03:07 pm
مسلط شدہ نااہلی ملک میں دوبارہ دہشتگردی کی ذمہ دار ہے، مریم نواز

مسلط شدہ نااہلی ملک میں دوبارہ دہشتگردی کی ذمہ دار ہے، مریم نواز

03:07 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کہتی ہیں کہ مسلط شدہ نااہلی ملک میں دوبارہ دہشتگردی شروع ہوجانےکی ذمہ دار ہے۔اپنے ایک بیان میں مریم نواز کا کہناتھا کہ ہم نے اپنے دور میں آپریشن ضرب عضب اور آپریشن ر دالفساد کے ذریعے دہشتگردی ختم کی تھی۔ لیکن آج پھر شدت پسندی نے سراٹھا لیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے ذمہ داروں
کی توجہ اپنی ذمہ داریوں کے بجائے اپوزیشن کو دبانے پر مرکوز ہو تو ملک دشمنوں کی توجہ ملک کا امن برباد کرنے پر ہوتی ہے۔خیال رہے کہ پشاور کے علاقے دیر کالونی میں کوہاٹ روڈ پر واقع مسجد سے متصل مدرسے کے مرکزی ہال میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 8 افراد شہید جب کہ 112 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔