05:26 pm
قوت گویائی سے محروم انٹرنیٹ کی دنیاپردھوم مچانے والاحسن احمد کون ہے؟تفصیلات جانیں اس خبرمیں

قوت گویائی سے محروم انٹرنیٹ کی دنیاپردھوم مچانے والاحسن احمد کون ہے؟تفصیلات جانیں اس خبرمیں

05:26 pm

اسلام آباد(ویب ڈیسک )قوت سماعت و گویائی سے محروم پاکستان کے پہلے نوجوان ولاگر حسن احمد انٹرنیٹ کی دنیا پر دھوم مچانے کے بعد اب ٹی وی پر بھی دکھائی دیں گے۔جی ہاں، حسن احمد 31 اکتوبر 2020 سے ہر ہفتے پاکستان کے نجی ٹی وی چینل ’کے ٹو‘ پر ہفتہ وار پروگرام کرتے دکھائی دیں گے۔حسن احمد نے اپنی انسٓٹاگرام پوسٹ میں مداحوں کو بتایا کہ وہ اپنی بہن کے ہمراہ 31 اکتوبر کی شام 6 بجے ’کے ٹو‘ پر پہلا پروگرام ’اشاروں کی زبان‘ کریں گے۔حسن احمد اور ان کی بہن کا
مذکورہ پروگرام ہر ہفتے کی شام 6 بجے ٹی وی پر نشر کیا جائے گا، جس میں وہ مختلف سماجی مسائل اور خصوصی طور پر قوت گویائی و سماعت سے محروم افراد کے مسائل پر بات کرتے دکھائی دیں گے۔حسن احمد کے مذکورہ پروگرام کا مقصد ملک میں بہت بڑی تعداد میں موجود قوت سماعت و گویائی سے محروم افراد کو ملکی حالات اور سماجی مسائل سے باخبر رکھنا بھی ہے۔حسن احمد کے مذکورہ پروگرام پر کئی افراد نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے

ان کے اور ان کی بہن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔حسن احمد کو پاکستان کو پہلے قوت سماعت و گویائی سے محروم ولاگر و سوشل میڈیا اسٹار کا درجہ حاصل ہے، وہ یوٹیوب، انسٹاگرام اور فیس بک پر مختلف موضوعات پر وی لاگ بناتے رہے ہیں۔حسن احمد قوت گویائی و سماعت سے محروم افراد کے لیے کام کرنے والے ادارے ڈیف ٹاک کے برانڈ ایمبیسڈر بھی ہیں جب کہ وہ ایک انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) فرم میں ملازمت بھی کرتے ہیں۔حسن احمد پیدائشی طور پر قوت گویائی و سماعت سے محروم ہیں، ان کی والدہ بھی اس کا شکار تھیں۔حسن احمد پنجاب کے شہر راولپنڈی کے چھوٹے گائوں میں ایک فوجی اہلکار کے گھرانے میں پیدا ہوئے

۔حسن احمد نے ابتدائی تعلیم راولپنڈی سے ہی حاصل کی اور وہیں سے ہی انہوں نے گریجوئیشن بھی کیا، جس بعد انہوں نے ابتدائی طور پر انٹرن شپ کے تحت کام شروع کیا اور بعد ازاں آئی ٹی کمپنی میں ملازمت کرنے لگے۔ملازمت کے ساتھ ساتھ ہی حسن احمد نے قوت سماعت و گویائی سے محروم افراد کے لیے مختلف موضوعات پر یوٹیوب، انسٹاگرام اور فیس بک پر ویڈیوز بنانا شروع کیں اور یوں انہیں ملک بھر میں شہرت حاصل ہوئی۔حسن احمد کی ویڈیوز میں ان کی بہن وائیس اوور آرٹسٹ کے طور پر کام کرتی ہیں اور وہی اب ان کے ساتھ پروگرام میں شریک میزبان کے طور پر دکھائی دیں گی۔

تازہ ترین خبریں

سیالکوٹ کے گھناؤنے واقعے کی تحقیقات کی نگرانی خود کروں گا،عمران خان

سیالکوٹ کے گھناؤنے واقعے کی تحقیقات کی نگرانی خود کروں گا،عمران خان

خاموشی سے چلے جاؤ ورنہ نقصان اٹھاؤ گے،پڑوسی ملک نے امریکہ کووارننگ جاری کردی

خاموشی سے چلے جاؤ ورنہ نقصان اٹھاؤ گے،پڑوسی ملک نے امریکہ کووارننگ جاری کردی

آج کی بڑی بریکنگ نیوز حکومتی صفوں میں ہلچل ، سپیکر سندھ اسمبلی  سپریم کورٹ کے باہر سے گرفتار

آج کی بڑی بریکنگ نیوز حکومتی صفوں میں ہلچل ، سپیکر سندھ اسمبلی سپریم کورٹ کے باہر سے گرفتار

(یا یہ کتاب گھر میں رکھو یا میں اس گھر میں رہوں گی )

(یا یہ کتاب گھر میں رکھو یا میں اس گھر میں رہوں گی )

مریم نواز نے سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کردیا۔۔ ن لیگی کارکنوں کیلئے بڑی خبر

مریم نواز نے سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کردیا۔۔ ن لیگی کارکنوں کیلئے بڑی خبر

(عورت کو طلاق کا حق کیوں نہیں ؟)

(عورت کو طلاق کا حق کیوں نہیں ؟)

3 اہم حکومتی شخصیات کا لندن میں نوازشریف سے رابطہ، کیا ہونے والا ہے ؟ جانیں 

3 اہم حکومتی شخصیات کا لندن میں نوازشریف سے رابطہ، کیا ہونے والا ہے ؟ جانیں 

باعزت بری !ن لیگ میں جشن کا سماں ، عدالت نے بڑی خوشخبری سنا دی

باعزت بری !ن لیگ میں جشن کا سماں ، عدالت نے بڑی خوشخبری سنا دی

یہ دن بھی دیکھنے تھے۔۔طیارے کا ٹائر پنکچرہوگیا،مسافروں کودھکا لگانا پڑا

یہ دن بھی دیکھنے تھے۔۔طیارے کا ٹائر پنکچرہوگیا،مسافروں کودھکا لگانا پڑا

ایران اور افغانستان کے بارڈر پر شدید لڑائی۔۔ اب تک کتنے ایرانی فوجی مارے گئے۔۔ انتہائی ا فسوسناک خبر

ایران اور افغانستان کے بارڈر پر شدید لڑائی۔۔ اب تک کتنے ایرانی فوجی مارے گئے۔۔ انتہائی ا فسوسناک خبر

ڈالر سے متعلق پیشگوئی سچ ہوگئی۔۔امریکی کرنسی میں قیمت بے پناہ اضافہ ۔۔ قیمت سن کر خریداروں کے ہوش اڑ گئے

ڈالر سے متعلق پیشگوئی سچ ہوگئی۔۔امریکی کرنسی میں قیمت بے پناہ اضافہ ۔۔ قیمت سن کر خریداروں کے ہوش اڑ گئے

بھارت سے پاکستان میں داخلے کی کوشش۔۔ پاک رینجرز نے بھارتی سامبر کو پکڑ لیا

بھارت سے پاکستان میں داخلے کی کوشش۔۔ پاک رینجرز نے بھارتی سامبر کو پکڑ لیا

دنیا کا خاتمہ قریب۔۔ سائنسدانوں نے بھی تصدیق کردی ۔۔ کب تک بنی نوع انسان ختم ہوجائےگا۔۔

دنیا کا خاتمہ قریب۔۔ سائنسدانوں نے بھی تصدیق کردی ۔۔ کب تک بنی نوع انسان ختم ہوجائےگا۔۔

وہ ملک جس کے راستے سے بھارتی چینی پاکستان میں لائی جا رہی ہے ، حیران کن انکشاف کر دیا گیا

وہ ملک جس کے راستے سے بھارتی چینی پاکستان میں لائی جا رہی ہے ، حیران کن انکشاف کر دیا گیا