09:19 pm
حکومتی مشینری حرکت میں آگئی! 14 اکتوبر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنے کا اعلان

حکومتی مشینری حرکت میں آگئی! 14 اکتوبر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنے کا اعلان

09:19 pm

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) ملک بھر میں مختلف محکموں کے سرکاری ملازمین نے 14اکتوبر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاجی دھرنے کا اعلان کردیا ہے، حکومت کو 21 مطالبات پیش کیے ہیں، آئی ایم ایف کے دباؤ پر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا، جبکہ ہزاروں ملازمین کو فارغ کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے 
مطابق سرکاری ملازمین نے تنخواہوں میں عدم اضافے اور نجکاری کے خلاف احتجاجی دھرنے کا اعلان کردیا ہے، لیبر یونینز متفقہ طور پر14 اکتوبر کو اسلام آباد میں دھرنا دیں گی۔مختلف سرکاری محکموں کی لیبر یونینز نے مشترکہ طور پر21 مطالبات تیار کرکے حکومت کو پیش کیے ہیں، سی اے اے ، اوجی ڈی سی ایل، یوٹیلٹی اسٹورز اور دیگر اداروں کی لیبر یونین کا مشترکہ اجلا س ہوا، جس میں حکومت کی سرکاری ملازمین کے حوالے سے عوام دشمن پالیسیوں کی مذمت کی گئی۔لیبر یونینز کے مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اگر مطالبات منظور نہ کیے گئے توپارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے 14اکتوبر کو احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔لیبر یونین کے عہدیدران کا کہنا ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کے دباؤ پر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا۔ حکومت قومی اداروں کی نجکاری کرنے کی مکمل تیاری کرچکی ہے۔ اسٹیل ملز کے 9ہزار 500 ملازمین کو فارغ کردیا گیا ہے۔علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی 700 ملازمین، محکمہ سیاحت سے 450 ملازمین کو فارغ کیا گیا ہے۔دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ مال کے ملازمین کو واجبات کی عدم ادائیگی کے خلاف درخواستوں پر محکمے کو تمام ملازمین کو واجبات کی ادائیگی کا حکم دیتے ہوئے عملدرآمد رپورٹ جمع کروانے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے درخواستوں پر سماعت کی ۔ فاضل عدالت نے دوران سماعت ملازمین کو واجبات کی عدم ادائیگی پر متعلقہ حکام کے خلاف کارروائی کی تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی حکم عدولی پر متعلقہ حکام عدالت کے روبرو پیش ہوں ،حکم عدولی کرنے والے نتائج کے ذمہ دار ہوں گے ۔ درخواست گزاروں نے 28 اکتوبر 2019 کے عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ ہونے کو چیلنج کیا تھا ۔جس میں موقف اپنایا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ مال کے حکام کو 28 اکتوبر 2019 کو واجبات کی ادائیگی کا حکم جاری کیا لیکن واضح احکامات کے باوجود واجبات ادا نہیں کیے جا رہے، استدعا ہے کہ عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ کرنے پر چیف سیکرٹری پنجاب، چیف سیٹلمنٹ کمشنر سمیت دیگر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

تازہ ترین خبریں

ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

توشہ خان، نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی  عمران خان سے 12 سوالات کا جواب مانگ لیا

توشہ خان، نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے 12 سوالات کا جواب مانگ لیا

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر  بل منظور ،حق میں 60 اور  مخالفت میں صرف 19 ووٹ پڑے

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل منظور ،حق میں 60 اور مخالفت میں صرف 19 ووٹ پڑے

مذاکرات کی راہ میں  صرف ایک فریق رکاوٹ  ، ہمیں میثاق جمہوریت پر مشترکہ لائحہ عمل بنانا ہوگا  ، راناثنا اللہ

مذاکرات کی راہ میں صرف ایک فریق رکاوٹ ، ہمیں میثاق جمہوریت پر مشترکہ لائحہ عمل بنانا ہوگا ، راناثنا اللہ

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں  الیکشن  کا معاملہ ،  سماعت کرنے والا  سپریم کورٹ کا  لارجر بینچ ٹوٹ گیا

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کا معاملہ ، سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کا لارجر بینچ ٹوٹ گیا

لاہور ہائی کورٹ نے  بغاوت کے  قانون کی شق 124 اے کو آئین سے متصادم قرار دیدیا

لاہور ہائی کورٹ نے بغاوت کے قانون کی شق 124 اے کو آئین سے متصادم قرار دیدیا

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل  کا معاملہ ، پی ٹی آئی نے مخالفت کا اعلان کردیا

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کا معاملہ ، پی ٹی آئی نے مخالفت کا اعلان کردیا

لکی مروت تھانہ صدر پر دہشت گردوں کا حملہ ، ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید، ملزمان فرار

لکی مروت تھانہ صدر پر دہشت گردوں کا حملہ ، ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید، ملزمان فرار

امریکی تحفظات کے باوجو د ،سعود ی  عرب  شنگھائی تعاون تنظیم  کا رکن بنے گا

امریکی تحفظات کے باوجو د ،سعود ی عرب شنگھائی تعاون تنظیم کا رکن بنے گا

توشہ خانہ کیس،عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور ،سماعت29 اپریل تک ملتوی

توشہ خانہ کیس،عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور ،سماعت29 اپریل تک ملتوی

عدلیہ کے حوالے سے حکومتی قانون سازی کی ٹائمنگ ٹھیک نہیں، لطیف کھوسہ

عدلیہ کے حوالے سے حکومتی قانون سازی کی ٹائمنگ ٹھیک نہیں، لطیف کھوسہ

عدلیہ سے متعلق قانون سازی کا از خود نوٹس کیس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، اعترازاحسن

عدلیہ سے متعلق قانون سازی کا از خود نوٹس کیس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، اعترازاحسن

پاکستان میں قانو ن کی حکمرانی نہیں ، ملک فسطائیت کی طرف دھکیل دیا، عمران خان

پاکستان میں قانو ن کی حکمرانی نہیں ، ملک فسطائیت کی طرف دھکیل دیا، عمران خان

خاتون جج دھمکی کیس، عمران خان کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

خاتون جج دھمکی کیس، عمران خان کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری