12:17 pm
پشاوردھماکا،عملے کی چھٹیاں منسوخ ،ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

پشاوردھماکا،عملے کی چھٹیاں منسوخ ،ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

12:17 pm

پشاور(ویب ڈیسک) معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش کا کہنا ہے کہ پشاور کی دیر کالونی میں ہونے والے دھماکے کے بعد پشاور کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق پھولوں کے شہر ایک بار پھر امن دشمنوں کے نشانے پر آ گیا۔آج پشاور کی دیر کالونی کے مدرسے میں بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 7 افراد شہید ہو گئے جب کہ مدرسے میں زیر تعلیم 70 بچے زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش کا کہنا ہے کہ 70 کے قریب بچے زخمی
ہیں جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے، کچھ بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔ زخمی ہونے والوں میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جب کہ عملے کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئیں۔بم ناکارہ بنانے والی ٹیم اور ریسکیو اہلکاروں کی بڑی تعداد مدرسے میں پہنچ گئی ، جب کہ علاقے کو فوری طور سیل کر دیا گیا ، زخمیوں کی زیادہ تعداد کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زیادہ تر کے سروں میں چوٹیں آئی ہیں جس کی وجہ سے ان کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔ایس ایس پی آپریشنز نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ایک شخص سرخ رنگ کا بیگ لے کر مدرسے میں داخل ہوا۔نامعلوم شخص کے مدرسے میں داخل ہوتے ہی دھماکہ ہو گیا۔مدرسے میں داخل ہونے والے شخص کی تلاش جاری ہے جب کہ پولیس حکام نے مزید بتایا ہے کہ دھماکہ آیی ای سے کیا گیا۔یہ دیسی ساختہ بم تھا ٹائم ڈیوائس بھی نصب تھی۔مختف سیاسی شخصیات کی جانب سے دھماکے کی مذمت کی گئی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ملک دشمن ایک بار پھر سرگرم ہو گئے ہیں اور پاکستان میں امن خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ نیکٹا کی طرف سے کوئٹہ اور پشاور میں دہشتگردی کا تھریٹ جاری کیا گیا تھا

تازہ ترین خبریں

بڑی عید کی بڑی تیاریاں۔۔ عید میں کتنے دن رہ گئے۔۔ تاریخ کا اعلان رکردیاگیا۔۔؟آج کی بڑی خبر

بڑی عید کی بڑی تیاریاں۔۔ عید میں کتنے دن رہ گئے۔۔ تاریخ کا اعلان رکردیاگیا۔۔؟آج کی بڑی خبر

پشاور: زمین کے تنازع پر ایک ہی خاندان کے 7 افراد قتل

پشاور: زمین کے تنازع پر ایک ہی خاندان کے 7 افراد قتل

کورونا وائرس سے مزید27افراد جاں بحق ،مثبت کیسزمیں کمی آگئی

کورونا وائرس سے مزید27افراد جاں بحق ،مثبت کیسزمیں کمی آگئی

سعودی شاہ کو اپنے ہی بھتیجے نے قتل کردیاتھا۔۔ملزم شہزادے کا سر بھی چند گھنٹے میںقلم کردیاگیا۔۔افسوسناک خبر

سعودی شاہ کو اپنے ہی بھتیجے نے قتل کردیاتھا۔۔ملزم شہزادے کا سر بھی چند گھنٹے میںقلم کردیاگیا۔۔افسوسناک خبر

افغان جنگ میں پاکستان نےبہت نقصان اٹھا یا ،امریکہ کو اڈے دیئے تو دہشت گردی دوبارہ سراٹھا سکتی ہے ،وزیراعظم عمران خان

افغان جنگ میں پاکستان نےبہت نقصان اٹھا یا ،امریکہ کو اڈے دیئے تو دہشت گردی دوبارہ سراٹھا سکتی ہے ،وزیراعظم عمران خان

 عمران خان کے اس بیان سے دنیا کو ان کی بیمار اور عورت سے نفرت کرنے والی ذہنیت کی جھلک دیکھنے کو ملی۔ مریم اورنگزیب

عمران خان کے اس بیان سے دنیا کو ان کی بیمار اور عورت سے نفرت کرنے والی ذہنیت کی جھلک دیکھنے کو ملی۔ مریم اورنگزیب

 آرمی چیف کاآذربائیجان کا 2 روزہ سرکاری دورہ

 آرمی چیف کاآذربائیجان کا 2 روزہ سرکاری دورہ

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے انٹر میڈ یٹ پارٹ ٹو کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے انٹر میڈ یٹ پارٹ ٹو کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی

 ایف نائن پارک ماس ویکسینیشن سینٹر پر شہریوں کو کرونا ویکسینیشن روک دی گئی ہے

 ایف نائن پارک ماس ویکسینیشن سینٹر پر شہریوں کو کرونا ویکسینیشن روک دی گئی ہے

 موت بر حق ہے، بے نظیر کو پنڈی کے جلسے میں شرکت سے منع کیا تھا مگر وہ نہیں مانی تھیں۔آصف علی زرداری

موت بر حق ہے، بے نظیر کو پنڈی کے جلسے میں شرکت سے منع کیا تھا مگر وہ نہیں مانی تھیں۔آصف علی زرداری

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزبِ اختلاف شہباز شریف سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر جیفری شاء کی ملاقات 

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزبِ اختلاف شہباز شریف سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر جیفری شاء کی ملاقات 

 پاکستان سپر لیگ کوالیفائر میچ ۔۔ ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 181 رنز کا ہدف دے دیا۔

 پاکستان سپر لیگ کوالیفائر میچ ۔۔ ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 181 رنز کا ہدف دے دیا۔

عمران خان اسلام آباد کے دورے پر نکل پڑے

عمران خان اسلام آباد کے دورے پر نکل پڑے

ملک بھر میں بارشیں ہونگیں ۔۔۔ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

ملک بھر میں بارشیں ہونگیں ۔۔۔ محکمہ موسمیات نے بتا دیا