11:51 am
نواز شریف جتنی بھی سخت بات کریں ان پر بغاوت کا مقدمہ نہیں ہونا چاہیے کیونکہ وہ ۔۔۔۔ فواد چوہدری نے انتہائی حیران کن بات کہہ ڈالی

نواز شریف جتنی بھی سخت بات کریں ان پر بغاوت کا مقدمہ نہیں ہونا چاہیے کیونکہ وہ ۔۔۔۔ فواد چوہدری نے انتہائی حیران کن بات کہہ ڈالی

11:51 am

لاہور (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج نہیں ہونا چاہیے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف چاہے جتنی بھی سخت بات کریں،مگر ان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ بالکل بھی نہیں ہونا چاہیے۔فواد چودھری نے کہا کہ نواز شریف کی اپنی حکمت عملی ہے وہ اسے سیاسی طور پر استعمال کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف پر مالی بدعنوانی کے کیسز ہیں وہ ان کا جواب دینے کے بجائے دوسری پالیسی اختیار کیے ہوئے ہیں، حالانکہ انہیں اپنے کیسز کا جواب دینا چاہیے۔ اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے اپنے آپ کو بچانے کے لیے ملک داؤ پر لگادیا، یہ جو تقاریر ہورہی ہیں، ملک سے بدلہ لیا جارہا ہے، ملک کے خلاف تقریر کرنے والوں نے اربوں کی جائیدادیں بنائیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شبلی فراز کا کہنا تھا کہ انہوں نے ملک کی قیمت پر بیرون ملک جائیدادیں بنائیں، اس بات کاجواب دیں کہ ایون فیلڈ اور دیگر جائیدادوں کے پیسے کہاں سے آئے، جبکہ آپ نے ہر سوال کا جواب دیا ہے، سوائے اس کےجو پوچھا جارہا تھا۔شبلی فراز نے کہا کہ نواز شریف نے اپنی ذات، خاندان، پیسوں اور اثاثوں کو بچانے کے لیے اداروں پر تنقید کی، جواب نہیں دینا ہے تو ایسے سوالات اٹھائیں گے جن کا حقیقت سے تعلق نہیں، آپ نے ملک کی معیشت اور کردار کا ستیاناس کیا، آپ نے ایسے معاہدے کیے جن کی وجہ سے آج بجلی مہنگی ہے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ ڈالر کو مصنوعی طور پر برقرار رکھنے کے لیے 23 ارب ضائع کیے، مقامی صنعت اس لیے بند ہوگئی کہ امپورٹ کرنا سستا، مقامی پیداوار مہنگی پڑتی تھیں، آپ کے دور میں برآمدات میں ایک روپے کا اضافہ نہیں ہوا۔شبلی فراز نے نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ نےغریب پر پیسا نہیں لگایا کیونکہ آپ کے پاس وقت نہیں تھا، مہنگائی کی جڑ آپ تھے اور ہیں۔انہوں نے کہا کہ لندن میں بیٹھے منڈیلا بن کر خطاب کررہے ہیں، عمران خان 22 سال سے جدوجہد کررہا تھا، عمران خان کا 22 سال پہلے جو نظریہ تھا آج بھی اس پر قائم ہیں۔شبلی فراز نے کہا کہ آج آپ اداروں کے خلاف باتیں کررہے، وہی ادارے آپ کے ساتھ تھے تو ٹھیک تھے، آپ باہر بیٹھ کر بانی ایم کیو ایم بنے ہوئےہیں۔

تازہ ترین خبریں

ممنوعہ فنڈنگ کیس، عمران خان نے بڑا قدم اٹھا لیا، مخالفین کی نیند یں حرام

ممنوعہ فنڈنگ کیس، عمران خان نے بڑا قدم اٹھا لیا، مخالفین کی نیند یں حرام

حکومت کے آئی ایم ایف کو راضی کرنے کیلئے ترلے، وفاقی ترقیاتی بجٹ میں بڑی کٹوتی کا امکان

حکومت کے آئی ایم ایف کو راضی کرنے کیلئے ترلے، وفاقی ترقیاتی بجٹ میں بڑی کٹوتی کا امکان

پاکستان میں 42 فیصد بچے اسٹنٹنگ کا شکار ،اقوام متحدہ نے خطرے کی گھنٹی بجادی

پاکستان میں 42 فیصد بچے اسٹنٹنگ کا شکار ،اقوام متحدہ نے خطرے کی گھنٹی بجادی

فیس بک پر گاڑی برائے فروخت کے اشتہار نے پاکستانی پولیس افسر کی زندگی چھین لی

فیس بک پر گاڑی برائے فروخت کے اشتہار نے پاکستانی پولیس افسر کی زندگی چھین لی

سپیکر میری مانیں تو اپوزیشن لیڈر بدل لیں ، فواد چوہدری کا پرویز اشرف کو مشورہ

سپیکر میری مانیں تو اپوزیشن لیڈر بدل لیں ، فواد چوہدری کا پرویز اشرف کو مشورہ

ساڑھے 5 سال بعد سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو قتل کیس کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

ساڑھے 5 سال بعد سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو قتل کیس کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

آل پارٹیز کانفرنس کیلئے حکومتی سنجیدگی حیران کن ، شاہ محمود قریشی

آل پارٹیز کانفرنس کیلئے حکومتی سنجیدگی حیران کن ، شاہ محمود قریشی

ضمنی الیکشن،چوہدری نثار کا اپنے بیٹےتیمور علی خان کو میدان میں اتار نے کا فیصلہ

ضمنی الیکشن،چوہدری نثار کا اپنے بیٹےتیمور علی خان کو میدان میں اتار نے کا فیصلہ

میگا ایونٹ میں شریک ٹیموں ،آفیشلز کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ مل گیا،غیر ملکی کمنٹیٹرز ، مبصرین وی آئی پی قرار

میگا ایونٹ میں شریک ٹیموں ،آفیشلز کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ مل گیا،غیر ملکی کمنٹیٹرز ، مبصرین وی آئی پی قرار

سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کے گریبان پرہاتھ ڈالیں گے، شاہدخاقان عباسی کی دھمکی

سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کے گریبان پرہاتھ ڈالیں گے، شاہدخاقان عباسی کی دھمکی

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کے شوہر عادل درانی گرفتار

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کے شوہر عادل درانی گرفتار

لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ،  43پی ٹی آئی ا یم این ایز کے استعفےمنظور کرنے کا حکم معطل

لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، 43پی ٹی آئی ا یم این ایز کے استعفےمنظور کرنے کا حکم معطل

ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ، اموات آٹھ ہزار کے قریب ، بارش کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا

ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ، اموات آٹھ ہزار کے قریب ، بارش کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا

آئی ایم ایف اور پی ڈی ایم حکمرانوں نے پاکستانی عوام کے حقوق پامال کرنے کی تیاری کرلی، ہیومن رائٹس واچ کا انکشاف

آئی ایم ایف اور پی ڈی ایم حکمرانوں نے پاکستانی عوام کے حقوق پامال کرنے کی تیاری کرلی، ہیومن رائٹس واچ کا انکشاف