09:28 pm
’تمہاری جرأت کیسے ہوئی کہ میرا ٹمپریچر چیک کرو‘اسسٹنٹ کمشنر بورے والہ کا سکول کے سکیورٹی گارڈپر بد ترین تشدد، تھانے بند کروا دیا

بھورے والا (مانیٹرنگ ڈیسک ) اسسٹنٹ کمیشنر بورے والا رانااورنگزیب  نے اسکول کے گارڈ پر سخت تشدد کرتے ہوئے، نجی سکول کے گارڈ کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نجی اسکول کے گارڈ نے اسسٹنٹ کمیشنر بورے والا کواسکول میں داخل ہونے سے قبل "کورونا اسکینگ" کروانے کا کہا اور تعارف کروانے کے حوالے سے سوالات کیے جس کی پاداش میں اسسٹنٹ کمیشنر بورے والا رانااورنگزیب کے عملے نے گارڈ کو مارنا پیٹنا شروع کر دیا،
اسسٹنٹ کمیشنر بورے والا رانااورنگزیب یہی استفسار کرتے رہے کہ تمہاری جرات کیسے ہوئے کہ تم نے مجھے چیک کیا ہے ، تمہاری نسلیں یاد کریں گی کہ تم نے کیا کر دیاہے ، اسسٹنٹ کمیشنر بورے والا کے عملے نے نجی اسکول کے گارڈ کو گھسیٹتے ہوئے متعلقہ پولیس تھانے میں بند کر کے گارڈ پر ایف آئی آر درج کروا دی جس کے بعد گارڈ کی حالت غیر ہوگئی اور گارڈ نے نے معافی بھی مانگی لیکن اسسٹنٹ کمیشنر بورے والا رانااورنگزیب نے کسی بھی صورت گارڈ کے ساتھ انسانی سلوک رواء نہیں رکھا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق اسسٹنٹ کمیشنر بورے والا رانااورنگزیب کی مدعیت میں لکھا گیا کہ وہ ڈپٹی کمشنر وہاڑی کی ہدایت پر کورونا ایس او پیز کرنے کے لیے بورے والا کے نجی اسکول "دی ایجوکیٹر " گیا جہاں ان کے ساتھ گارڈ نے کار سرکار میں مداخلت کرتے ہوئے انہیں اسکول میں داخل ہونے سے روکا اور انتہائی بدتمیزی سے کام لیا ۔واضح رہے کہ گارڈ کے خلا ف زیر دفعہ 186 مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔اور کاروائی کرتے ہوئے گارڈ کو تھانے میں بند کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبریں

ڈالر کی قدر بڑھنے سے  ملک میں مہنگائی کا طوفان  آئے گا ، شوکت ترین

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین  واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

آئی ایم ایف  معاہدہ  اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد  مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

آصف  زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو  کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج  کردی

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی  قرار دیدیا

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر 