01:48 pm
یہ واقعہ ان لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے پشاور سانحے پر مولانا فضل الرحمان کے بیان نےپاکستانیوں کو حیران کردیا

یہ واقعہ ان لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے پشاور سانحے پر مولانا فضل الرحمان کے بیان نےپاکستانیوں کو حیران کردیا

01:48 pm

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) قائد جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمان کہتے ہیں کہ پشاور واقعہ ان لوگوںکے منہ پر طمانچہ ہے جو دہشتگردی ختم ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں۔ سکھر میں میڈیا کے نمائندوںسے گفتگوکرتے ہوئے مولانافضل الرحمان کا کہناتھا کہ  کہتے ہیں دہشت گردی ختم ہوگئی، پشاور دھماکا ان کے منہ پرطمانچہ ہے اور جو لوگ دھماکوں کی پیشگوئی کرتے ہیں، پہلے نظر ان کی طرف جائے گی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان جب بھی بات کرتا ہے بونگی مارتا ہے، جعلی حکمران ایسے لب و
لہجے میں بات کرتا ہے، عمران خان باہر کا ایجنٹ ہے تاکہ معیشت تباہ کردی جائے۔خیال رہے کہ پشاور کے علاقے دیر کالونی میں کوہاٹ روڈ پر واقع مسجد سے متصل مدرسے کے مرکزی ہال میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 8 افراد شہید جب کہ 112 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔