09:21 pm
ہوشربا اضافے کے ساتھ ساتھ عوام پر کتنا بوجھ لادنے جا رہی ہے؟ تہلکہ خیز انکشاف

ہوشربا اضافے کے ساتھ ساتھ عوام پر کتنا بوجھ لادنے جا رہی ہے؟ تہلکہ خیز انکشاف

09:21 pm

کراچی (نیوز ڈیسک ) ایف پی سی سی آئی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے انشورنس کے کنوینر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی جانب سے گردشی قرضہ کوفوری طور پر صفر کرنے کا مطالبہ زمینی حقائق سے متصادم ہے اور حماقت ہے جو ملک کو پتھر کے دور میںدھکیل دے گا۔سالہا سال سے جمع ہونے والے گردشی قرضہ کو بجلی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ کے زریعے ایک سال میں صفر کرنے کے پلان سے زرعی و صنعتی پیداوار
انتہائی مہنگی، برامدات ختم اور ملک مہنگائی کے سیلاب میں ڈوب جائے گا جبکہ عوام کی اکثریت بل ادا نہیں کرنے کے سبب بجلی سے محروم ہو کر پتھر کے دور میں لوٹ جائے گی۔ ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے راولپنڈی چیمبر کے حالیہ اور سابق صدر صبور ملک اور ناصر مرزا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی قیمت میں چھ روپے فی یونٹ اضافے کی تجاویز دینے والے ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے کیونکہ اگر اصلاحات نہ کی گئیں جو یقینی ہے تو بجلی کی قیمت میں تیرہ روپے فی یونٹ اضافہ کرنا پڑے گا۔اس تجویز پر عمل ہوا تو ملکی جی ڈی پی منفی ہو جائے گی اور ملک تاریخی بے روزگاری وبدحالی کا شکار ہو جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ اگلے تین سال میں نجی شعبہ میں قائم بجلی گھروں کو پیداواری صلاحیت کے مطابق ادائیگیوں کا حجم ایک کھرب روپے تک پہنچ جائے گا جس میں عوام کا کوئی قصور نہیں ہے۔ ملکی مفادات کے خلاف بجلی کے معاہدے سابق حکمرانوں نے کئے تو اسکی سزا بھی انھیں دی جائے نہ کہ عوام کو۔ لوٹ مار پر مبنی معاہدوں میں حکمرانوں کے ساتھ نجی پاور پلانٹس کے مالکان برابر کے شریک ہیں جن کے کوئی کاروائی نہیں کر رہا ہے۔ڈاکٹر مرتضیٰ مغل جو پاکستان اکانومی واچ کے صدر بھی ہیں نے کہا کہ معیشت ابھی سنبھلی نہیں ہے مگر مرکزی بینک نے شرح سود میں اضافہ کے لئے پر تولنا شروع کر دئیے ہیں جو افسوسناک ہے۔ حکومت امسال جی ڈی پی میں دو فیصد اضافہ کی توقع کر رہی ہے جس میں بنیادی کردار کنسٹرکشن انڈسٹری کا ہو گا مگر مافیا نے لوٹ مار کے لئے ملک بھر میں ملک بھر میں سیمنٹ کو نایاب کر دیا ہے جس سے تعمیراتی کام رک گئے ہیں جبکہ لاکھوں افراد بے روزگار ہو گئے ہیں جس پر کاروائی کی جائے۔ اس موقع پر صبورملک اور ناصر مرزا نے کہا کہ سستی اور متواتر توانائی کے بغیر ملکی ترقی کا تصور بھی محال ہے اس لئے حکومت اس کی فراہمی کو یقینی بنائے۔

تازہ ترین خبریں

ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

توشہ خان، نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی  عمران خان سے 12 سوالات کا جواب مانگ لیا

توشہ خان، نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے 12 سوالات کا جواب مانگ لیا

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر  بل منظور ،حق میں 60 اور  مخالفت میں صرف 19 ووٹ پڑے

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل منظور ،حق میں 60 اور مخالفت میں صرف 19 ووٹ پڑے

مذاکرات کی راہ میں  صرف ایک فریق رکاوٹ  ، ہمیں میثاق جمہوریت پر مشترکہ لائحہ عمل بنانا ہوگا  ، راناثنا اللہ

مذاکرات کی راہ میں صرف ایک فریق رکاوٹ ، ہمیں میثاق جمہوریت پر مشترکہ لائحہ عمل بنانا ہوگا ، راناثنا اللہ

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں  الیکشن  کا معاملہ ،  سماعت کرنے والا  سپریم کورٹ کا  لارجر بینچ ٹوٹ گیا

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کا معاملہ ، سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کا لارجر بینچ ٹوٹ گیا

لاہور ہائی کورٹ نے  بغاوت کے  قانون کی شق 124 اے کو آئین سے متصادم قرار دیدیا

لاہور ہائی کورٹ نے بغاوت کے قانون کی شق 124 اے کو آئین سے متصادم قرار دیدیا

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل  کا معاملہ ، پی ٹی آئی نے مخالفت کا اعلان کردیا

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کا معاملہ ، پی ٹی آئی نے مخالفت کا اعلان کردیا

لکی مروت تھانہ صدر پر دہشت گردوں کا حملہ ، ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید، ملزمان فرار

لکی مروت تھانہ صدر پر دہشت گردوں کا حملہ ، ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید، ملزمان فرار

امریکی تحفظات کے باوجو د ،سعود ی  عرب  شنگھائی تعاون تنظیم  کا رکن بنے گا

امریکی تحفظات کے باوجو د ،سعود ی عرب شنگھائی تعاون تنظیم کا رکن بنے گا

توشہ خانہ کیس،عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور ،سماعت29 اپریل تک ملتوی

توشہ خانہ کیس،عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور ،سماعت29 اپریل تک ملتوی

عدلیہ کے حوالے سے حکومتی قانون سازی کی ٹائمنگ ٹھیک نہیں، لطیف کھوسہ

عدلیہ کے حوالے سے حکومتی قانون سازی کی ٹائمنگ ٹھیک نہیں، لطیف کھوسہ

عدلیہ سے متعلق قانون سازی کا از خود نوٹس کیس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، اعترازاحسن

عدلیہ سے متعلق قانون سازی کا از خود نوٹس کیس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، اعترازاحسن

پاکستان میں قانو ن کی حکمرانی نہیں ، ملک فسطائیت کی طرف دھکیل دیا، عمران خان

پاکستان میں قانو ن کی حکمرانی نہیں ، ملک فسطائیت کی طرف دھکیل دیا، عمران خان

خاتون جج دھمکی کیس، عمران خان کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

خاتون جج دھمکی کیس، عمران خان کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری