02:06 pm
سندھ پولیس کی عزت میری عزت ہے، بلاول بھٹو زردای

سندھ پولیس کی عزت میری عزت ہے، بلاول بھٹو زردای

02:06 pm


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کے معاملے پر اداروں کو اپنی اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کرنے کی ہدایات دے ڈالیں۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چئیرمین پیپلزپارٹی کا کہناتھا کہ پولیس افسران اس لئے چھٹی پر جا رہے ہیں کہ ان کئی بے عزتی ہوئی۔ انھوںنےکہا کہ باقی صوبوں میں پولیس پی ٹی آئی کی سیاسی فورس کے طور پر کام کر رہی ہے ۔ پنجاب میں 16آئی جی تبدیل ہو گئے 
لیکن ہمیں ایک آئی جی بدلنے میں مشکل ہوتی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہناتھا کہ رات دو بجے کون لوگ تھے جو آئی جی سندھ کے گھر گھس آئے۔سب پوچھ رہے ہیں کہ کس نے صبح سویرے آئی جی سندھ کے گھر کا گھیرائو کیاوزیراعلیٰ سندھ نے تحقیقات کا اعلان کردیا ہے۔سندھ پولیس وزیر اعلیٰ سے نہیں کسی اور سے ناراض ہوئی ہے۔سب جانناچاہتے ہیںیہ سازش کس کی ہے۔کیا مزار قائد پر کیپٹن (ر) صفدر کی نعرے بازی اتنا بڑا مسئلہ تھا کہ صبح چار بجے آئی جی سندھ کو میٹنگ بلوانی پڑی۔ کیپٹن (ر) صفدر اور مریم نواز کے ساتھ جو سلوک کیا گیا وہ سندھ کے عوام کی توہین ہے۔ میں شرمندہ ہو ں اور منہ دکھانے لائق نہیں ہوں۔اگر یہ آپ کی عزت کا سوال ہے تومیری بھی عزت کا سوال ہے۔ پولیس کی عزت میری عزت ہے۔ گورنر راج غیر آئینی ہے ۔ از خود گورنر راج نہیں لگا سکتے۔