05:26 pm
شادی کے بعد ہنی مون پر جانے کیلئے خاتون ٹیچر کی ایسی درخواست کہ پڑھ کر افسران بالا رد ہی نہ کرسکے ، درخواست لنک میں

شادی کے بعد ہنی مون پر جانے کیلئے خاتون ٹیچر کی ایسی درخواست کہ پڑھ کر افسران بالا رد ہی نہ کرسکے ، درخواست لنک میں

05:26 pm


اسلام آباد(نیوز ڈیسک) شادی کے بعد دلہا اور دولہن اکثر اوقات سیر سپاٹے کیلئے جاتے ہیں اور ایک دوسرے کو سمجھنے کیلئے وقت گزارتے ہیں جسے ہم ’ہنی مون ‘ کا نام دیتے ہیں تاہم ایسی ہی صورتحال سے دوچار ایک نوجوان خاتون نے بھی اپنے محکمے میں چھٹیوں کیلئے درخواست دی جو کہ سوشل میڈیا پرآگئی اور ہر طرف دھوم مچ گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق  ایک خاتون ٹیچر کی شادی ہوئی تو  انہوں نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کو ہنی مون پر جانے کیلئے چھٹیاں حاصل کرنے کیلئے درخواست لکھی جو کہ قبول کر لی گئی ہے لیکن اس کے متن نے لوگوں کی توجہ حاصل کر لی ہے ۔ خاتون ٹیچرنے اپنی درخواست میں لکھا کہ جیسا کہ آپ جانتے ہیں میری حال ہی میں شادی ہوئی ہے ،
شادہ شدہ ہونے کے ناطے آپ اس کو سمجھتی ہیں کہ نئے نویلے جوڑے کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنے ہنی مون کو یاد گار بنائیں جس کی حسین یادیں زندگی کا حصہ بن جائیں اور ایسی ہی کچھ ہماری بھی خواہش ہے ۔میں نے اپنے شوہر سے وعدہ کر لیا ہے کہ ہم دو ہفتوں کیلئے ہنی مون پر جائیں گے جو کہ 14 تاریخ سے شروع ہو کر28 تاریخ تک جاری رہے گا جس دوران ہم اپنا زیادہ وقت نتھیا گلی ،مری ،سوات ویلی اور مالم جبہ میں گزاریں گے ۔ خاتون ٹیچر کا کہناتھا کہ ہم نے اس حوالے سے منصوبہ بندی بھی کر لی ہے اس لیے میں آپ کی شکرگزار ہوں گی کہ آپ مجھے دو ہفتوں کی چھٹی عنایت فرمائیں تاکہ میں اپنے شوہر سے کیے گئے وعدے کی پاسداری کر سکوں اور اپنے خوابوں کو عملی جامہ پہنا سکوں ۔ مجھے امید ہے کہ آپ کی جانب سے مثبت جواب آ ئے گا ۔