11:41 am
’’کیا غریب کی کوئی عزت نہیں ؟‘‘

’’کیا غریب کی کوئی عزت نہیں ؟‘‘

11:41 am


سرگودھا(مانیٹرنگ ڈیسک ) سرگودھا میں تیسری جماعت کی معصوم طالبہ کو ز کے بعد گلا میں پھندا ڈال قت ل کر کے مقتولہ کی نعش چھوڑ کر فرار ہونے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر کے تفتیش کا دائرہ کار وسیع کر دیا۔زرائع کے مطابق سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن کے علاقہ للیانی میں زمیندار کے اوباش بیٹے نوجوان محمد مبشر نے اپنے ملازم کی بیٹی تیسری جماعت کی طالبہ 9 سالہ سعدیہ سیف کو باغ کنو میں زکے نشانہ بناتے
ہوئے گلے میں اس کی جرسی ڈال کر پھندا دے کر ق ت ل کر دیااور مقتولہ کی برہنہ نعش کنو کے باغ میں چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ جس کی نعش برآمد کر کے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں پوسٹمارٹم کے بعد طالبہ بچی کی نعش ورثاء کے سپرد کر دی گئی جبکہ مقتولہ طالبہ کے والد محنت کش سیف اللہ کی مدعیت میں اس کے مالک محمد بشیر لک کے بیٹے محمد مبشر کے خلاف زیر دفعہ 302/376/511 ت پ مقدمہ درج کر لیا اس لرزہ خیز واقعہ کا وزیراعلی پنجاب ،آئی جی پنجاب ،آر پی اواورڈی پی او نے نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی تو ڈی پی او ذوالفقار احمد نے ڈی ایس پی کوٹ مومن سرکل ملک غلام عباس کو فوری قانونی کاروائی کرنے اور ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا۔ جس پر تھانہ کوٹ مومن پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو چند گھنٹوں میں گرفتارکرلیا۔اس واقعہ اور ملزم کی گرفتاری پر ڈی ایس پی کوٹ مومن سرکل ملک غلام عباس نے بتایا کہ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ آئے روز واسطہ پڑتا ہے اور پولیس ملزمان کو پکڑنے کیلئے معمول کی قانونی کاروائی کرتی ہے۔ لیکن کچھ جرائم غیر معمولی توجہ کے متقاضی ہوتے ہیں جو نہ صرف پولیس کیلئے ایل چیلنج ہوتے ہیں بلکہ اس علاقہ میں رہنے والے دیگر لوگوں کے اندرخوف ہراس اور غم وغصہ کا باعث بنتے ہیں۔ ایسے ہی ایک وقوعہ موضع للیانی تھانہ کوٹ مومن میں اوباش ملزم نے ایک معصوم طالبہ کو درندگی کا نشانہ بنایا اور قتل کر دیا عوام کے شدید ردعمل کے پیش نظر پولیس نے پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف مقدمہ کو حل کرلیا بلکہ امن و امان کی صورتحال کو بھی برقرار رکھا۔مدعی مقدمہ سیف اللہ کے مطابق وہ اور اسکے بیٹے چارہ کیلئے فصل دھان کاٹ رہے تھے کہ اس کی چھوٹی بیٹی جو کہ تیسری جماعت کی طالبہ ہے قریب باغ میں کنو توڑنے کیلئے گئی اور واپس نہ آئی تلاش کرنے پر انہوں نے دیکھا کہ ملزم مبشر ولد محمد بشیر قوم لک سکنہ للیانی نے زکی ہے اور جرسی سے گلہ دباکر ق ت ل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔ مدعی کے بیان پرفوری مقدمہ درج رجسٹر کیا گیا اور تفتیش مقدمہ عمل میں لاتے ہوئے نعش کا پوسٹمارٹم کروایا گیا موقع سے ملنے والی مادی شہادتیں قبضہ پولیس میں لیکر PFSAلیباٹرری لاہور بھجوائی گئیں ہیں۔ملزم کو جلدوروائتی طریقہ تفتیش اپناتے ہوئے گرفتارکرلیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ملزم کو قرار واقعی سزادلوانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ والدین اپنے بچوں پر خاص توجہ دیں ان کو اکیلا مت چھوڑیں اور ان کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔ عام مشاہدہ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایسے واقعات زیادہ تر وہ لوگ کرتے ہیں جن سے بچے مانوس ہوتے ہیں لہٰذا اپنے آس پاس لوگوں پر گہری نظر رکھیں اور کسی بھی ایسی مشکوک سرگرمی پر احتیا طی تدابیر اپنائیں۔

تازہ ترین خبریں

 شفاف ا نتخابات کے انعقاد کے لیے سیاسی جماعتیں آپس میں بات چیت کاآغاز کریں۔ سراج الحق 

 شفاف ا نتخابات کے انعقاد کے لیے سیاسی جماعتیں آپس میں بات چیت کاآغاز کریں۔ سراج الحق 

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی جانب سے چینی،گھی اورآٹے کی قیمتوں میں اضافےکانوٹی فکیشن جاری

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی جانب سے چینی،گھی اورآٹے کی قیمتوں میں اضافےکانوٹی فکیشن جاری

حلقہ پی پی 38ضمنی الیکشن : پاکستان تحریک انصاف کے احسن سلیم بریار کامیاب قرار

حلقہ پی پی 38ضمنی الیکشن : پاکستان تحریک انصاف کے احسن سلیم بریار کامیاب قرار

حالیہ بارشوں سےہونے والے نقصانا ت کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی گئی

حالیہ بارشوں سےہونے والے نقصانا ت کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی گئی

ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی بیرون ملک سے منگوانےکی منظوری

ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی بیرون ملک سے منگوانےکی منظوری

پاک فوج نے پناہ لینے والے پانچ افغان فوجیوں کی ویڈیو جاری کردی

پاک فوج نے پناہ لینے والے پانچ افغان فوجیوں کی ویڈیو جاری کردی

سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 38 ضمنی انتخابات ۔۔۔ 110پولنگ اسٹیشنز کا غیر ختمی غیر سرکاری نتائج ۔۔۔ پی ٹی آئی کو برتری حاصل

سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 38 ضمنی انتخابات ۔۔۔ 110پولنگ اسٹیشنز کا غیر ختمی غیر سرکاری نتائج ۔۔۔ پی ٹی آئی کو برتری حاصل

کورونا وائرس کا معاملہ ۔۔۔ سعودی عرب کا کورونا سے متعلق نئی سخت سفری پابندیوں کا اعلان

کورونا وائرس کا معاملہ ۔۔۔ سعودی عرب کا کورونا سے متعلق نئی سخت سفری پابندیوں کا اعلان

 40 لاکھ افراد کو غربت سے نکالنے کا کامیاب پاکستان منصوبہ لانچ کر رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان 

 40 لاکھ افراد کو غربت سے نکالنے کا کامیاب پاکستان منصوبہ لانچ کر رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان 

عمران خان نے ہتک عزت کے دائر کیے گئے دعوے کا جواب جمع کرو ادیا

عمران خان نے ہتک عزت کے دائر کیے گئے دعوے کا جواب جمع کرو ادیا

 پیپلزپارٹی کے جیالے ایل اے 16 پر اپنی فتح کو برقرار رکھنے کیلئے پرعزم رہیں ، شازیہ مری

 پیپلزپارٹی کے جیالے ایل اے 16 پر اپنی فتح کو برقرار رکھنے کیلئے پرعزم رہیں ، شازیہ مری

سیالکوٹ ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کو برتری حاصل

سیالکوٹ ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کو برتری حاصل

پاکستان  پیپلز پارٹی نے  یوٹیلٹی سٹورز پر گھی چینی آٹا کی قیمتوں میں اضافے کومسترد کردیا 

پاکستان  پیپلز پارٹی نے  یوٹیلٹی سٹورز پر گھی چینی آٹا کی قیمتوں میں اضافے کومسترد کردیا 

' پنجاب کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش ۔۔۔  پی ڈی ایم اے ، واساز، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے الرٹ

' پنجاب کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش ۔۔۔ پی ڈی ایم اے ، واساز، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے الرٹ