05:11 pm
نواز شریف کو الطاف حسین سے نہیں ملایا جاسکتا، سعد رفیق

 لاہور(ویب ڈیسک ) مسلم لیگ (ن)کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ نواز شریف کو ایم کیو ایم کے قائد سے ملایا نہیں جاسکتا۔ سعد رفیق نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی حکومت نے کوئی کام نہیں کیا، پی ٹی آئی حکومت نے کسی کام پرتوجہ نہیں دی، صرف کرپشن کرپشن کا شور مچانا ہے تو پھر اس طرح ہی کر لیتے ہیں، اس حکومت اور اس کے مینڈیٹ کو کسی جماعت نے تسلیم نہیں کیا۔ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ حکومت بہت بڑی چیز ہے اسے کام بھی بڑے کرنے ہوتے ہیں، عمران خان کو اب بھی سمجھ نہیں آئی کہ حکومت
کیسے کرنی ہے تو کب آنی ہے، ان کی توجہ سیاسی مخالفین کو گالیاں دینے اور انھیں جیل میں ڈالنے پر ہے، بے روزگاری کی وجہ سے اسٹریٹ کرائمز میں اضافہ ہوا ہے۔ سعد رفیق نے کہا کہ میاں نواز شریف کو ایم کیو ایم کے قائد سے نہیں ملایا جاسکتا، وہ پاکستان کے تین مرتبہ وزیراعظم رہے ہیں، سیاسی لیڈر سے متعلق ریمارکس سوچ سمجھ کر دینے چاہئیں، عمران خان کا کل کا بیان دیکھا، جو قانون توڑے گا جیل میں ڈال دوں گا، ان کو کتنا شوق ہے لوگوں کو جیلوں میں ڈالنے کا، ایسے نظام بہتر نہیں ہوگا، بہت سے صحافی اور سیاست دان اس وقت جیلوں میں ہیں۔ رہنما (ن)لیگ نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال سے خوش نہیں ہوں، حکمران طبقے کا کام ہے کہ تحمل اور برداشت سے کام لے، ملک میں آئین کی حکمرانی کو بحال کیا جائے، عمران خان کو 7 سال کے پی اور دو سال وفاق میں ہوگئے ہیں، عمران خان کو اگر ابھی تک سمجھ نہیں آئی کہ حکومت کیسے کرنی ہے تو پھر کب آنی ہے۔

تازہ ترین خبریں

آرمی چیف کا جنرل(ر) پرویز مشرف کے  انتقال پر   افسوس  کا اظہار

سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف انتقال کرگئے

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا جیل بھرو تحریک کا اعلان

عمران خان کی نااہلی متوقع،پی ڈی ایم ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لے، فضل الرحمن کا شہباز شریف کو مشورہ

قتل  ہوا  تو  ذمہ دار آصف زرداری، بلاول، شہباز اور رانا ثنا اللہ ہوں گے، شیخ رشید   کا دعویٰ

وزیرخزانہ اسحاق ڈار اپنے معاشی اعداد وشمار درست کریں، شوکت ترین کی تنقید

ہرجانہ کیس ، افتخار چوہدری کے اعتراض پر عمران خان کیخلاف بینچ تبدیل

انتقامی کارروائیوں سے معیشت بہتر نہیں ہوگی،حکومت الیکشن کا اعلان کرے مذاکرات  کیلئے تیار ہیں، فیصل جاوید

تحریک انصاف کے سابق ارکان قومی اسمبلی سے پارلیمنٹ لاجز کے کمرے خالی کروالئے گئے

شیخ رشید  اسلام آباد کے کسی تھانے میں موجود نہیں، راشد شفیق کا دعویٰ

حکومتی ترجیحات امن نہیں، مقدمات ہیں، ہمیں کسی اور کی جنگ کاایندھن بنایا جارہا ہے، مراد سعیدکا انکشاف

مہنگائی میں اضافے سے عوام کو تکلیف پہنچی ،ہم سب جانتے ہیں، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کیخلاف کراچی میں مقدمہ درج ، پولیس گرفتاری کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی

کوہاٹ تاندہ  ڈیم خادثہ ، آخری طالب علم  کی لاش 6 روز بعد  نکال لی گئی،جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 53 ہو گئی