01:10 pm
بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس اختتام پزیر ، ملک میں تعلیمی ادارے بند کیے جا رہے ہیں یا نہیں ؟

بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس اختتام پزیر ، ملک میں تعلیمی ادارے بند کیے جا رہے ہیں یا نہیں ؟

01:10 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) کورونا وبا کی دوسری لہر کے دوران تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کیسز سامنے آنے کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس آج ہوئی جو کہ ختم ہو چکی ہے ۔ اجلاس میں کورونا وباء کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر موسم سرما کی چھٹیاں قبل از وقت دینے اور ان کی تعداد میں اضافے پر مشاورت کی گئی۔ وفاقی وزیر شفقت محمود نے
اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے لئے بچوں کی زندگی اور صحت اولین ترجیح ہے۔شفقت محمود کا مزیدکہنا ہے کہ تعلیمی اداروں سے متعلق جو فیصلہ ہو گا اس پر سب کو عمل کرنا ہو گا۔بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس وزرائے تعلیم نے سکولز بند کرنے کی مخالفت کر دی۔ یونیورسٹیز اور سکولز بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آئندہ ہفتے وزرائے تعلیم کا دوبارہ اجلاس ہو گا۔تعلیمی ادارے بند کرنے یا نہ کرنے سے متعلق حتمی فیصلہ
آج شام این سی او سی کے اجلاس میں ہوگا۔سکولز بند کرنے یا نہ کرنے سے متعلق این سی او سی اجلاس میں جائزہ لیا جائے گا جس کے بعد حتمی منظوری دی جائے گی۔ قبل ازیں صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے کورونا وائرس کے باعث موسم سرما کی چھٹیوں کی مخالفت کی ہے۔ انہوں نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب سے زیادہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد اسکولوں میں کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب تک 117 سکولوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 16 سکول سیل کیے گئے ہیں۔صوبائی وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ پنجاب میں سکول بند کرنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا ۔
میری سمجھ کے مطابق موسم سرما کی چھٹیاں نہیں ہونی چاہیے۔علاوہ ازیں صوبائی وزیر تعلیم برائے سکول ایجوکیشن پنجاب مراد راس نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی قیادت میں صوبہ پنجاب میںکورونا اور ڈینگی وائرس سے متعلق ایس او پیز پر عمل درآمد جاری ہے۔

تازہ ترین خبریں

 بجلی کی قیمت میں اضافے کی تیاریاں شروع

بجلی کی قیمت میں اضافے کی تیاریاں شروع

برطانیہ نے الطاف حسین جیسے آدمی کو پاکستان کے حوالے نہیں کیا

برطانیہ نے الطاف حسین جیسے آدمی کو پاکستان کے حوالے نہیں کیا

وزیرصحت سندھ نے تعلیمی ادارے کھولنےکی مخالفت کردی

وزیرصحت سندھ نے تعلیمی ادارے کھولنےکی مخالفت کردی

پاکستان پہلےسےکہہ رہاتھاپلوامہ حملہ ڈرامہ ہےبھارت نےگزشتہ 20سال سےدہشتگردی کاڈھونگ رچایاتھا،۔ معید یوسف 

پاکستان پہلےسےکہہ رہاتھاپلوامہ حملہ ڈرامہ ہےبھارت نےگزشتہ 20سال سےدہشتگردی کاڈھونگ رچایاتھا،۔ معید یوسف 

 تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے نام کا فیصلہ کر لیا

تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے نام کا فیصلہ کر لیا

افغانستان میں موجود امریکی فوج 20سالوں کی کم ترین سطح پر آگئی

افغانستان میں موجود امریکی فوج 20سالوں کی کم ترین سطح پر آگئی

تحریک انصاف اور ایم کیو ایم میں معاملات طے پا گئے

تحریک انصاف اور ایم کیو ایم میں معاملات طے پا گئے

سندھ میں چار ہزار افسران اور ملازمین کے خلاف کارروئی شروع

سندھ میں چار ہزار افسران اور ملازمین کے خلاف کارروئی شروع

حکومت نے نعیم بخاری کو چئیرمین پی ٹی وی کےعہدے سے ہٹا دیا

حکومت نے نعیم بخاری کو چئیرمین پی ٹی وی کےعہدے سے ہٹا دیا

کوئٹہ میں دھماکہ، دو افراد نشانہ بن گئے

کوئٹہ میں دھماکہ، دو افراد نشانہ بن گئے

فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ اس لیے نہیں ہو پا رہا کیونکہ کٹہرے میں کھڑے شخص کا نام نواز شریف نہیں ہے بلکہ عمران خان ہے۔ نواز شریف 

فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ اس لیے نہیں ہو پا رہا کیونکہ کٹہرے میں کھڑے شخص کا نام نواز شریف نہیں ہے بلکہ عمران خان ہے۔ نواز شریف 

   انقلابی شاعر کا نالائق بیٹا شبلی فراز شاہی گداگر بن چکا ہے،  شازیہ مری  

   انقلابی شاعر کا نالائق بیٹا شبلی فراز شاہی گداگر بن چکا ہے،  شازیہ مری  

دیر سے آنے پر گاہک کا ڈلیوری بوائے سےکھانا لینے پر انکار

دیر سے آنے پر گاہک کا ڈلیوری بوائے سےکھانا لینے پر انکار

ملائیشیا میں پی آئی اے طیارےکی قبضےکامعاملہ ۔۔ لیز پر لیے گئے طیارے کی کمپنی کا مالک اور ڈائریکٹر بھارتی نکلے

ملائیشیا میں پی آئی اے طیارےکی قبضےکامعاملہ ۔۔ لیز پر لیے گئے طیارے کی کمپنی کا مالک اور ڈائریکٹر بھارتی نکلے