04:37 pm
90 سالہ سعیدہ سلطان شادی کو 75 سال گزر جانے کے باوجود حق مہر نہ ملنے پر عدالت پہنچ گئیں

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 90 سالہ سعیدہ سلطان شادی کو 75 سال گزر جانے کے باوجود حق مہر نہ ملنے کی وجہ سے عدالت پہنچ گئیں۔تفصیلات کے مطابق معمر خاتون شادی کو 75 سال گزر جانے کے باوجود حق مہر نہ ملنے کی وجہ سے عدالت پہنچ گئیں۔90 سالہ سعیدہ سلطان کا تعلق پشاور سے ہے۔سعیدہ سلطان کی درخواست پر سماعت جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی
بینچ نے کی۔ درخواستگزار وکیل نے بتایا کہ میری موکلہ کا حق مہر 3 کنال 10مرلے نام ہونے کے باوجود قبضہ نہیں مل سکا۔وکیل نے بتایا کہ سعیدہ سلطان کے شوہر کا انتقال ہو چکا ہے۔فیصلےکے حق میں ہونے کے باوجود اجرا کے معاملے میں جعلی رپورٹ پیش کی گئیں۔سپریم کورٹ نے ریمارکس میں کہا کہ اجرا کے معاملے کو سیشن کورٹ میں بھیجنے کا حکم دے سکتے ہیں یا درخواست خارج کر سکتے ہیں۔سعیدہ سلطان کی سوچنے کے لیے کچھ مہلت کی درخواست پر عدالت نے سماعت نومبر تک ملتوی کر دی۔متاثرہ خاتون کا کہنا ہےکہ میں 90 برس کی ہو چکی ہوں،کیا 200 سال کی عمر میں انصاف ملے گا۔انہوں نے بتایا کہ میری شادی 15 سال کی عمر میں ہوئی اور اب 90 سال کی ہو چکی ہوں لیکن اب تک حق مہر نہیں مل سکا۔سعیدہ سلطان کا کیس 1970 سے مختلف عدالتوں میں زیر سماعت ہے۔ان کا کہنا ہے کہ میرے حق میں فیصلہ ہونے کے باوجود قبضہ نہیں مل سکا۔سعیدہ سلطان کا کہنا ہے کہ سب بہنوں اور بیٹیوں والے ہیں۔میرے ساتھ بھی انصاف کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ 2010ء میں مجھے قبضہ دلانے کے حوالے سے جعلی رپورت عدالت میں پیش کی گئیں۔اب اگت سیشن کورٹ سے دوبارہ رجوع کیا گیا تو کیا 200 سال کی عمر میں انصاف ملے گا۔واضح رہے کہ پشاور سے تعلق رکھنے والی معمر خاتون سعیدہ سلطان کا حق مہر کا کیس 50 سالوں سے زیر سماعت ہیں۔

تازہ ترین خبریں

آرمی چیف کا جنرل(ر) پرویز مشرف کے  انتقال پر   افسوس  کا اظہار

سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف انتقال کرگئے

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا جیل بھرو تحریک کا اعلان

عمران خان کی نااہلی متوقع،پی ڈی ایم ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لے، فضل الرحمن کا شہباز شریف کو مشورہ

قتل  ہوا  تو  ذمہ دار آصف زرداری، بلاول، شہباز اور رانا ثنا اللہ ہوں گے، شیخ رشید   کا دعویٰ

وزیرخزانہ اسحاق ڈار اپنے معاشی اعداد وشمار درست کریں، شوکت ترین کی تنقید

ہرجانہ کیس ، افتخار چوہدری کے اعتراض پر عمران خان کیخلاف بینچ تبدیل

انتقامی کارروائیوں سے معیشت بہتر نہیں ہوگی،حکومت الیکشن کا اعلان کرے مذاکرات  کیلئے تیار ہیں، فیصل جاوید

تحریک انصاف کے سابق ارکان قومی اسمبلی سے پارلیمنٹ لاجز کے کمرے خالی کروالئے گئے

شیخ رشید  اسلام آباد کے کسی تھانے میں موجود نہیں، راشد شفیق کا دعویٰ

حکومتی ترجیحات امن نہیں، مقدمات ہیں، ہمیں کسی اور کی جنگ کاایندھن بنایا جارہا ہے، مراد سعیدکا انکشاف

مہنگائی میں اضافے سے عوام کو تکلیف پہنچی ،ہم سب جانتے ہیں، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کیخلاف کراچی میں مقدمہ درج ، پولیس گرفتاری کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی

کوہاٹ تاندہ  ڈیم خادثہ ، آخری طالب علم  کی لاش 6 روز بعد  نکال لی گئی،جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 53 ہو گئی