07:17 pm
جڑواں شہروں میں تحریک لبیک کے کارکنوں کا احتجاج جاری

جڑواں شہروں میں تحریک لبیک کے کارکنوں کا احتجاج جاری

07:17 pm

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جڑواں شہروں میں تحریک لبیک کے کارکنوں کا احتجاج جاری ہے جس کی وکہ وجہ سے مرکزی راستے بند ہیں۔ فیض آباد میں پولیس رینجرز اور فرنٹیئر کور سمیت 3 ہزار 113 سیکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کردیا۔گزشتہ روز راولپنڈی میں منعقد ریلی میں 5 ہزار افراد نے شرکت کی تھی، ریلی آج بھی جاری رہی اور ریلی کے شرکا نے روڈ بلاک کردیا جس کے باعث لوگوں کو دارالحکومت میں داخل ہونے میں دشواری کا سامنا رہا۔مظاہرین
حکومت سے مطالبہ کررہے ہیں کہ وہ فرانس سے پاکستان کے سفیر کو واپس بلائے اوراسلام آباد میں فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرے۔

تازہ ترین خبریں