09:44 am
 اپوزیشن کے ڈرامے کا مقصد بے تحاشا کرپشن پرپردہ ڈالنا ہے، شبلی فراز

اپوزیشن کے ڈرامے کا مقصد بے تحاشا کرپشن پرپردہ ڈالنا ہے، شبلی فراز

09:44 am

 اسلام آباد(ویب ڈیسک )  وزیراطلاعات شبلی فراز نے کا  ہے کہ اپوزیشن کے ڈرامے کا مقصد بے تحاشا کرپشن پرپردہ ڈالنا ہے۔ وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہا  ہے کہ چند روزسے سیاسی بہروپیوں نے ایک ڈرامہ رچا رکھا ہے، جس کا واحد مقصد اپنے ادوارمیں کی گئی بے تحاشا کرپشن پرپردہ ڈالنا ہے۔ وزیراطلاعات نے کہا کہ یہ
لوگ قومی مجرم ہیں انہوں نے قومی خزانے پرڈاکہ ڈالا ہے۔ یہ جان لیں عمران خان کسی دباومیں نہیں آئے گا اوران سے ایک ایک پائی کا حساب لیا جائے گا۔