09:45 pm
سندھ ٹیکسٹ بُک بورڈ کی کتاب سے  ”آخری نبی صلی اللہ علیہ وسلم“ کا جملہ حذف کرنے کا معاملہ ،  خاتم النبین لازمی لکھنے کا قانون کہاں گیا ؟

سندھ ٹیکسٹ بُک بورڈ کی کتاب سے  ”آخری نبی صلی اللہ علیہ وسلم“ کا جملہ حذف کرنے کا معاملہ ،  خاتم النبین لازمی لکھنے کا قانون کہاں گیا ؟

09:45 pm

حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے ، جس میں بخوبی طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ پہلے سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی انگریزی کی نویں جماعت کی کتاب سے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اسم گرامی کے ساتھ ”آخری نبی صلی اللہ علیہ وسلم“ جیسا اہم ترین جملہ حذف کردیا گیا ہے اور باقی جملے ویسے ہی موجود ہیں ۔ یہ فاش غلطی سندھ ٹیکسٹ بُک بورڈ سے ہوئی ، تاہم کسی نے اس غلطی کو نہ پکڑا ، یہ کتاب مارکیٹ میں اس سال چھپ کر آگئی اور طلبہ تک بھی پہنچ گئی ۔سوشل میڈیا پر جب کسی نے اس اہم معاملے کی جانب سوال اُٹھایا تو یہ بات سامنے آئی
ہے ۔ جبکہ سب سے پہلے سندھ اسمبلی میں ہی ایک قرارداد جوکہ متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے پیش کی گئی تھی ، جس میں کہاگیاتھا کہ جہاں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر ہوگا وہاں خاتم النبین لازمی لکھاجائے گا ۔ یہ قرارداد سب سے پہلے جون 2020میں سندھ اسمبلی میں پاس ہوئی اور اس کا قانون بنا ۔ سندھ میں اس قانون کی موجودگی کے باوجود اچانک سندھ ٹیکسٹ بُک بورڈ کی جانب سے اس طرح کی بڑی غلطی کا کرنا یقیناً سند ھ حکومت پر ایک سوالیہ نشان ہے ۔جب یہ معاملہ بڑھا تو کل وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کی اس اہم معاملے پر ایک وضاحتی ویڈیو سامنے آئی ہے ۔ جس میں انہوں نے کہا ہے کہ:”کل رات ایک چیز علم میں آئی کہ سندھ ٹیکسٹ بک بورڈکی نویں جماعت کی انگریزی کی جو کتاب ہے ، اس میں ہمارے نبی خاتم النبین صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے ایک غلطی ہوگئی ہے ، چند الفاظ جو پچھلی کتاب میں تھے ، اس سال وہ کتاب سے حذف ہوگئے ہیں ۔ میں نے فوری طور پر صبح اس معاملے پر میٹنگز کی ہیں اور اس معاملے کی مکمل انکوائری کروانے کا فیصلہ کیا ہے، کہ یہ غلطی ہوئی ہے یا کسی نے جان بوجھ کر یہ کیا ہے ؟ ساتھ ساتھ یہ ہدایات جاری کی ہیں کہ جتنی یہ کتابیں صوبہ سندھ میں موجود ہیں تمام کی تمام اٹھالی جائیں اور پھر ان میں تصحیح کرکے، درست کرکے دوبارہ سے شائع کروائی جائیں ۔ میں واضح طور پر بتادینا چاہتا ہوں کہ سندھ حکومت اس معاملے سے غافل نہیں ہے ۔ جو ذمہ دار ہوں گے ، ان کے خلاف کارروائی کریں گے، جیسے ہی انکوائری کی تفصیلات آجائیں گی تو یہ شئیر بھی کی جائیں گی ۔میں واضح طور پر بتانا چاہتا ہوں کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اورسندھ کا محکمہ تعلیم ایسا کوئی تصور نہیں کرسکتے کہ اس قسم کی کوئی غلطی یا کوتاہی سرزد ہوجائے اور اس سے ناصرف دوسروں بلکہ بطور مسلمان ہمارے اپنے بھی جذبات بھی مجروح ہوتے ہیں ، کیونکہ الحمد اللہ ہم بھی مسلمان ہیں ۔ میں گزارش کروں گا کہ ہمیں کچھ وقت دیں تاکہ یہ کتابیں مارکیٹ سے اٹھاسکیں اور انہیں درست کرسکیں ۔ ساتھ ہی ذمہ داروں کا تعین کرسکیں اور ان ے خلاف کارروائی کرسکیں ۔“اب بات یہ آجاتی ہے کہ سندھ ٹیکسٹ بُک کا اپنا ایک بورڈ ہوتا ہے ، جس میں موجود لوگ کتابوں کے سلیبس اور ان میں کی جانے والی تبدیلیوں کو بغور دیکھتے ہیں ۔ لاکھوں کی تعداد میں کتابیں چھپ گئیں اور اس میں اتنا اہم جملہ حذف ہوگیا یہ معاملہ پہلے کیوں نہ دیکھاگیا ؟ کیا بُک بورڈ میں موجود لوگ اس قابل بھی نہیں ہیں کہ اس طرح کی غلطیاں پکڑ سکیں؟ تو پھر ان کی موجودگی اور انہیں بھاری تنخواہیں دینے کا کیا فائدہ ؟ ساتھ ہی صوبے میں پاس ہونے والے خاتم النبین صلی اللہ علیہ وسلم لازمی لکھنے جیسے معاملے کو بھی خود سندھ حکومت کے کنٹرول میں موجو اداروں کی جانب سے اہمیت نہیں دی جارہی جس کا واضح ثبوت یہ فاش غلطی ہے ۔ اب ضرورت اس امر کی ہے کہ بچوں کی کتابوں کو بغور دیکھاجائے کہ مزید اس طرح کوئی غلطی تو نہیں ہوگئی، ساتھ ہی سندھ حکومت کو اس معاملے کو جلد نمٹانے اور جس نے غلطی کی اسے سامنے لا کر مناسب سزا دینے کی ضرورت ہے تاکہ آئندہ اس طرح کی کوئی مذہبی غلطی کبھی بھول سے بھی نہ ہوسکے ۔

تازہ ترین خبریں

اناللہ واناالیہ راجعون ملک کے پہلے وزیراعظم کے بیٹے انتقال کرگئے

اناللہ واناالیہ راجعون ملک کے پہلے وزیراعظم کے بیٹے انتقال کرگئے

خاندان کے ہمراہ اٹلی کی سیر کوگئے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف بارے بڑی خبرآگئی

خاندان کے ہمراہ اٹلی کی سیر کوگئے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف بارے بڑی خبرآگئی

معیشت دیوالیہ ہونے کے قریب تھی، ڈارجیسے ہی آئے ڈالرگھبرا کر ۔۔۔مولانافضل الرحمٰن نے حیران کن بات کہہ دی

معیشت دیوالیہ ہونے کے قریب تھی، ڈارجیسے ہی آئے ڈالرگھبرا کر ۔۔۔مولانافضل الرحمٰن نے حیران کن بات کہہ دی

خواتین کے خلاف نازیباالفاظ کااستعمال ،تحریک انصاف مولانافضل الرحمٰن کے خلاف کیاکرنے جارہی ہے ؟جانیں

خواتین کے خلاف نازیباالفاظ کااستعمال ،تحریک انصاف مولانافضل الرحمٰن کے خلاف کیاکرنے جارہی ہے ؟جانیں

اسمبلیاں تحلیل کرنے کا معاملہ،ن لیگ نے پی ٹی آئی اراکین سےرابطے شروع کردیے

اسمبلیاں تحلیل کرنے کا معاملہ،ن لیگ نے پی ٹی آئی اراکین سےرابطے شروع کردیے

کوئلے کی کان میں دھماکا،کتنے افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

کوئلے کی کان میں دھماکا،کتنے افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

اقتدار سے ہٹائے جانے کے بعد تحریک انصاف نے کتنی سیٹیں جیتیں؟ پی ڈی ایم اور دیگر اتحادی کتنی سیٹیں جیت پائے؟ تفصیلات جانیں اس خبرمیں

اقتدار سے ہٹائے جانے کے بعد تحریک انصاف نے کتنی سیٹیں جیتیں؟ پی ڈی ایم اور دیگر اتحادی کتنی سیٹیں جیت پائے؟ تفصیلات جانیں اس خبرمیں

پیٹ درد کے شکار شخص کے معدے سے درجنوں سکے برآمد

پیٹ درد کے شکار شخص کے معدے سے درجنوں سکے برآمد

عوام کی موجیں، ایک ساتھ 4 چھٹیوں کا اعلان ہوگیا

عوام کی موجیں، ایک ساتھ 4 چھٹیوں کا اعلان ہوگیا

کرسٹیانو رونالڈو اب یورپ کی بجائے ایشیا کے کلب کا حصہ بننے کیلئے تیار،کس ملک سے اورکتنے ارب روپے کامعاہدہ ہوا،تفصیلات آپ کے ہوش اڑ ادیں گی

کرسٹیانو رونالڈو اب یورپ کی بجائے ایشیا کے کلب کا حصہ بننے کیلئے تیار،کس ملک سے اورکتنے ارب روپے کامعاہدہ ہوا،تفصیلات آپ کے ہوش اڑ ادیں گی

بیوی اور 3 بیٹیوں کو کیوں قتل کیا؟قتل کے بعد  خودکشی کی کوشش کرنیوالے والدکےچونکا دینے والے انکشافات

بیوی اور 3 بیٹیوں کو کیوں قتل کیا؟قتل کے بعد خودکشی کی کوشش کرنیوالے والدکےچونکا دینے والے انکشافات

پاکستان کوسود سے پاک کرنے میںکتناعرصہ لگے گا،وزیرخزانہ نے بتادیا

پاکستان کوسود سے پاک کرنے میںکتناعرصہ لگے گا،وزیرخزانہ نے بتادیا

قائداعظم کا یہ فرمان اس وقت یاد نہیں آیا؟ مریم نواز کا عمران خان کے بیان پر ردعمل

قائداعظم کا یہ فرمان اس وقت یاد نہیں آیا؟ مریم نواز کا عمران خان کے بیان پر ردعمل

پی آئی اے اسٹیشن منیجر کی گلابی انگلش بولنے کی ویڈیو وائرل،دلچسپ تبصرے

پی آئی اے اسٹیشن منیجر کی گلابی انگلش بولنے کی ویڈیو وائرل،دلچسپ تبصرے