07:36 pm
کوروناکیسز میں اضافہ ،2اضلاع میں لاک ڈائون  لگادیاگیا،کون کون سی دکانیں کھلی رہیں گی ،بڑی خبرآگئی

کوروناکیسز میں اضافہ ،2اضلاع میں لاک ڈائون لگادیاگیا،کون کون سی دکانیں کھلی رہیں گی ،بڑی خبرآگئی

07:36 pm

کراچی (نیوز ڈیسک ) کراچی میں کورونا کیسز بڑھنے پر 2 اضلاع میں مکمل لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے، کورنگی اور ضلع شرقی میں کورونا سے متاثرہ مختلف مقامات میں 15 اکتوبرتک لاک ڈاؤن کیا گیا ہے، لاک ڈاؤن کے دوران کریانہ اور اشیائے ضروریہ کی دکانیں کھلی رہیں گی۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کاروباری ، سماجی اور تدریسی سرگرمیاں بحال ہونے اور موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی کورونا کی دوسری لہر کا آغاز ہوگیا ہے، جس کے باعث حکومت کے جاری کردہ ایس اوپیز کے باوجود کورونا پھیل رہا ہے، اور کورونا کیسز بھی بڑھنے لگے ہیں۔کراچی میں بھی
کورونا وبا ء کا پھیلاؤ بڑھنے پر 2 اضلاع کورنگی اور ضلع شرقی میں متاثرہ مختلف مقامات میں 15اکتوبرتک لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے حکم نامہ جاری کیا ہے کہ دونوں اضلاع کورنگی اور ضلع شرقی میں لاک ڈاؤن کا اطلاق آج سے ہوگا۔ کورنگی نمبر 2 الفلاح سوسائٹی ، شادمان ٹاور ملیر، درخشاں سوسائٹی ملیر میں لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔قائد پارک ملیر سے متصل گلی بھی لاک ڈاؤن کے علاقے میں شامل ہے۔ لاک ڈاؤن کے علاقوں میں 9 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں نقل وحرکت پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔ لاک ڈاؤن کے دوران کریانہ اور اشیائے ضروریہ کی دکانیں کھلی رہیں گی۔ دوسری جانب وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک بات واضح کردوں کہ یہ پتا نہیں کس نے چینل پر چلا دیا کہ سندھ حکومت پھر سکولوں کو بند کررہی ہے، یہ بالکل غلط خبر تھی،کابینہ اجلاس میں ابھی سکول بند کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، یہ ضرور ہے کہ کابینہ اجلاس میں کچھ ممبران نے کورونا وائرس پھیلنے کی تشویش کا اظہار کیا ہے کہ جس طرح کیسز بڑھ رہے ہیں ہمیں سکولوں کے حوالے سے غور کرنا چاہیے، لیکن کابینہ میں ہم نے بتایا کہ ہم سکولوں میں ایس اوپیز پر عملدآمد کو نزدیک سے مانیٹر کریں گے۔لیکن اگر ہمیں کسی جگہ پر محسوس ہوا کہ ایس اوپیز پر عمل نہیں ہورہا ہے تو ہم اس پر غور کرسکتے ہیں۔ جہاں تک اسمارٹ لاک ڈاؤن کی بات ہے تو خدانخواستہ اگر کیسز بڑھ جاتے ہیں پھر سکول ہی نہیں بلکہ اور بھی بہت ساری چیزیں بند کرنا پڑیں گی۔ اسی لیے شہریوں سے بار بار اپیل کرتے ہیں ہمیں اگر اس نہج تک نہیں جانا تو اس کا واحد حل ہے کہ ہم ایس اوپیز پر عمل کریں۔ احتیاط کریں اور کورونا کے پھیلاؤ کو روکیں تاکہ یہ آگے نہ بڑھنے پائے۔


تازہ ترین خبریں

آرمی چیف کا جنرل(ر) پرویز مشرف کے  انتقال پر   افسوس  کا اظہار

آرمی چیف کا جنرل(ر) پرویز مشرف کے  انتقال پر   افسوس  کا اظہار

سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف انتقال کرگئے

سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف انتقال کرگئے

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا جیل بھرو تحریک کا اعلان

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا جیل بھرو تحریک کا اعلان

عمران خان کی نااہلی متوقع،پی ڈی ایم ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لے، فضل الرحمن کا شہباز شریف کو مشورہ

عمران خان کی نااہلی متوقع،پی ڈی ایم ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لے، فضل الرحمن کا شہباز شریف کو مشورہ

قتل  ہوا  تو  ذمہ دار آصف زرداری، بلاول، شہباز اور رانا ثنا اللہ ہوں گے، شیخ رشید   کا دعویٰ

قتل ہوا تو ذمہ دار آصف زرداری، بلاول، شہباز اور رانا ثنا اللہ ہوں گے، شیخ رشید کا دعویٰ

وزیرخزانہ اسحاق ڈار اپنے معاشی اعداد وشمار درست کریں، شوکت ترین کی تنقید

وزیرخزانہ اسحاق ڈار اپنے معاشی اعداد وشمار درست کریں، شوکت ترین کی تنقید

ہرجانہ کیس ، افتخار چوہدری کے اعتراض پر عمران خان کیخلاف بینچ تبدیل

ہرجانہ کیس ، افتخار چوہدری کے اعتراض پر عمران خان کیخلاف بینچ تبدیل

انتقامی کارروائیوں سے معیشت بہتر نہیں ہوگی،حکومت الیکشن کا اعلان کرے مذاکرات  کیلئے تیار ہیں، فیصل جاوید

انتقامی کارروائیوں سے معیشت بہتر نہیں ہوگی،حکومت الیکشن کا اعلان کرے مذاکرات کیلئے تیار ہیں، فیصل جاوید

تحریک انصاف کے سابق ارکان قومی اسمبلی سے پارلیمنٹ لاجز کے کمرے خالی کروالئے گئے

تحریک انصاف کے سابق ارکان قومی اسمبلی سے پارلیمنٹ لاجز کے کمرے خالی کروالئے گئے

شیخ رشید  اسلام آباد کے کسی تھانے میں موجود نہیں، راشد شفیق کا دعویٰ

شیخ رشید اسلام آباد کے کسی تھانے میں موجود نہیں، راشد شفیق کا دعویٰ

حکومتی ترجیحات امن نہیں، مقدمات ہیں، ہمیں کسی اور کی جنگ کاایندھن بنایا جارہا ہے، مراد سعیدکا انکشاف

حکومتی ترجیحات امن نہیں، مقدمات ہیں، ہمیں کسی اور کی جنگ کاایندھن بنایا جارہا ہے، مراد سعیدکا انکشاف

مہنگائی میں اضافے سے عوام کو تکلیف پہنچی ،ہم سب جانتے ہیں، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

مہنگائی میں اضافے سے عوام کو تکلیف پہنچی ،ہم سب جانتے ہیں، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کیخلاف کراچی میں مقدمہ درج ، پولیس گرفتاری کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کیخلاف کراچی میں مقدمہ درج ، پولیس گرفتاری کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی

کوہاٹ تاندہ  ڈیم خادثہ ، آخری طالب علم  کی لاش 6 روز بعد  نکال لی گئی،جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 53 ہو گئی

کوہاٹ تاندہ ڈیم خادثہ ، آخری طالب علم کی لاش 6 روز بعد نکال لی گئی،جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 53 ہو گئی