04:25 pm
وزیراعظم کے معاشی ویژن کے تحت مرغیوں کی تقسیم

وزیراعظم کے معاشی ویژن کے تحت مرغیوں کی تقسیم

04:25 pm


اٹک (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کے معاشی ویژن کے مطابق گھریلو مرغیوں کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہو گیا ہے۔ صرف ایک ہزار پچاس روپے میں ایک مرغا اور پانچ مرغیاں مل رہی ہیں۔ شہريوں نے منصوبے کو بہترين قرار دے ديا۔وزیراعظم کے منصوبہ برائے گھریلومرغبانی کے تحت اٹک میں قرعہ اندازی کےذریعے کم آمدنی والے طبقے کو مرغیاں دی گئیں ۔اگلے دو روز میں مزید پانچ اضلاع میں دی جائیں گی،ایڈیشنل ڈائریکٹر اسٹاک لائیو
ڈاکٹرعاصم رفیق کا کہنا ہے کہ اٹک میں آج تین سو، حسن ابدال میں اور حضرو میں پچاس پچاس تقسیم کیے جارہے ہیں جبکہ آئندہ تحصیل جنڈ، پنڈی گھیپ اور فتح جنگ میں یونٹ تقسیم کیے جائیں گے۔متوسط طبقے کا کہنا ہے کہ اس سے پولٹری بزنس کو فروغ حاصل ہوگا۔ ایک شہری نے بتایا کہ وزیراعظم کا یہ بہت اچھا پروگرام ہے جس سے غریبوں کا فائدہ ہو رہا ہے۔ مرغیاں تھوڑی سستی ملتی ہیں اور ایک ماہ بعد انڈے دینا شروع کردیتی ہیں۔مرغیاں خریدنے کے لیےآنے والے کہتے ہیں کہ انڈوں کی پیداواری صلاحیت بڑھانے کے لئے محکمہ لائیو اسٹاک مرغیوں کی صحتمند خوراک کا بھی انتظام کرے

تازہ ترین خبریں