07:33 am
پاکستان گرے لسٹ سے نکلے گا یا نہیں ؟ فیصلے کی گھڑی آن پہنچی

پاکستان گرے لسٹ سے نکلے گا یا نہیں ؟ فیصلے کی گھڑی آن پہنچی

07:33 am

اسلام آباد(ویب ڈیسک) فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ( ایف اے ٹی ایف ) کی جانب سے پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے یا نکالنے کے متعلق حتمی  فیصلہ آج متوقع ہے ۔انسداد منی لانڈرنگ کے عالمی ادارے ایف اے ٹی ایف کے تین روزہ اجلاس کا آغاز 21 اکتوبر سے ہوا تھا اور آج اس کا آخری دن ہے ۔ تین روز تک جاری رہنے والے اس اجلاس میں منی لانڈرنگ کیخلاف پاکستان کے اقدامات کا جائزہ لینے کے بعد  فیصلہ کیا جائے گا ۔ پاکستان کو مزید گرے لسٹ میں 
رکھاجائے یا نہیں ؟کورونا وبا کے باعث ایف اے ٹی ایف کا اجلاس انٹرنیٹ کے ذریعے ہوگا۔ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کررہی تھیں سعودی عرب نے پاکستان کیخلاف ووٹ دیا جس کے باعث گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ تاہم دفتر خارجہ نے اس کی باضابط تردید کی تھی ۔پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی 27 سفارشات میں سے صرف 14پر عمل کیا ہے ۔ باقی رہ جاے والی 13 سفارشات کو پورا کرنے کے لیے رواں سال فروری میں ایف اے ٹی ایف کی طرف سے پاکستان کو چارماہ

کا وقت دیا گیا تھا۔ ان سفارشات پر عملدار آمد کی بنیاد پر ہی ایف اے ٹی ایف کسی ملک کو گرے یا بلیک لسٹ میں شامل رکھنے یا نکالنے کا فیصلہ کرتاہے ۔ بھارت اور اس کے اتحادیوں کی کوشش رہی کہ پاکستان کو بلیک لسٹ میں شامل کروایا جائے کیونکہ ان کے بقول پاکستان دہشت گردی کی روک تھام اور اس کی مالی اعانت کو روکنے کے اقدامات میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کرسکا۔ رواں سال فروری اور اس سے قبل اکتوبر 2019 میں ایف اے ٹی ایف کا پیرس میں ہونے والا اجلاس خاصا اہم تھا ، لیکن ان دونوں

اجلاسوں میں پاکستان گرے لسٹ سے نہیں نکل سکا تھا ۔ اس وقت پاکستان کو اس فہرست سے نکلنے کے لیے ایف اے ٹی ایف کے 39 ارکان میں سے کم از کم بارہ رکن ممالک کی حمایت چاہیے ہوگی ۔

نواز شریف اور اپوزیشن کے سارے لوگ دشمن قوتوں سے ملے ہوئے  ملک میں نئے انتخابات کرادوں گالیکن این آراونہیں دوں گا،وزیراعظم کابڑااعلان

نواز شریف اور اپوزیشن کے سارے لوگ دشمن قوتوں سے ملے ہوئے ملک میں نئے انتخابات کرادوں گالیکن این آراونہیں دوں گا،وزیراعظم کابڑااعلان

قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ کے پاس کوئی عوامی عہدہ نہیں، جوڈیشل کمیشن میں مقدمہ نہیں چل سکتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ

قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ کے پاس کوئی عوامی عہدہ نہیں، جوڈیشل کمیشن میں مقدمہ نہیں چل سکتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ

نئے پاکستان کے نئے پنجاب میں عثمان بزدار گورننس اور سروس ڈیلیوری بہتر بنانے میں کامیاب ہوگئے

30ارب روپے کی پنجاب روزگار سکیم،پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن اوربینک آف پنجاب میں معاہدہ طے پاگیا

30ارب روپے کی پنجاب روزگار سکیم،پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن اوربینک آف پنجاب میں معاہدہ طے پاگیا

پاکستان گرے لسٹ سے تونہ نکل سکا البتہ بھارت۔۔۔ایسی خبرآگئی جس سے پاکستانی خوش ہوجائیںگے

پاکستان گرے لسٹ سے تونہ نکل سکا البتہ بھارت۔۔۔ایسی خبرآگئی جس سے پاکستانی خوش ہوجائیںگے

حکومت نے آخرکارگھٹنے ٹیک دئیے ،سی سی پی او لاہور عمر شیخ کوعہدے سے ہٹادیاگیا،نیاسی سی پی اورکس کوبنادیاگیا

حکومت نے آخرکارگھٹنے ٹیک دئیے ،سی سی پی او لاہور عمر شیخ کوعہدے سے ہٹادیاگیا،نیاسی سی پی اورکس کوبنادیاگیا

دن میں بھیک مانگی اور رات میں تعلیم حاصل کی ، پاکستان کی پہلی خواجہ سرا وکیل کی کہانی امیروں کے نالائق بچوں کیلئے ایک زبردست مثال

دن میں بھیک مانگی اور رات میں تعلیم حاصل کی ، پاکستان کی پہلی خواجہ سرا وکیل کی کہانی امیروں کے نالائق بچوں کیلئے ایک زبردست مثال