03:03 pm
ربیع الاول شایان شان طریقے سے اورمکمل ایس اوپیزکے تحت منایاجائے گا‘ڈپٹی کمشنر کوٹلی

ربیع الاول شایان شان طریقے سے اورمکمل ایس اوپیزکے تحت منایاجائے گا‘ڈپٹی کمشنر کوٹلی

03:03 pm

ڈپٹی کمشنرڈاکٹر عمر اعظم کی زیر صدارت 12ربیع الاول جشن عید میلادالنبیﷺ شایان شان طریقہ سے منائے جانے کے حوالہ سے میٹنگ کا انعقاد ہوا۔ جس میںایس پی راجہ محمداکمل،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرراجہ فاروق اکرم،اسسٹنٹ کمشنرراجہ طارق محمودخان سمیت علماء ومشائخ عظام،
ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل راجہ محمدایوب،ایڈمنسٹریٹربلدیہ سردارمحمدزاہد،صدرمیلادکمیٹی حاجی ملک نصیرالدین قادری،سینئرنائب صدرمیلادکمیٹی جاویداقبال قادری،مرکزی صدرانجمن تاجران ملک محمدیعقوب،منیجنگ ڈائریکٹرکیبل نیٹ ورک خلیل احمدڈار،ایکسین پبلک ہیلتھ سرداراجمل مصطفی،عبدالرئوف بٹ،اے ڈی سول ڈیفنس سردارمحمدرفیق،اے ڈی 1122راجہ محمدشوکت ناز،ضلعی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن خورشیداحمدقادری، نصیراحمدراٹھور،نویدویلفیئرفائونڈیشن کے کرامت علی حیدری،سماجی رہنمامبارک علی بسمل،حمیدزیدی،ملک علی احمدجان، آصف علی قادری،ڈاکٹرحسنین علی بخاری ودیگرمتعلقین نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنرڈاکٹر عمر اعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ12ربیع الاول شایان شان طریقے سے اورمکمل ایس اوپیزکے تحت منایاجائے گا۔جلوس میںشرکت کرنے والے تمام شرکاء گھرسے وضوکرکے درودوسلام پڑھتے ہوئے جلوس میںشرکت کریںتمام شرکاء جلوس ایس اوپیزکامکمل خیال رکھتے ہوئے ماسک کااستعمال یقینی بنائینگے اورسوشل ڈسٹنس کاخیال رکھیںگے انہوںنے کہاکہ حضور نبی کریم ﷺکی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہم دو جہانوں میں سرخروہو سکتے ہیں حضورﷺ کی میلاد مقدس کی خوشیوں کااہتمام ہماری ایمانی قوت ہونا چاہیے اہل ایمان حضورﷺ کی سیرت کو زیادہ سے زیادہ اپنانے کی کوشش کریں ضلع کوٹلی میں12 ربیع الاول مذہبی جوش وخروش کے ساتھ منائی جائے گی تمام عاشقان رسول ﷺدل کھول کر حضور ﷺکی میلاد کی خوشی میں اپنے گھروں ، گلیوں محلوں ،بازاروں ،دکانوں ،ماکیٹوں اور پلازوں کی سجاوٹ کے ساتھ ساتھ تبرکات کا بھی اہتمام کریں ہمیں جو کچھ ملا وہ حضورﷺ کے صدقے میں ملا حضورنبی کریمﷺ کی میلاد پر ہم جتنا بھی خرچ کریں کم ہے انہوں نے کہا کہ جشن عیدمیلادالنبیﷺ انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی حضور نبی کریم ﷺ کی سیرت مبارکہ تمام مسلمانوں کے لیے ذریعہ نجات ہے بارہ ربیع الاول ہمیں حضور نبی کریم ﷺ کی ولادت باسعادت کا درس دیتی ہے حضور نبی کریم ﷺ کی تعلیمات اور ارشادات پر مکمل طور پر عمل کرنا در اصل عشق نبویﷺ ہے انہوں نے کہا کہ بارہ ربیع الاول بہترین و مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منانے کے لیے انتظامات کئے جارہے ہیں شہری بارہ ربیع الاول کے جلوس میں باوضو ہو کر شرکت کریں عاشقان رسول ﷺ اس دن کی مناسبت سے محافل نعت کا بھی انعقاد کریں دنیا جہاں کی کامیابیاں حضور ﷺ کے بتائے ہوئے طریقے اور ان کی تعلیمات میں ہی پوشیدہ ہیں حضور نبی کریم ﷺ تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجے گئے ہیں اگر نبی کریم ﷺ دنیا میں تشریف نہ لاتے تو دنیا میں کچھ بھی نہ ہوتا آپ ﷺ کے بتائے ہوئے طریقوں پر عمل پیرا ہو کر ہم اپنی دنیاوی زندگی کے ساتھ ساتھ اخروی زندگی کو بھی بہتر بنا سکتے ہیں ۔ 11ربیع الاول کودن 02بجے آبشارچوک سے موٹرسائیکل ریلی بھی نکالی جائیگی جواپنے مقررہ راستوںسے ہوتی ہوئی آبشارچوک میںاختتام پذیرہوگی۔شہرکی مختلف مساجدودیگرمقامات سے آنے والے جلوس مکمل ایس اوپیزکاخیال رکھتے ہوئے ماسک پہن کرمرکزی جلوس میںشامل ہوںگے مساجدمیںمیلادالنبی ﷺ کے حوالہ سے منعقدہ تقریبات میںبھی کروناوائرس سے بچائوکے لیے ایس اوپیزپرمکمل عمل کیاجائے گااورسوشل ڈسنٹس رکھاجائے گا۔ سول ڈیفنس،ریسکیو1122،نویدویلفیئرفائونڈیشن،123ودیگراین جی اوزاپنے اپنے ذمہ فرائض سرانجام دینگی۔میٹنگ کے آخرمیںممبران میلادکمیٹی نے فرانس کی طرف سے گستانہ خاکوں کی اشاعت پر فرانس کے خلاف متفقہ طورپرمذمتی قراردادبھی منظورکی جبکہ ملکی سلامتی وخوشحالی،مقبوضہ کشمیرکی آزادی،شہداء کشمیر،کروناوائرس کی موذی وباء سے بچائوکے لیے خصوصی دعابھی کی گئی۔

تازہ ترین خبریں

بھارت کی جانب سے غیر ملکی کھلاڑیوں کو کے پی ایل میں شرکت سے متنفر کرنا قابل مذمت ہے۔ شہریار آفریدی

بھارت کی جانب سے غیر ملکی کھلاڑیوں کو کے پی ایل میں شرکت سے متنفر کرنا قابل مذمت ہے۔ شہریار آفریدی

سندھ حکومت صنعت اور ٹرانسپورٹ کی بندش پر نظرثانی کرے، اسد عمر

سندھ حکومت صنعت اور ٹرانسپورٹ کی بندش پر نظرثانی کرے، اسد عمر

سندھ حکومت نے ڈبل سواری پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

سندھ حکومت نے ڈبل سواری پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

جس دن سندھ کے عوام قائل ہوگئے، تبدیلی دیکھیں گے۔ شاہ محمود قریشی

جس دن سندھ کے عوام قائل ہوگئے، تبدیلی دیکھیں گے۔ شاہ محمود قریشی

راولپنڈی میں ماں اور معصوم بچے کے قتل کی اصل وجہ سامنے آگئی،خبر پڑھ کر آپ کے رونگٹے کھڑے ہوجائینگے

راولپنڈی میں ماں اور معصوم بچے کے قتل کی اصل وجہ سامنے آگئی،خبر پڑھ کر آپ کے رونگٹے کھڑے ہوجائینگے

پنجاب حکومت  نے سرکاری ،نجی سکولوں و مدارس میں یکساں نظام تعلیم رائج کرنے کی ٹھان لی

پنجاب حکومت نے سرکاری ،نجی سکولوں و مدارس میں یکساں نظام تعلیم رائج کرنے کی ٹھان لی

بوائے فرینڈ سےبے وفائی کا بدلہ۔۔۔!!! لڑکی نے ایسا کام کیا کہ سب حیران رہ گئے

بوائے فرینڈ سےبے وفائی کا بدلہ۔۔۔!!! لڑکی نے ایسا کام کیا کہ سب حیران رہ گئے

گاڑی کے سفر کو آسان اور آرام دہ بنانے کیلئے نئی ہونڈا سٹی پاکستانیوں کو کتنے میں ملے گی ؟جانیں 

گاڑی کے سفر کو آسان اور آرام دہ بنانے کیلئے نئی ہونڈا سٹی پاکستانیوں کو کتنے میں ملے گی ؟جانیں 

کار یا موٹر سائیکل میں بس ایک چیز موجود ہو تو پھر مجال ہے کہ کوئی ڈاکو قریب بھی آجائے

کار یا موٹر سائیکل میں بس ایک چیز موجود ہو تو پھر مجال ہے کہ کوئی ڈاکو قریب بھی آجائے

بلاول بھٹوشہباز شریف سے ہاتھ ملانے کوتیار

بلاول بھٹوشہباز شریف سے ہاتھ ملانے کوتیار

حکومت کا بڑا اقدام، ملک بھر میں یکساں نصاب تعلیم رائج ہونے کیلئے تیار

حکومت کا بڑا اقدام، ملک بھر میں یکساں نصاب تعلیم رائج ہونے کیلئے تیار

کرکٹ پربھارتی سیاست کی جتنی مذمت کی جائےکم ہے، دفتر خارجہ

کرکٹ پربھارتی سیاست کی جتنی مذمت کی جائےکم ہے، دفتر خارجہ

میرا بس چلے تو میں ملزم کو گولی ماردوں،شیخ رشید نے ایسی بات کہہ دی جان کر آپ دنگ رہ جائینگے

میرا بس چلے تو میں ملزم کو گولی ماردوں،شیخ رشید نے ایسی بات کہہ دی جان کر آپ دنگ رہ جائینگے

کن ممالک کے باشندے سعودی عرب آسکتے ہیں اور کس شرط پر؟ شہری یہ خبر ضرور پڑھ لیں

کن ممالک کے باشندے سعودی عرب آسکتے ہیں اور کس شرط پر؟ شہری یہ خبر ضرور پڑھ لیں