12:47 pm
نوازشریف اسٹیبلشمنٹ کی پہلی اور آخری محبت اور یہ  ممکن نہیں کہ عمران خان ۔۔۔

نوازشریف اسٹیبلشمنٹ کی پہلی اور آخری محبت اور یہ ممکن نہیں کہ عمران خان ۔۔۔

12:47 pm

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ) سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو اسٹیبلشمنٹ کی پہلی اور آخری محبت قرار دے دیا ۔ نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اصل اسٹیبلشمنٹ نواز شریف پہ صدقے واری جاتی ہے ، کیوں کہ اسٹیبلشمنٹ کی پہلی اور آخری محبت نواز شریف ہے ، جب کہ وزیراعظم عمران خان محبت نہیں ہیں ۔ڈاکٹر شاہد مسعود نے نے کہا کہ نواز شریف نے آج ایک سیاسی اسٹروک کھیلا ہے، سابق وزیر اعظم نواز شریف نے بہت بڑا رسک لے کر سیاسی اسٹروک کھیلا ، وہ اسٹروک یہ ہے کہ جیسے 2013ء کے بعد عمران خان نے کہا کہ دھاندلی ہوئی ہے جس کے بعد انہوں نے 4 حلقے کھولنے کا کہا اس کے بعد
دھرنا ہوا ، ڈی جی آئی ایس آئی نے ڈائریکٹ نواز شریف سے بات نہیں کی تھی ، نواز شریف سے کسی کاروباری شخصیت نے بات کی تھی ۔دوسرے طرف مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان! ثاقب نثار آپ کو چھوڑ گئے، لیکن قوم نہیں چھوڑے گی،جنرل عاصم باجوہ اور فیملی کی بد عنوانی پر نیب نے آنکھیں بند کرلیں،نوٹس نہیں بھیجنا تو کم ازکم ہلال استقلال یا تمغہ جرات ہی دے دو، پشاور میٹرو، مالم جبہ، علیمہ خان کی جائیدادیں، فارن فنڈنگ کیس اس کا حساب دینا ہوگا۔انہوں نے پارٹی کی ورکنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے زمانے میں ڈالر 100روپے تک تھا، ہم سے پہلے زیادہ تھا، میری روز اسحاق ڈار سے بات ہوتی تھی کہ روپیہ گرنے نہیں دینا، ہم نے روپے کو چار سال کنٹرول میں رکھا، زرعی اجناس کو بھی نہیں بڑھنے دیا، ہم آئے تو چینی 50 روپے تھی ہم گئے تو 50 روپے تھی، پوچھو سلیکٹڈ وزیراعظم سے چینی کیوں مہنگی ہوئی؟ آٹا نہیں ہے لوگوں کے پاس، غریب لوگ روٹی کھائیں، یا بچوں کو سکولوں بھیجیں، ادویات لے یا گھر کا خرچہ چلائیں، ان کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے، کیس نے سوچا کیسے وہ اپنی زندگی گزارتے ہوں گے، یہ ریاست مدینہ کی بات کرتے ہیں،ریاست مدینہ ایسی تھی، حال یہ ہے کہ لوگ گھروں میں سکون سے سو نہیں سکتے، ملتان میں قوم کی بیٹی کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا، چند روز پہلے موٹروے پر کیا ہوا؟ مجال دی ہمارے زرمانے میں یہ مجرم سر بھی اٹھا جاتے، یا ایسے دھندناتے پھرتے، ہم نے ہر چیز کو کنٹرول کرکے رکھا ہوا تھا، ہم نے صرف معیشت کو ہی نہیں ، دفاعی سیکٹر میں بھی اللہ کے فضل سے پاکستان کو ناقابل تسخیر بنایا۔

تازہ ترین خبریں

نوازشریف ، گیلانی ، آصف زرداری نیب کی زد میں آ گئے، 44ریفرنس کا ریکارڈ نیب  دفتر پہنچادیا

نوازشریف ، گیلانی ، آصف زرداری نیب کی زد میں آ گئے، 44ریفرنس کا ریکارڈ نیب دفتر پہنچادیا

پی ٹی آئی کو  پلیئنگ فیلڈ دے دیں باقی عوام خود سب  لیول کر لے گی ،حلیم عادل شیخ

پی ٹی آئی کو پلیئنگ فیلڈ دے دیں باقی عوام خود سب لیول کر لے گی ،حلیم عادل شیخ

کشمیر سمیت پنجاب بھر میں گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش کا امکان، الرٹ جاری

کشمیر سمیت پنجاب بھر میں گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش کا امکان، الرٹ جاری

کرکٹ ورلڈ کپ  کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

10 منافع بخش اور 10خسارے کے اداروں کی فہرست جاری ، نجکاری کا فیصلہ تیارفہرست کیمطابق ہوگا، شمشاد اختر

10 منافع بخش اور 10خسارے کے اداروں کی فہرست جاری ، نجکاری کا فیصلہ تیارفہرست کیمطابق ہوگا، شمشاد اختر

سینئر صحافی خالد جمیل کا دوروزہ جسمانی ریمانڈ منظور، صحافتی تنظیموں کا شدید ردعمل دینے کا اعلان

سینئر صحافی خالد جمیل کا دوروزہ جسمانی ریمانڈ منظور، صحافتی تنظیموں کا شدید ردعمل دینے کا اعلان

مسلم لیگ ن کی بڑی بیٹھک ، آج نوازشریف کی وطن واپسی کا حتمی فیصلہ متوقع

مسلم لیگ ن کی بڑی بیٹھک ، آج نوازشریف کی وطن واپسی کا حتمی فیصلہ متوقع

سابق صدر بینک آف پنجاب ہمیش خان کی درخواست پر سماعت 22ستمبر ملتوی

سابق صدر بینک آف پنجاب ہمیش خان کی درخواست پر سماعت 22ستمبر ملتوی

شیخ رشید کی دائر درخواست پر سماعت ، پولیس کی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار

شیخ رشید کی دائر درخواست پر سماعت ، پولیس کی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار

لاہور،المناک حادثہ ،بس الٹنے سے ،3 مسافر جاں بحق،15 زخمی

لاہور،المناک حادثہ ،بس الٹنے سے ،3 مسافر جاں بحق،15 زخمی

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑاآج یواین جنرل اسمبلی اجلاس سےخطاب کریں گے

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑاآج یواین جنرل اسمبلی اجلاس سےخطاب کریں گے

نیب ترامیم کالعدم قرار ،کون کونسے کیسز بحال ہونگے؟ لسٹ سامنے آ گئی

نیب ترامیم کالعدم قرار ،کون کونسے کیسز بحال ہونگے؟ لسٹ سامنے آ گئی

حکومتی ملکیتی اداروں کے حوالے سے پالیسی تیار، شفاف نجکاری کی جائے گی، وزیر خزانہ

حکومتی ملکیتی اداروں کے حوالے سے پالیسی تیار، شفاف نجکاری کی جائے گی، وزیر خزانہ

پہلی بار ایک پاکستانی خاتون خلا میں جانے کیلئے تیار

پہلی بار ایک پاکستانی خاتون خلا میں جانے کیلئے تیار