04:42 pm
دنیا بھر کے رہنما پیچھے رہ گئے ،عمران سر فہرست ، اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر مسلسل دوسری بار کیا اعزاز اپنے نام کر لیا

دنیا بھر کے رہنما پیچھے رہ گئے ،عمران سر فہرست ، اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر مسلسل دوسری بار کیا اعزاز اپنے نام کر لیا

04:42 pm


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) پ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا ۔ وزیراعظم عمران خان مسلسل دوسری بار اقوام متحدہ میں سب سے زیادہ سنے اور دیکھے جانے والے سربراہ قرار،ڈونلڈ ٹرمپ، نریندر مودی، روسی صدر پیوٹن، چینی صدر شی جن پنگ اور سعودی کنگ سمیت سب ویورشپ میں تمام عالمی رہنماؤں کو پیچھے چھوڑ دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان ایک بار پھر اقوام متحدہ کی سب سے موٴثر آواز بن گئے۔ عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے تمام بڑے عالمی رہنماؤں کو پیچھے چھوڑ دیا۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے یوٹیوب چینل پر وزیراعظم عمران خان کی حالیہ تقریر سب سے زیادہ دیکھی گئی۔ وزیراعظم کی تقریر کو اب تک 1لاکھ 69 ہزار افراد دیکھ چکے ہیں۔ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی تقریر 1لاکھ 37ہزار ویور شپ کیساتھ دوسرے نمبر پر جبکہ انڈونیشیا کے صدر جو کوودودو کی تقریر 94ہزار ویور شپ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ ہے کہ ایرانی صدر کی تقریر کو اب تک 67ہزار لوگ دیکھ چکے ہیں۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی تقریر 62ہزار ویورز شپ کیساتھ 5نمبر ہے۔ جبکہ روسی صدر کی تقریر 59ہزار افراد اورچینی صدر کی 44ہزار افراد نے دیکھی۔ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان قوا م متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور گستاخانہ خاکوں کا معاملہ بھرپور انداز میں اٹھاتے ہوئے کہنا تھا کہ بین الاقوامی معاہدوں کی دھجیاں اڑائیں جا رہی ہیں ، فوجی قبضے اور غیر قانونی توسیعی پسندانہ اقدامات سے کشمیریوں کے حق خودارادیت کودبایاجا رہاہے،اقوام متحدہ کی 75 ویں سالگرہ انتہائی اہم سنگ میل ہے، ہم اس موقع پر امن، استحکام اور پر امن ہمسائیگی کے مقصد کو حاصل کر سکتے ہیں،ہماری خارجہ پالیسی کامقصد ہمسایوں کیساتھ اچھے تعلقات، مسائل کابات چیت سے حل ہے، امیر ملک منی لانڈرنگ کرنیوالوں کو تحفظ دیکر انصاف کی بات نہیں کرسکتے،جنرل اسمبلی کوغیرقانونی مالیاتی منتقلی،لوٹی گئی رقم کی واپسی کیلئے موثر قانونی فریم ورک تشکیل دینا چاہیے،کرونا نے غریب ممالک کی معاشی حالت کو مزید ابتر کردیا ہے،دنیا میں کوئی محفوظ نہیں ہے ،لاک ڈاؤن سے دنیا میں کساد بازاری ہوئی اور تمام ممالک غریب ہوئے،وبا انسانیت کو متحد کرنے کے لیے ایک موقع تھا ، بدقسمتی سے قوم پرستی، بین الاقوامی سطح پر کشیدگی میں اضافہ ہوا اور مذہبی سطح پر نفرت میں اضافہ ہوا اور اسلاموفوبیا بھی سر چڑھ کر بولنے لگا،ہمارے پیغمبرؐ کی گستاخی کی گئی، قرآن کو جلایاگیا ، یہ سب کچھ اظہار آزادی کے نام پر کیا گیا، دنیا میں بھارت واحد ملک ہے جہاں ریاست کی معاونت سے اسلاموفوبیا ہے اس کی وجہ آر ایس ایس کے نظریات ہیں جو بدقسمتی سے بھارت میں حکمران ہے۔


تازہ ترین خبریں

ڈالر کی قدر بڑھنے سے  ملک میں مہنگائی کا طوفان  آئے گا ، شوکت ترین

ڈالر کی قدر بڑھنے سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا ، شوکت ترین

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین  واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

آئی ایم ایف  معاہدہ  اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد  مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

آئی ایم ایف معاہدہ اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

آصف  زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

آصف زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو  کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج  کردی

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردی

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی  قرار دیدیا

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی قرار دیدیا

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر 

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر