12:18 pm
حکومت اور اپوزیشن میں شدید تنائو۔۔مسلم لیگ ن نے بڑافیصلہ کرلیا

حکومت اور اپوزیشن میں شدید تنائو۔۔مسلم لیگ ن نے بڑافیصلہ کرلیا

12:18 pm

اسلام آباد(ویب ڈیسک )جوں جوں موسم سرما کی سردی میں اضافہ ہورہا ہے تو اس کے برعکس سیاسی گرمی بڑھتی جارہی ہے،حکومت اور اپوزیشن میں شدید تنائو کی کیفیت ہے،قومی اور پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈرز جیل میں ہیں۔جو باہر ہیں وہ جلسوں میں حکومت پر تابڑ توڑ حملے کررہے ہیں،ایسے میں مسلم لیگ ن نے بڑا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و پارٹی صدر شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر کیلئے اسپیکر کو درخواست نہیں دی
جائے گیاپوزیشن جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس خواجہ آصف کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) آئندہ اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے منقعدہ کسی بھی تقریب، میٹنگ یا سیمینار میں شریک نہیں ہوگی تاہم لیگی ارکان صرف قومی اسمبلی اجلاس اور قائمہ کمیٹیوں کے اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔یہ فیصلہ پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف نے ارکان کو سنایا، ذرائع نے بتایا کہ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ پارٹی کی طرف سے اسپیکر کو قومی اسمبلی اجلاس قواعد و ضوابط کے تحت چلانے کیلئے خط لکھا جائے گا، اگر اسپیکر نے ایوان کو قواعد و ضوابط کے تحت نہ چلایا تو ایوان کو نہیں چلنے دیا جائے گا۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ن لیگ شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر کی درخواست نہیں دے گی، اسپیکر نے وزیراعظم کے سامنے سرینڈر کردیا ہے۔اجلاس میں ایک ن لیگی رکن نے پیپلز پارٹی کی طرف سے آئی جی سندھ کے اغواء کی ایف آئی آر درج نہ کرنے پر تحفظات ظاہر کیے اور کہا گیا کہ پیپلز پارٹی کے ایسے اقدامات سے ان کے بارے شکوک و شبہات بڑھتے ہیں جس پر شاہد خاقان عباسی نے جواب دیا کہ سینیٹ کی طرف سے قائم کمیٹی میں اس بارے بھی جائزہ لیا جائے گا۔اجلاس میں نواز شریف کے بیانیے کی مکمل تائید اور ان پر بھرپور اظہار اعتماد کیا گیا، اس دوران شاہد خاقان نے ارکان سے کہا کہ وہ نواز شریف کے بیانیے کی مکمل حمایت کریں۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ شہباز شریف سمیت کسی کو بھی پروڈکشن آرڈر نہیں جاری کیے جائیں گے۔

تازہ ترین خبریں

 عمران خان کے اس بیان سے دنیا کو ان کی بیمار اور عورت سے نفرت کرنے والی ذہنیت کی جھلک دیکھنے کو ملی۔ مریم اورنگزیب

عمران خان کے اس بیان سے دنیا کو ان کی بیمار اور عورت سے نفرت کرنے والی ذہنیت کی جھلک دیکھنے کو ملی۔ مریم اورنگزیب

 آرمی چیف کاآذربائیجان کا 2 روزہ سرکاری دورہ

 آرمی چیف کاآذربائیجان کا 2 روزہ سرکاری دورہ

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے انٹر میڈ یٹ پارٹ ٹو کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے انٹر میڈ یٹ پارٹ ٹو کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی

 ایف نائن پارک ماس ویکسینیشن سینٹر پر شہریوں کو کرونا ویکسینیشن روک دی گئی ہے

 ایف نائن پارک ماس ویکسینیشن سینٹر پر شہریوں کو کرونا ویکسینیشن روک دی گئی ہے

 موت بر حق ہے، بے نظیر کو پنڈی کے جلسے میں شرکت سے منع کیا تھا مگر وہ نہیں مانی تھیں۔آصف علی زرداری

موت بر حق ہے، بے نظیر کو پنڈی کے جلسے میں شرکت سے منع کیا تھا مگر وہ نہیں مانی تھیں۔آصف علی زرداری

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزبِ اختلاف شہباز شریف سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر جیفری شاء کی ملاقات 

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزبِ اختلاف شہباز شریف سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر جیفری شاء کی ملاقات 

 پاکستان سپر لیگ کوالیفائر میچ ۔۔ ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 181 رنز کا ہدف دے دیا۔

 پاکستان سپر لیگ کوالیفائر میچ ۔۔ ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 181 رنز کا ہدف دے دیا۔

عمران خان اسلام آباد کے دورے پر نکل پڑے

عمران خان اسلام آباد کے دورے پر نکل پڑے

ملک بھر میں بارشیں ہونگیں ۔۔۔ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

ملک بھر میں بارشیں ہونگیں ۔۔۔ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

وزیر خزانہ کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال ۔۔ اپوزیشن کا واک اوٹ

وزیر خزانہ کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال ۔۔ اپوزیشن کا واک اوٹ

رواں سال بجلی کےتقسیم کارنظام کوبہترکرنےکیلئے100ارب مختص کیےگئے۔حماد اظہر 

رواں سال بجلی کےتقسیم کارنظام کوبہترکرنےکیلئے100ارب مختص کیےگئے۔حماد اظہر 

پاکستان کی ترقی مریخ تک چلی گئی ہے اور یہ ترقی پی ٹی آئی کے چند لوگوں کو نظر آتی ہے ۔عظمیٰ بخاری

پاکستان کی ترقی مریخ تک چلی گئی ہے اور یہ ترقی پی ٹی آئی کے چند لوگوں کو نظر آتی ہے ۔عظمیٰ بخاری

میں طالبان کاترجمان نہیں ہوں پاکستان کاترجمان ہوں،طالبان کومیری ترجمانی کی ضرورت نہیں ہے۔شاہ محمود قریشی 

میں طالبان کاترجمان نہیں ہوں پاکستان کاترجمان ہوں،طالبان کومیری ترجمانی کی ضرورت نہیں ہے۔شاہ محمود قریشی 

ہم وہ پاکستان چاہتے ہیں جس کے لئے ہمارے اسلاف نے قربانیاں دیں ۔جاوید لطیف

ہم وہ پاکستان چاہتے ہیں جس کے لئے ہمارے اسلاف نے قربانیاں دیں ۔جاوید لطیف