02:01 pm
اسلام آباد کے داخلی راستے بند، فیض آباد میں صورتحال کشیدہ

اسلام آباد کے داخلی راستے بند، فیض آباد میں صورتحال کشیدہ

02:01 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) تحریک لبیک پاکستان کے کارکنان خادم حسین رضوی کی کال پر اتوار کے روز راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جمع ہوئے، تحریک لبیک پاکستان نے فرانس میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف ریلی کا اہتمام کیا تھا لیکن ریلی کے آغاز سے پہلے ہی صورتحال کشیدہ ہو گئی۔راولپنڈی کے لیاقت باغ کے قریب ٹی پی ایل کے ڈنڈہ بردار کارکنان اور پولیس کے درمیان دن بھر تصادم جاری رہا۔ پولیس اور مذہبی جماعت کے کارکنان کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجے
میں ایس ایچ او تھانہ وارث خان سمیت درجنوں پولیس اہکار اور ٹی پی ایل کے متعدد کارکنان زخمی ہو گئے۔ پولیس کی جانب سے اس قدر شیلنگ کی گئی کہ متصل علاقوں کے رہائشیوں کیلئے سانس لینا مشکل ہو گیا۔ اس سے پہلے ہفتے کو ہی پولیس کی جانب سے اعلان کر دیا گیا تھا کہ مری روڈ اور اطراف کی مارکیٹیں اتوار کے روز بند رکھی جائیں، پولیس کی جانب سے وارننگ دی گئی تھی کہ اگر کسی نے ہدایات پر عمل نہ کیا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
راولپنڈی انتظامیہ کی جانب سے تحریک لبیک پاکستان کی ریلی کو روکنے کیلئے شہر کے تمام داخلی راستوں کو بند کر دیا گیا تھا جبکہ راولپنڈی ڈویژن میں ہفتے کی رات سے موبائل فون سروس بھی معطل کر دی گئی تھی۔ فیض آباد سے اسلام آباد میں داخل ہونے والی ہر گاڑی کو پولیس اہلکار چیک کر کے مسافروں سے استفسار کر رہے تھے۔ اس ساری صورتحال میں ٹی پی ایل کے 3 ہزار کارکنان فیض آباد پہنچنے میں کامیاب ہوئے گئے اور انہوں نے وہاں پر دھرنا دے دیا۔ اسلام آباد پولیس نے ریلی کو روکنے کیلئے سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کر کے مظاہرین کو اسلام آباد داخل نہیں ہونے دیا۔ متوقع صورتحال سے نمٹنے کیلئے 3100 قانون نافذ کرنے والے
اداروں کے اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے، جس میں رینجرز، فرنٹیئر کانسٹیبلری کے اہلکاروں کے ساتھ ساتھ پولیس کے اہلکار بھی شامل ہیں۔ تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ کے بیٹے سعد رضوی اور دیگر علما نے خطاب میں کہا کہ وہ گرفتاریوں اور شیلنگ سے رکیں گے نہیں اور منصوبے کے مطابق ریلی جاری رکھیں گے۔ قائدین نے مطالبہ کیا کہ فرانس کے سفیر کو فوری طور پر ملک بدر کیا جائے اور فرانس کے ساتھ تمام سفارتی، تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو ختم کیا جائے۔ یاد رہے ریلی کے دوران کئی مظاہرین میٹروبس ٹریک پر چڑھنے میں کامیاب رہے، اسی دوران ان کا پولیس سے تصادم بھی ہوا اور میٹرو بس اسٹیشنز کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔

تازہ ترین خبریں

عثمان بزدار کا ن لیگ کے بعد پیپلزپارٹی کو شدید جھٹکا

عثمان بزدار کا ن لیگ کے بعد پیپلزپارٹی کو شدید جھٹکا

اسلام آباد :بنی گالہ فائرنگ سے گونج اٹھا

اسلام آباد :بنی گالہ فائرنگ سے گونج اٹھا

فیصل آباد :ریلوے کا آئی ٹی سسٹم آؤٹ آف آرڈر، ٹکٹوں کی بکنگ بند

فیصل آباد :ریلوے کا آئی ٹی سسٹم آؤٹ آف آرڈر، ٹکٹوں کی بکنگ بند

موٹروے پر ٹریفک حادثہ، 3 افراد جاں بحق

موٹروے پر ٹریفک حادثہ، 3 افراد جاں بحق

وزیر اعظم کا خواتین ارکان اسمبلی کو فنڈز دینے سے صاف انکار

وزیر اعظم کا خواتین ارکان اسمبلی کو فنڈز دینے سے صاف انکار

لاہور ہائی کورٹ میں ٹک ٹاک ایپ بند کرنے کی درخواست سماعت کےلئے منظور

لاہور ہائی کورٹ میں ٹک ٹاک ایپ بند کرنے کی درخواست سماعت کےلئے منظور

یکم فروری سے ملک بھر کے تعلیمی ادار ے کھولنےکااعلان

یکم فروری سے ملک بھر کے تعلیمی ادار ے کھولنےکااعلان

 آرمی چیف  جنرل قمر جاوید باجوہ سےاردن کےچیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سےاردن کےچیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی ملاقات

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں دوبارہ اضافے کا امکان

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں دوبارہ اضافے کا امکان

جہانگیر ترین کو سینیٹ کے ٹکٹوں کےلئے بنائی جانے والی کمیٹی کا چئیرمین بنانے کی تجویز

جہانگیر ترین کو سینیٹ کے ٹکٹوں کےلئے بنائی جانے والی کمیٹی کا چئیرمین بنانے کی تجویز

نئے پاکستان میں سیاسی مخالفین کے گھر، املاک گرائے، ماوں بہنوں پر پرچے درج اور چادر وچار دیواری کی پامالی جاری ہے۔ مریم اورنگزیب

نئے پاکستان میں سیاسی مخالفین کے گھر، املاک گرائے، ماوں بہنوں پر پرچے درج اور چادر وچار دیواری کی پامالی جاری ہے۔ مریم اورنگزیب

گل صاحب آج شبلی فراز سے جو عزت و افزائی ہوئی وہ کافی نہیں تھی؟عمران نیازی اور ان کے منشیوں سے ہر چوری کا حساب لیں گے ۔ عطا تارڑ

گل صاحب آج شبلی فراز سے جو عزت و افزائی ہوئی وہ کافی نہیں تھی؟عمران نیازی اور ان کے منشیوں سے ہر چوری کا حساب لیں گے ۔ عطا تارڑ

طلبا کچھ سمجھ نہ پائے ۔۔۔ امتحانات کے حوالے سے ایچ ای سی کا فیصلہ آگیا ، آن لائن امتحانات کا فیصلہ جامعات پرچھوڑ دیا

طلبا کچھ سمجھ نہ پائے ۔۔۔ امتحانات کے حوالے سے ایچ ای سی کا فیصلہ آگیا ، آن لائن امتحانات کا فیصلہ جامعات پرچھوڑ دیا

راج کپور کے مکان مالک کا ڈیڑھ کروڑ میں گھر حکومت کو بیچنے سے انکار

راج کپور کے مکان مالک کا ڈیڑھ کروڑ میں گھر حکومت کو بیچنے سے انکار