بہت بڑا پول کھل گیا

لوگوں کو بچانیوالا ادارہ ایف آئی اے خود ہی لوگوں کو بلیک میل اور تنگ کرنے لگا ۔۔۔بہت بڑا پول کھل گیا