05:08 pm
چھینی گئی سیٹیں واپس لیں گے ورنہ اسلام آباد جائیں گے

چھینی گئی سیٹیں واپس لیں گے ورنہ اسلام آباد جائیں گے

05:08 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) گلگت بلتستان الیکشن میں شکست،بلاول نے اسلام آباد کی جانب احتجاج کرنے کا اعلان کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ جی بی کے عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالا گیا،آپ سے چھینی گئی سیٹیں واپس لیں گے، اگرنہ لےسکےتو اسلام آباد جائیں گے، بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ الیکشن کو متنازع نہیں ہونے دیں گے،پی ٹی آئی میں شمولیت کے لیے لوگوں پر دباوَ ڈالا گیا، پیپلز پارٹی اور
ن لیگ کو چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہوجانے کے پیغامات دیئے گئے،ووٹ کا تحفظ کرنے والوں نے حکومت کاساتھ دیکر اپوزیشن کو مات دی ، بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی رہنما جمیل احمد کے ووٹ چوری کیے گئے آپ کےحقوق پرسودے بازی نہیں کرسکتا،آپ کی جدوجہد میں ساتھ کھڑاہوں،ملک میں جگہ جگہ احتجاج ہوگا،ہمارے ساتھ انصاف نہ کیاگیا تو احتجاج کا رخ اسلام آبا د کی طرف موڑیں گے ،ہم گلگت بلتستان کو کٹھ پتلی اور
سلیکٹڈ کے حوالے نہیں کریں گے، بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنی انتخابی مہم جاری رکھیں گے، احتجاج جاری رکھیں گے ،ہم پر عوام کی طرف سے دباوَ ہے،ان کوپتہ تھا پی ٹی آئی گلگت بلتستان میں صفرہے، گلگت بلتستان، غیر حتمی نتائج،بلے پر ٹھپہ چل گیا، بلاول و مریم کی جلسے لیکن ووٹ نہ مل سکے,باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان الیکشن میں بلے پر ٹھپہ چل گیا، تحریک انصاف نے 9 سیٹیں جیت کر میدان مار لیا۔ 23نشستوں کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار7،پیپلزپارٹی نے 4نشستیں حاصل کیں ۔ مسلم لیگ ن 2 سیٹیں حاصل کر سکی ، پی ٹی آئی کی اتحادی ایم ڈبلیوایم ایک
​​​​​​​ نشست پرکامیاب ہو سکی۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے سابق وزرائے اعلی ٰحافظ حفیظ الرحمن اور مہدی شاہ بھی الیکشن ہار گئے ہیں ، تحریک انصاف کی گلگت بلتستان میں حکومت بنانے کے لئے پوزیشن مضبوط ہو گئی ہے ۔آزاد امیدوار جو کامیاب ہوئے ہیں ان میں سے اکثریت تحریک انصاف کی حمایت یافتہ ہے۔

تازہ ترین خبریں

دارالامان میں موجود 13سالہ لڑکی تین مہینے کی حاملہ نکل آئی

دارالامان میں موجود 13سالہ لڑکی تین مہینے کی حاملہ نکل آئی

فارن فنڈنگ کیس کا معاملہ ، پی ٹی آئی کو کسی اسرائیلی نے فنڈز نہیں دئے ۔  پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب کا تہلکہ خیز انکشاف 

فارن فنڈنگ کیس کا معاملہ ، پی ٹی آئی کو کسی اسرائیلی نے فنڈز نہیں دئے ۔  پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب کا تہلکہ خیز انکشاف 

چارجڈ پارکنگ سے غیر قانونی پیسے کمانے کا معاملہ ۔۔ کے ایم سی نے چارجڈ پارکنگ نیلام کرنے کا فیصلہ کرلیا 

چارجڈ پارکنگ سے غیر قانونی پیسے کمانے کا معاملہ ۔۔ کے ایم سی نے چارجڈ پارکنگ نیلام کرنے کا فیصلہ کرلیا 

ڈائریکٹرایف آئی اے کو عہدے سے ہٹا دیا

ڈائریکٹرایف آئی اے کو عہدے سے ہٹا دیا

پولیس اہلکار نے پڑوسی خاتون سے زبردستی کر ڈالی

پولیس اہلکار نے پڑوسی خاتون سے زبردستی کر ڈالی

حیات بلوچ کو قتل کرنے والے ایف سی اہلکار کو سزائے موت

حیات بلوچ کو قتل کرنے والے ایف سی اہلکار کو سزائے موت

جو بائیڈن پاکستان کیساتھ کام کرنے کے خواہشمند ، عمران خان اور ان کے مابین پہلے ہی پیغامات کا تبادلہ ہو چکا ہے۔شاہ محمود قریشی

جو بائیڈن پاکستان کیساتھ کام کرنے کے خواہشمند ، عمران خان اور ان کے مابین پہلے ہی پیغامات کا تبادلہ ہو چکا ہے۔شاہ محمود قریشی

امریکہ کے نامزد وزیر دفاع کا پاکستان کیساتھ ملٹری تعلقات بڑھانے کا اعلان ۔۔ باہمی تعاون کو فروغ دیں گے۔ لائڈ آسٹن 

امریکہ کے نامزد وزیر دفاع کا پاکستان کیساتھ ملٹری تعلقات بڑھانے کا اعلان ۔۔ باہمی تعاون کو فروغ دیں گے۔ لائڈ آسٹن 

سندھ میںمیٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان

سندھ میںمیٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان

 وزیراعظم کافارن فنڈنگ کیس کی اوپن سماعت کا چلنج

وزیراعظم کافارن فنڈنگ کیس کی اوپن سماعت کا چلنج

 عمران خان این آراو نہ دینے کی رٹ لگا کر اپوزیشن سے این آراو کی بھیک مانگ رہے ہیں۔ شازیہ مری

عمران خان این آراو نہ دینے کی رٹ لگا کر اپوزیشن سے این آراو کی بھیک مانگ رہے ہیں۔ شازیہ مری

 مولانا مدرسے کے بچوں کو استعمال کرکے حکومت کو بلیک میل کرتے ہیں ۔  فار ن فنڈنگ کو پبلک کرنے کے حق میں ہوں۔ عمران خان 

 مولانا مدرسے کے بچوں کو استعمال کرکے حکومت کو بلیک میل کرتے ہیں ۔  فار ن فنڈنگ کو پبلک کرنے کے حق میں ہوں۔ عمران خان 

لکی مروت میں جیل سے رہائی پانے والے افراد پر فائرنگ ۔۔۔ 5 افراد موت کے گھاٹ اتار دئے گئے 

لکی مروت میں جیل سے رہائی پانے والے افراد پر فائرنگ ۔۔۔ 5 افراد موت کے گھاٹ اتار دئے گئے 

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ہزارہ جرنلسٹس ایسو سی ایشن کا مشاورتی اجلاس 

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ہزارہ جرنلسٹس ایسو سی ایشن کا مشاورتی اجلاس