02:42 pm
سی سی پی او لاہور نے خاتون کو بھی نہیں بخشا 20سیکنڈ کی فون کال پر کس قسم کی گفتگو کی گئی حیران کن رپورٹ سامنے آگئی

سی سی پی او لاہور نے خاتون کو بھی نہیں بخشا 20سیکنڈ کی فون کال پر کس قسم کی گفتگو کی گئی حیران کن رپورٹ سامنے آگئی

02:42 pm

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور عمر شیخ کی ایک خاتون کے ساتھ مبینہ بد کلامی کی آڈیو جیو نیوز کو موصول ہو گئی۔خاتون نے اپنے شوہر کے خلاف منشیات کے مقدمے کے حوالے سے فون کیا ہی تھا کہ سی سی پی او نے مبینہ طور پر بدکلامی شروع کر دی۔آڈیو میں سنا جا سکتاہےکہ رائے ونڈ کی رہائشی خاتون
نےسلام کے بعد سی سی پی او کو بتایا کہ اس کے شوہر کےخلاف کیس کا کچھ نہیں بنا، تو سی سی پی او عمر شیخ نےمبینہ طور پر اس سے بدکلامی شروع کر دی۔آڈیو ٹیپ میں سی سی پی او نے مبینہ طور پر کہا کہ ’اب انہیں فون نہ کرنا، تماشا لگا رکھا ہے‘۔ گفتگو کایہ دورانیہ تقریباً20 سیکنڈز پرمشتمل ہے، آڈیوکےمطابق بدکلامی پر خاتون خاموش ہو گئی اور اس نے ڈر کر فون بند کردیا۔رائےونڈ کی رہائشی خاتون کی جانب سے سی سی پی او کو دی گئی درخواست میں الزام لگایا گیا ہے کہ حیدر علی نامی سب انسپکٹر نے اس کے شوہر سے مقدمہ درج نہ کرنے کا کہہ کر ایک لاکھ 93 ہزارروپے رشوت لے لی مگر پھر مقدمہ بھی درج کرلیا۔دوسری جانب سی سی پی او کا کہنا ہے کہ یہ آڈیو گفتگو ان کے خلاف نیا افسانہ ہے