09:44 am
پاکستان کے اہم علاقے میں خاتون کو لفٹ دینے کے بہانے کار میں بٹھا کر 5افراد نے ۔۔۔۔! شرمناک انکشافات

پاکستان کے اہم علاقے میں خاتون کو لفٹ دینے کے بہانے کار میں بٹھا کر 5افراد نے ۔۔۔۔! شرمناک انکشافات

09:44 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پنجاب میں خاتون سے اجتماعی عصمت دری کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے، کار سوار ملزمان نے لفٹ دینے کے بہانے اغوا کیا اور واردات کے بعد سڑک پر پھینک کر فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر ڈسکہ میں خاتون سے عصمت دری کا کیس تھانہ سٹی پولیس نے درج کرلیا،
اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کالج چوک جی ٹی روڈ سے خاتون کو لفٹ دینے کے بہانےاغوا کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایک ملزم سے شناسائی کے باعث خاتون ملزمان کے دھوکے میں آگئی، کار سوار افراد خاتون کو اغوا کرکے اپنے ڈیرے پر لے گئے اور زبردستی شراب پلاکرعصمت دری کا نشانہ بنایا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان بےہوش خاتون کو کالج چوک کے قریب پھینک کرفرار ہوگئے، مقدمے میں 5ملزمان نامزد کیے گئے ہیں تاہم تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی۔