01:09 pm
مرکزی رہنما نے ن لیگ کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی سے استعفیٰ دیتے ہوئے بڑا چیلنج کر دیا

مرکزی رہنما نے ن لیگ کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی سے استعفیٰ دیتے ہوئے بڑا چیلنج کر دیا

01:09 pm


کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے ن لیگ کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ آج سے نوازشریف کی جتنی حد تک مخالفت ہوسکی کریں گے، نوازشریف کا اصل روپ گلی گلی گھر گھر دکھائیں گے۔ انہوں نے کوئٹہ میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف نے ہم سے بےوفائی کی، نوازشریف کی عادت میں ڈسنا ہے، ضیاء الحق کا بیٹا بھی نواز شریف کی بے وفائی کے قصے سناتا ہے۔
نواز شریف تم نے باعزت آدمیوں کو بےعزت کرانے کی کوشش کی۔ لیکن ہم بلوچستان کی سرزمین پر رہنے والے ہیں۔ خیرات نہیں عزت مانگتے ہیں۔ بےعزتی کے باوجود جنرل عبدالقادر بلوچ نے پارٹی سے وفاداری نبھائی۔ چیلنج کرتا ہوں ن لیگ کے ٹکٹ پرایک سیٹ بھی جیت کردکھا دیں۔ پھر بات کریں گے ، ثناء اللہ زہری نے ن لیگ کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج سے نوازشریف کی جتنی حد تک مخالفت ہوسکی کریں گے۔ نوازشریف کا اصل روپ گلی گلی گھر گھر دکھائیں گے۔ اس موقع پر عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ چیف جھالاوان نے مسلم لیگ کو چلایا، پارٹی کا جو بھی تقریب ہوتی وہ اپنی جیب سے کرتے تھے۔کہتے وجہ یہ ہے کہ اخترمینگل ناراض ہوجائیں گے۔ جس پر میں نے مسلم لیگ ن چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ دوسرا واقعہ ہوا کہ مریم بی بی نے کسی پارٹی خاتون ورکر سے ملاقات نہیں کی،بلوچ خواتین نے مریم نوازسے ملاقات کی خواہش کی تھی، لیکن وہ بغیر ملاقات چلی جاتی ہے۔ جو وزیراعظم اور بے نظیر بھٹو بننے کا خواب دیکھ رہی ہیں، اخلاقی حیثیت یہ ہے کہ ان کا کیا چلا جاتا؟ اگر وہ ان خواتین سے ملاقات کرلیتی۔میں بھی پروٹوکول کو مدنظر رکھ کر ان کے ساتھ گاڑی میں بیٹھ گیا۔ میں اپنی بلوچ بہنوں سے معذرت کرتا ہوں۔یہ دونوں مسائل ایسے ہیں اگر پارٹی قیادت معذرت کرتی تو گنجائش پیدا ہوجاتی۔لیکن کسی نے پرواہ نہیں کی۔ لیکن حد ہوگئی، جب مجھے کسی نے میاں نواز شریف کی وہ تقریر دکھائی ، جس میں وہ فوج کے افسران، جونیئر افسران کو اپیل کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ تمام مسائل کے ذمہ دار جنرل قمر جاوید باجوہ اور جنرل فیض ہیں۔ پھر ان کے ماتحتوں سے اپیل کرتے ہیں کہ عسکری قیادت جو بھی جونیئرز کو حکم دے اس کو آئینی دیکھ کر ماننا۔لیکن ہماری تربیت ہے ہم اپنے افسر کے ہر حکم کی تعمیل کریں گے۔

تازہ ترین خبریں

تھرپاکر، زہریلے چاول کھانے سے 4 بچے جاں بحق ،22 افراد کی حالت تشویشناک

تھرپاکر، زہریلے چاول کھانے سے 4 بچے جاں بحق ،22 افراد کی حالت تشویشناک

یا اللہ رحم فرما ! محض 5دنوں میں پاکستان کے کتنے مسیحا کورونا سے جاں بحق ہو گئے ؟ پاکستانی سپر احتیاط کریں 

یا اللہ رحم فرما ! محض 5دنوں میں پاکستان کے کتنے مسیحا کورونا سے جاں بحق ہو گئے ؟ پاکستانی سپر احتیاط کریں 

طلبہ اوراساتذہ کے لیے انتہائی اچھی خبر۔۔۔حکومت نے بڑااقدام اٹھالیا

طلبہ اوراساتذہ کے لیے انتہائی اچھی خبر۔۔۔حکومت نے بڑااقدام اٹھالیا

سابق وزیراعلیٰ پنجاب انتقال کرگئے

سابق وزیراعلیٰ پنجاب انتقال کرگئے

پاکستان مہمان نواز لوگوں کی سرزمین ، سفر میں اپنی زندگی میں کبھی  فراموش نہیں کر سکوں گا،نومسلم یوٹیوبرپاکستان کی محبت میں گرفتار

پاکستان مہمان نواز لوگوں کی سرزمین ، سفر میں اپنی زندگی میں کبھی فراموش نہیں کر سکوں گا،نومسلم یوٹیوبرپاکستان کی محبت میں گرفتار

مسلم لیگ (ن)کی جانب سے لاہور جلسے میں لوگوں کو بلانے کےلئے پیسے بانٹنے کا انکشاف

مسلم لیگ (ن)کی جانب سے لاہور جلسے میں لوگوں کو بلانے کےلئے پیسے بانٹنے کا انکشاف

اپوزیشن اتحاد ، پی ڈی ایم سے حکومت کے مذاکرات ۔۔ ناقابل یقین اعلان کردیاگیا

اپوزیشن اتحاد ، پی ڈی ایم سے حکومت کے مذاکرات ۔۔ ناقابل یقین اعلان کردیاگیا

بوائے فرینڈ پر جھگڑا: لاہور کی یونیورسٹی کی تین طالبات آپس میں لڑپڑیں

بوائے فرینڈ پر جھگڑا: لاہور کی یونیورسٹی کی تین طالبات آپس میں لڑپڑیں

ایل این جی درآمد میں تاخیر،قومی خزانے کو 122ارب کا نقصان

ایل این جی درآمد میں تاخیر،قومی خزانے کو 122ارب کا نقصان

 اپوزیشن کورونا پھیلاؤ مہم چلارہی ہے اورعوام کی زندگیوں سےکھیل رہی ہے، مراد سعید

اپوزیشن کورونا پھیلاؤ مہم چلارہی ہے اورعوام کی زندگیوں سےکھیل رہی ہے، مراد سعید

پاکستانی ڈاکٹر زجلاد بن گئے ! دوران آپریشن کورونا رپورٹ مثبت آنے پر آپریشن بیچ میں چھوڑ دیا

پاکستانی ڈاکٹر زجلاد بن گئے ! دوران آپریشن کورونا رپورٹ مثبت آنے پر آپریشن بیچ میں چھوڑ دیا

وزیراعظم عمران خان آج شب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

وزیراعظم عمران خان آج شب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

گندا ہے پر دھندا ہے ۔۔۔ صرف 16ہزار روپے لگا کر سال کے کروڑوں روپے کمائیں  تہلکہ مچادینےوالی خبر

گندا ہے پر دھندا ہے ۔۔۔ صرف 16ہزار روپے لگا کر سال کے کروڑوں روپے کمائیں تہلکہ مچادینےوالی خبر

مولانا کو بلوچستان میں مخلوط حکومت اور دو وزارتوں کی پیشکش

مولانا کو بلوچستان میں مخلوط حکومت اور دو وزارتوں کی پیشکش