07:08 pm
میں نے عمران خان اور فوج کی لڑائی کی پیشگوئی کی تھی،عمران ریاض خان

میں نے عمران خان اور فوج کی لڑائی کی پیشگوئی کی تھی،عمران ریاض خان

07:08 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف اینکر و تجزیہ کار عمران خان نے ایک اے آر وائی ٹی وی چینل کے پروگرام میں کہا کہ میاں نواز شریف بھی آرمی سے مدد لیتے تھے، جب عمران خان اور طاہر القادری کا دھرنا ہوا تھا تو اس وقت انہوں نے آرمی سے مدد مانگی تھی کہ ان لوگوں کو واپس بھیجیں، تب بھی بات ہوئی تھی تو اس بات کا نتیجہ آپ کے سامنے ہے۔ یہ سارے فوج کے ساتھ تعلقات بناتے ہیں اور فوج ہی ان سب کو آشیرباد دے کر لاتی ہے لیکن بے
نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد آصف علی زرداری کو یہ پیغام دیا گیا تھا کہ پاکستان کھپے کا نعرہ آپ لگا دیں، پیپلز پارٹی حکومت بنائے گی کیونکہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد ایک بہت بڑا ہمدردی کا ووٹ تھا، زرداری صاحب نے اس کو کیش کرنا تھا اسٹیبلشمنٹ کی مدد شامل تھی اور پھر زرداری صاحب اقتدار میں آ گئے، اس کے بعد جب ان کی فوج سے بگڑی تو نواز شریف نے اپنے آپ کو پیش کر دیا، انہوں نے کہاکہ میں حاضر ہوں،
وہ میموگیٹ سکینڈل لے کر عدالت چلے گئے، میاں نواز شریف نے اپنے آپ کو فوج کی نظر میں قابل قبول بنایا اور فوج کی ہر بات کے اوپر لبیک کہا، اور ان کے کہنے پر وہ سارا کچھ کیا جو ان کو مناسب لگتا تھا اس وقت، زرداری کے بعد نواز شریف آ گئے، نواز شریف نے بھی تھوڑے عرصے کے بعد فوج سے جھگڑا کر لیا، جب ان کا جھگڑا ہوا تو عمران خان ایک آپشن کے طور پر موجود تھے، اب عمران خان آ گئے ہیں اب عمران خان پر ہے کہ وہ کب تک فوج اور اداروں کے ساتھ بہتر چلتے ہیں، معروف تجزیہ و اینکر عمران خان نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ میں نے عمران خان سے ایک دفعہ بات کی تھی جب وہ وزیراعظم پاکستان نہیں تھے
میں نے کہا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ آپ وزیراعظم بنیں گے تو آپ کی بڑی جلدی فوج سے لڑائی ہو جائے گی کیونکہ نواز شریف اور زرداری میں آپ کی نسبت ٹمپرامنٹ زیادہ ہے۔ آپ ٹمپرا منٹ لوز کر جائیں گے اور پھر آپ کی لڑائی ہو گی جس سے آپ کے لئے زیادہ مسائل ہوں گے، تو عمران خان نے اس وقت جو کہا تھا کہ بالکل ویسے ہی ہو رہاہے، انہوں نے کہا تھا کہ فوج کوئی جان بوجھ کر یا خوشی کے ساتھ یہ سارے کام نہیں کرتی، یہ صرف ایک دوسرے کے اوپر بداعتمادی ہے، ایک دوسرے پر یقین کا فقدان ہے، وزیراعظم عمران خان نے اس وقت کہا تھا کہ اگر آپ تصادم کی جانب جائیں گے اور آپ فرسٹریٹ ہو جائیں گے تو یہ لڑائی
​​​​​​​ کبھی نہیں رکے گی، اس لڑائی کو روکنے کے لئے ان کے ساتھ بیٹھ کر کام کرنا پڑے اور اعتماد کی فضا بنا پڑے گی۔

تازہ ترین خبریں

ہمارا یہ کام کردو، پھر تم جانو اور عمران خان،اسٹیبلشمنٹ  نے اپوزیشن کو بڑی پیشکش کردی، تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آگیا

ہمارا یہ کام کردو، پھر تم جانو اور عمران خان،اسٹیبلشمنٹ نے اپوزیشن کو بڑی پیشکش کردی، تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آگیا

چیئرمین چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے عراقی وزیر دفاع کی ملاقات

چیئرمین چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے عراقی وزیر دفاع کی ملاقات

سرکاری ونجی سکولوں پرنئی پابندی لگ گئی

سرکاری ونجی سکولوں پرنئی پابندی لگ گئی

سینیٹ امیدواروں کا بلامقابلہ انتخاب  کیسے ممکن ہوا؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

سینیٹ امیدواروں کا بلامقابلہ انتخاب کیسے ممکن ہوا؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

دعا کبھی رائیگاں نہیں جاتی ،حکومت نے عوام کو ناقابل یقین خوشخبری سنا دی

دعا کبھی رائیگاں نہیں جاتی ،حکومت نے عوام کو ناقابل یقین خوشخبری سنا دی

پی ٹی آئی رہنما نے ساتھیوں سمیت پارٹی چھوڑنے کا اشارہ دے دیا

پی ٹی آئی رہنما نے ساتھیوں سمیت پارٹی چھوڑنے کا اشارہ دے دیا

اب کوئی غریب بے گھر نہیں ہوگا۔۔غریب عوام کوچھوٹے گھر کتنے لاکھ میں دیں گے

اب کوئی غریب بے گھر نہیں ہوگا۔۔غریب عوام کوچھوٹے گھر کتنے لاکھ میں دیں گے

میں تمہاری تنظیم سازی کروں گی، فردوس  عاشق اعوان اور طلال چوہدری میں تلخ کلامی

میں تمہاری تنظیم سازی کروں گی، فردوس عاشق اعوان اور طلال چوہدری میں تلخ کلامی

آگیا تو پھر جوان ہو کر ۔۔۔ اسکول کھلنے کے اعلان کے بعد بچے شفقت محمود سے ناراض

آگیا تو پھر جوان ہو کر ۔۔۔ اسکول کھلنے کے اعلان کے بعد بچے شفقت محمود سے ناراض

قطر سے ایل این جی کا نیا معاہدہ کیا ہے جس سے ہر سال 30 کروڑ ڈالر کی بچت ہوگی، عمران خان

قطر سے ایل این جی کا نیا معاہدہ کیا ہے جس سے ہر سال 30 کروڑ ڈالر کی بچت ہوگی، عمران خان

نظریاتی کارکن پی ٹی آئی کی ریڑھ کی ہڈی ہیں،اسد عمر

نظریاتی کارکن پی ٹی آئی کی ریڑھ کی ہڈی ہیں،اسد عمر

مشکلات ختم ہونے کا وقت قریب ،پاکستان کے زرمبادلہ ذخائرمیں ریکارڈ اضافہ

مشکلات ختم ہونے کا وقت قریب ،پاکستان کے زرمبادلہ ذخائرمیں ریکارڈ اضافہ

جنوبی وزیرستان:سکیورٹی فورسز کیساتھ جھڑپ میں کالعدم ٹی ٹی پی کا کمانڈر ہلاک

جنوبی وزیرستان:سکیورٹی فورسز کیساتھ جھڑپ میں کالعدم ٹی ٹی پی کا کمانڈر ہلاک

‘اپوزیشن کووہی  فیصلے قبول ہیں جو۔۔۔وزیراطلاعات نےحیران کن بات کہہ دی

‘اپوزیشن کووہی فیصلے قبول ہیں جو۔۔۔وزیراطلاعات نےحیران کن بات کہہ دی