04:52 pm
ابھی نندن کی رہائی کو کسی اور چیز سے جوڑنا انتہائی گمراہ کن ہے: ترجمان پاک فوج

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ کل ایک ایسا بیان دیا گیا جس میں تاریخ کو مسخ کرنے کی بات کی گئی۔ راولپنڈی میں پرس بریفنگ دیتے ہوئے میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی رہائی کو کسی اور چیز سے جوڑنا انتہائی گمراہ کن ہے، یہ چیز کسی بھی پاکستانی کیلئے قابل قبول نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ابھی نندن کو جنیوا کنونشن کے تحت رہا کرنے کا فیصلہ کیا گیا،
پاکستان کے ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر ایک موقع دیتے ہوئے ابھی نندن کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا، پاکستان کے ابھی نندن کے رہا کرنے کے فیصلے کو پوری دنیا نے سراہا۔ ایسے منفی بیانے قومی سلامتی پر براہ راست اثر انداز ہوتے ہیں،  ابھی نندن کی رہائی کو کسی اور چیز سے جوڑنا انتہائی افسوسناک ہے ۔ یہ چیز کسی بھی پاکستانی کیلئے قابل قبول نہیں ۔ واضح رہے کہ رکن قومی اسمبلی اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے
گزشتہ روز یہ بیان دیا تھا کہ ایک چیز واضح ہے کہ ابھی نندن پاکستان مٹھائی بانٹنے نہیں آیا تھا بلکہ اس نے پاکستان پر حملہ کیا تھا۔ ایاز صادق نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ ابھی نندن کے جہاز کو گرانا پاکستان کی فتح تھی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے پارلیمانی رہنماؤں کی ابھی نندن سے متعلق میٹنگ بلائی جو تاخیر کا شکار ہوئی، وزیراعظم کی کیا سوچ تھی وہ کس سے اور کس ملک سے ڈکٹیشن لے رہے تھے؟ انہوں نے سوال کیا کہ کیا
وزیر اعظم مودی سے براہ راست رابطے میں تھے، کیا ان پر کوئی ایسا دبائو تھا جوہم سے شیئر کرنا مناسب نہیں سمجھا؟ ایاز صادق نے بتایا کہ وزیراعظم نے وزیر خارجہ کے توسط سے کہلوایا کہ ابھی نندن کو فوری رہا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا ابھی نندن کی رہائی کا فیصلہ سراسر غلط تھا، اس فیصلے کی کیا منطق تھی یہ اُن کے سوا پاکستان میں کوئی نہیں جانتا۔

تازہ ترین خبریں

فوجی بغاوت ، وزیر اعظم گرفتار ، آرمی چیف نے حکومت برطرف کر دی

غرور کا سر نیچا، میچ سے قبل اکشے کمار اور وویک اوبرائے نے پاکستان کیخلاف کیا بات کی تھی اور۔۔۔۔

بھارت کو شکست دینے کے بعد قومی ٹیم ہوٹل پہنچی تو کیسے استقبال کیا گیا ؟ پوری قوم کیلئے شاندار خبر، ویڈیو دیکھیں

پاکستان سے ہارنا زندگی کی آخری غلطی ثابت ہوا، بھارتی ٹیم کیساتھ ورلڈ کے دوسرے ہی روز کیا تاریخی کارروائی کر دی گئی ؟ جانیں 

پاک بھارت ٹاکرا، ٹیم میں موجود معروف بھارتی کھلاڑی کو غدار قرار دیدیا گیا، بد ترین شکست کا ذمہ دار قرار

ان تمام پاکستانیوں کو ایک تنخواہ کے برابر الائونس دے دیا جائے، حکومت نے عوام کو زبردست خوشخبری سنا دی

74 سالوں میں پاکستان کی تاریخی فتح، پاکستانیوں کو قومی چھٹی دی جا رہی ہے؟ جانیں 

پاکستانی روپے کی بے قدری جاری، ڈالر کی قیمت میں ایک ساتھ  بڑا اضافہ 

اپنے ہی طالبعلم کیساتھ شرمناک تعلق قائم کرنے والی استانی عبرتناک انجام تک پہنچ گئی

سرخ جوڑے میں ملبوس دلہن پاک بھارت میچ کے دوران کیا کام کرتی رہی؟ دولہا بھی ہکا بکا رہ گیا  

وہ ائیر لائن جس کی تمام ائیر ہوسٹسز نے اپنے کپڑے اتار دیئے، وجہ جان کر آپکے پیروں تلے زمین نکل جائیگی

بھارت کیخلاف پاکستان کی جیت،  تعطیل  کا اعلان کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

آخرکار وہ دن بھی آگیا۔۔ 5 ہزار کا نوٹ کب بند ہونے جا رہا ہے؟ سٹیٹ بینک کا بڑا اعلان

رواں سال موسم سرما میں کتنی بارش ہو گی؟ محکمہ موسمیات کی تازہ ترین پیشنگوئی آگئی