03:46 pm
پاکستان اتنی کمزور ریاست نہیں کہ اسرائیل کو تسلیم کرلے، منیر اکرم

پاکستان اتنی کمزور ریاست نہیں کہ اسرائیل کو تسلیم کرلے، منیر اکرم

03:46 pm

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقبل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان اتنی کمزور ریاست نہیں کہ اسرائیل کو تسلیم کر لے۔ایک بیان میں منیر اکرم نے کہا کہ بعض عرب ممالک نےخارجی و داخلی مجبوریوں پر اسرائیل کو تسلیم کیا مگر پاکستان اتنی کمزور ریاست نہیں کہ اسرائیل کو تسلیم کر لے۔بعض داخلی و خارجی وجوہات کی بنا پر اسرائیل کوتسلیم
کرنا بعض عرب ممالک کی مجبوری ضرور تھی لیکن پاکستان نےپالیسی اورمفادات کو دیکھنا ہے ہمیں جوہری و عسکری طاقت کو پالیسی تبدیل کرنے پر مجبور نہیں کیاجاسکتا۔منیراکرم کا کہنا تھا کہ عرب ممالک کےاقدام سےکشمیر پر ان کی حمایت کمزور پڑ سکتی ہے، فلسطینی حق خودارادیت کی حمایت کےاصولی مؤقف سےانحراف نہیں کرسکتے، قیام پاکستان کےبعدسےدنیاکی خود ارادیت کی حمایت بنیادی اصول رہاہے۔