04:32 pm
ایک زرداری سب پہ بھاری ،مختلف مقدمات میں بریت کی درخواستیں۔۔سابق صدر نے بڑااقدام اٹھالیا

ایک زرداری سب پہ بھاری ،مختلف مقدمات میں بریت کی درخواستیں۔۔سابق صدر نے بڑااقدام اٹھالیا

04:32 pm

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سابق صدر آصف علی زرداری نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے مختلف مقدمات میں زیر سماعت ضمانت کی درخواستیں ایک بینچ سے دوسرے بینچ کو منتقل کرنے کی استدعا کی ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس وقت سینئر جج جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویژنل بینچ نے بحریہ ٹاؤن کے اکاؤنٹ سے اپنے نجی معاون کے ذاتی اکاؤنٹ میں 8.3 ارب 
روپے کے مشکوک لین دین سے متعلق کیس میں سابق صدر کی ضمانت کی درخواست کی سماعت کررہا ہے۔یہی بینچ میڈیکل کی بنیاد پر جعلی اکاؤنٹس کیس میں ضمانت کے لیے اصف زرداری کی ایک اور درخواست کی بھی سماعت کررہا ہے، انہوں نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ اس درخواست ضمانت کو بھی دوسرے بینچ کو منتقل کیا جائے۔پیپلز پارٹی کے رہنما نے تین ضمنی حوالوں میں ان کی بریت کے لیے تین درخواستیں دائر کی ہیں جس میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے انہیں ملزم قرار دیا ہے، حوالہ جات پارک لین، ٹھٹھہ واٹر سپلائی پراجیکٹ اور میگا منی لانڈرنگ سے متعلق ہیں۔درخواستوں میں آصف زرداری نے بتایا کہ ابتدائی ریفرنسز میں وہ ملزموں میں شامل نہیں تھے بلکہ نیب کے ذریعے دائر ضمنی ریفرنسز کے ذریعہ انہیں ملزم کے طور پر پھنسایا گیا۔درخواستوں کے مطابق قومی احتساب آرڈیننس میں ضمنی ریفرنس داخل کرنے کا کوئی بندوبست نہیں ہے۔درخواستوں میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ ضمنی ریفرنسز بدنیتی پر مبنی اور غیر قانونی ہیں۔درخواستوں میں کہا گیا کہ نیب نے 21 جولائی 2019 کو پارک لین سے متعلق عبوری ریفرنس دائر کیا تھا اور پھر 20 اگست 2020 کو ضمنی ریفرنس دائر کیا تھا، ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس 8 اپریل 2019 کو دائر کیا گیا تھا اور اس کا ضمنی ریفرنس 9 جنوری 2020 کو دائر کیا گیا تھا۔اسی طرح میگا منی لانڈرنگ کا معاملہ ایف آئی اے نے 6 جولائی 2018 کو درج کیا تھا اور چیئرمین نیب نے فروری 2019 میں اس معاملے کو بیورو کے راولپنڈی ڈائریکٹوریٹ میں منتقل کرنے کا مطالبہ کیا تھا اور 15 مارچ کو کراچی کی بینکنگ کورٹ نے یہ کیس احتساب عدالت کو منتقل کردیا تھا، نیب نے نومبر 2019 میں اس معاملے میں ضمنی ریفرنس دائر کیا تھا۔آصف زرداری نے عدالت سے درخواست کی کہ ضمنی ریفرنسز کو ختم کیا جائے کیونکہ یہ قومی احتساب آرڈیننس کے کسی قانونی دائرہ کار کے بغیر دائر کیے گئے تھے۔دریں اثنا احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی نے آصف علی زرداری کو توشا خانہ کیس میں حاضری سے استثنیٰ دے دیا کیونکہ ان کے وکیل فاروق ایچ نائیک سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخاب کے سلسلے میں سپریم کورٹ میں مصروف تھے۔

تازہ ترین خبریں

تحریک انصاف کے ایم پی اے کے گھر فائرنگ سے جانی نقصان

تحریک انصاف کے ایم پی اے کے گھر فائرنگ سے جانی نقصان

حکومت کا 7339 میگاواٹ کے پاور پلانٹس بند کرنے کا فیصلہ

حکومت کا 7339 میگاواٹ کے پاور پلانٹس بند کرنے کا فیصلہ

اسحاق ڈار کی واپسی کا سنتے ہی ڈالر کی کانپیں ٹانگ گئیں،قیمت میں بڑی کمی، روپے تگڑا ہو گیا

اسحاق ڈار کی واپسی کا سنتے ہی ڈالر کی کانپیں ٹانگ گئیں،قیمت میں بڑی کمی، روپے تگڑا ہو گیا

پانچ راتیں ایسی ہیں جن میں دعا رد نہیں ہوتی جو بھی دل کی آرزو ہے مانگ لو

پانچ راتیں ایسی ہیں جن میں دعا رد نہیں ہوتی جو بھی دل کی آرزو ہے مانگ لو

کیا آپ صرف آدھے منٹ میں یہ سوال حل کر سکتے ہیں؟

کیا آپ صرف آدھے منٹ میں یہ سوال حل کر سکتے ہیں؟

بھارتی روپیہ ڈھیر؛ ڈالر 20 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

بھارتی روپیہ ڈھیر؛ ڈالر 20 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

قوم کا ایک اور بیٹا وطن پر قربان ہو گیا ۔۔ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے میجر منیب کی بچوں کے ساتھ آخری تصاویر وائرل

قوم کا ایک اور بیٹا وطن پر قربان ہو گیا ۔۔ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے میجر منیب کی بچوں کے ساتھ آخری تصاویر وائرل

ربیع الاول کا چاندنظرآیایانہیں؟عید میلادالنبیﷺ کب ہوگی ،جانیں

ربیع الاول کا چاندنظرآیایانہیں؟عید میلادالنبیﷺ کب ہوگی ،جانیں

لندن میں چاقو سے حملے کی اطلاعات، شریف خاندان کیلئے افسوسناک خبر

لندن میں چاقو سے حملے کی اطلاعات، شریف خاندان کیلئے افسوسناک خبر

24گھنٹے ڈرائیونگ لائسنس کے لیے درخواست دینے کی سہولت۔۔عوام کے لیے خوشی کی خبرآگئی

24گھنٹے ڈرائیونگ لائسنس کے لیے درخواست دینے کی سہولت۔۔عوام کے لیے خوشی کی خبرآگئی

سارہ قتل کیس :سینئرصحافی ایازامیربارے بڑی خبرآگئی

سارہ قتل کیس :سینئرصحافی ایازامیربارے بڑی خبرآگئی

آڈیو لیکس کا معاملہ، شہباز شریف نے اچانک نیا فیصلہ کرلیا

آڈیو لیکس کا معاملہ، شہباز شریف نے اچانک نیا فیصلہ کرلیا

ان کا اخلاق بہت اچھا لگا ۔۔ نابینا لڑکی کی معذور لڑکے کے ساتھ شادی کی وہ لازوال داستان<br />

ان کا اخلاق بہت اچھا لگا ۔۔ نابینا لڑکی کی معذور لڑکے کے ساتھ شادی کی وہ لازوال داستان<br />

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی،بچوں کی شادی کے لیے پریشان والدین کےلیے خوشی کی خبرآگئی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی،بچوں کی شادی کے لیے پریشان والدین کےلیے خوشی کی خبرآگئی