01:23 pm
آزاد کشمیر بھر کی طرح ضلع کوٹلی میں بھی یوم سیاہ منایا گیا۔ احاطہ ڈپٹی کمشنر سے ڈپٹی کمشنرڈاکٹرعمراعظم کی زیرصدارت یوم سیاہ ریلی نکالی گئی

آزاد کشمیر بھر کی طرح ضلع کوٹلی میں بھی یوم سیاہ منایا گیا۔ احاطہ ڈپٹی کمشنر سے ڈپٹی کمشنرڈاکٹرعمراعظم کی زیرصدارت یوم سیاہ ریلی نکالی گئی

01:23 pm

آزاد کشمیر بھر کی طرح ضلع کوٹلی میں بھی یوم سیاہ منایا گیا۔ احاطہ ڈپٹی کمشنر سے ڈپٹی کمشنرڈاکٹرعمراعظم کی زیرصدارت یوم سیاہ ریلی نکالی گئی جو شہر کا چکر اور بھارتی غاصبو کشمیر ہمارا چھوڑ دو ، ہے حق ہمارا آزادی ، ہم لیں کے رہیں گے آزادی کے فلک شگاف نعرے لگاتی ہوئی واپس احاطہ ڈپٹی کمشنرآفس میںپہنچ کر جلسہ عامہ کی شکل اختیار کر گئی۔
جلسہ تقریب میںمختلف ضلعی آفیسران،سیاسی،سماجی،مذہبی،،انجمن تاجران،وکلاء،اساتذہ،طلباء،سول سوسائٹی ، ملازمین تنظیموںکے رہنما،میڈیانمائندگان کے علاوہ دیگرافرادنے کثیرتعدادمیںشرکت کی۔اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرڈاکٹرعمراعظم نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ 27اکتوبرکا دن ہماری تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جب بھارت نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور کشمیریوں کی آوازکو دباتے ہوئے اپنی ناپاک فوجیں مقبوضہ کشمیر میں اتاریں اور ریاست کے نصف سے زائد حصے پر غاصبانہ قبضہ جما دیااور کشمیریوں کو ان کے آزادانہ رائے حق دہی سے محروم کردیا۔ مقررین نے کہاکہ مظلوم کشمیریوں کا خون ہر گز رائیگاں نہیں جائے گا 27اکتوبر کو ہندوستانی افواج مقبوضہ کشمیر کے عوام کو ظلم کا نشانہ بنانے کے لیے تمام تر بین الاقوامی قوانین کی سراسر خلاف ورزی کرتی ہو ئی سری نگر میں اتریں تب سے بھارت مقبوضہ کشمیر کے عوام کو ان کا حق خود اردیت دینے سے انکاری ہے اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کو بد ترین ظلم و تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے مقررین نے کہاکہ بھارت کشمیریوں پر73 سال سے ظلم وستم کے پہاڑ توڑ رہا ہے نہتے اور معصوم کشمیریوں پر جدید ترین ہتھیاروں سے حملہ آور ہوتے ہوئے پیلٹ گن کے دریع نوجوان نسل کو نابینا کر رہاہے مقررین نے کہاکہ بھارت جتنا مرضی ظلم کر لے لیکن وہ پھر بھی کشمیریوں کے دلوں سے جذبہ آزادی کو سرد اور پاکستان سے محبت کو ختم نہیں کر سکتا کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور انشا اللہ تعالیٰ وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنے گا مقررین نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں 27اکتوبر کو بھارت نے اپنی مسلح افوج مقبوضہ کشمیر میں اتار کر فوجی جارحیت کا مظاہرہ کیا اور ابھی تک کشمیریوں کے بنیادی حقوق غصب کر کے انتہا پسندی اور دہشت گردی کر رہا ہے 73 سال گزرنے کے باوجود بھی مقبوضہ کشمیر میں قربانیوں کا سلسلہ جاری ہے نہتے کشمیری اور حریت قیادت دیدہ دلیری کے ساتھ بھارتی مظالم کا مقابلہ کر رہی ہے بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو عملا ً فوجی چھاونی میں تبدیل کیا ہو ا ہے اور آئے روز نہتے اور معصوم کشمیریوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ تے ہوئے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے مقررین نے کہا کہ بھارت جتنا مرضی ظلم و ستم کر لے لیکن و ہ کشمیریوں کے دلوں سے جذبہ آزادی اور پاکستان سے محبت کو ختم نہیں کر سکتا کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنے گا ۔ تقریب کے آخرمیںفرانس کی طرف سے گستانہ خاکوں کی اشاعت پرشرکاء جلسہ نے فرانس کے خلاف متفقہ طورپرمذمتی قراردادبھی منظورکی جبکہ ملکی سلامتی وخوشحالی،مقبوضہ کشمیرکی آزادی،شہداء کشمیر،کروناوائرس کی موذی وباء سے بچائوکے لیے خصوصی دعابھی کی گئی۔

تازہ ترین خبریں

ڈائریکٹرایف آئی اے کو عہدے سے ہٹا دیا

ڈائریکٹرایف آئی اے کو عہدے سے ہٹا دیا

پولیس اہلکار نے پڑوسی خاتون سے زبردستی کر ڈالی

پولیس اہلکار نے پڑوسی خاتون سے زبردستی کر ڈالی

حیات بلوچ کو قتل کرنے والے ایف سی اہلکار کو سزائے موت

حیات بلوچ کو قتل کرنے والے ایف سی اہلکار کو سزائے موت

جو بائیڈن پاکستان کیساتھ کام کرنے کے خواہشمند ، عمران خان اور ان کے مابین پہلے ہی پیغامات کا تبادلہ ہو چکا ہے۔شاہ محمود قریشی

جو بائیڈن پاکستان کیساتھ کام کرنے کے خواہشمند ، عمران خان اور ان کے مابین پہلے ہی پیغامات کا تبادلہ ہو چکا ہے۔شاہ محمود قریشی

امریکہ کے نامزد وزیر دفاع کا پاکستان کیساتھ ملٹری تعلقات بڑھانے کا اعلان ۔۔ باہمی تعاون کو فروغ دیں گے۔ لائڈ آسٹن 

امریکہ کے نامزد وزیر دفاع کا پاکستان کیساتھ ملٹری تعلقات بڑھانے کا اعلان ۔۔ باہمی تعاون کو فروغ دیں گے۔ لائڈ آسٹن 

سندھ میںمیٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان

سندھ میںمیٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان

 وزیراعظم کافارن فنڈنگ کیس کی اوپن سماعت کا چلنج

وزیراعظم کافارن فنڈنگ کیس کی اوپن سماعت کا چلنج

 عمران خان این آراو نہ دینے کی رٹ لگا کر اپوزیشن سے این آراو کی بھیک مانگ رہے ہیں۔ شازیہ مری

عمران خان این آراو نہ دینے کی رٹ لگا کر اپوزیشن سے این آراو کی بھیک مانگ رہے ہیں۔ شازیہ مری

 مولانا مدرسے کے بچوں کو استعمال کرکے حکومت کو بلیک میل کرتے ہیں ۔  فار ن فنڈنگ کو پبلک کرنے کے حق میں ہوں۔ عمران خان 

 مولانا مدرسے کے بچوں کو استعمال کرکے حکومت کو بلیک میل کرتے ہیں ۔  فار ن فنڈنگ کو پبلک کرنے کے حق میں ہوں۔ عمران خان 

لکی مروت میں جیل سے رہائی پانے والے افراد پر فائرنگ ۔۔۔ 5 افراد موت کے گھاٹ اتار دئے گئے 

لکی مروت میں جیل سے رہائی پانے والے افراد پر فائرنگ ۔۔۔ 5 افراد موت کے گھاٹ اتار دئے گئے 

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ہزارہ جرنلسٹس ایسو سی ایشن کا مشاورتی اجلاس 

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ہزارہ جرنلسٹس ایسو سی ایشن کا مشاورتی اجلاس 

وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس،پائیدار ترقی کے اہداف کی سفارشات کا جائزہ لیا

وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس،پائیدار ترقی کے اہداف کی سفارشات کا جائزہ لیا

سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کروانے سے متعلق صدارتی ریفرنس کا معاملہ، اسپیکر قومی اسمبلی نے ریفرنس کی حمایت کر دی

سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کروانے سے متعلق صدارتی ریفرنس کا معاملہ، اسپیکر قومی اسمبلی نے ریفرنس کی حمایت کر دی

“ محنت مزدوری کرنے والے13سالہ خود دار بچے نے بیت المال کی امداد لینے سے انکار کر دیا

“ محنت مزدوری کرنے والے13سالہ خود دار بچے نے بیت المال کی امداد لینے سے انکار کر دیا