03:31 pm
حکومتی کرونا چھ ماہ مزید رہا تو سب کچھ کھا جائے گا،رانا ثنا للہ

حکومتی کرونا چھ ماہ مزید رہا تو سب کچھ کھا جائے گا،رانا ثنا للہ

03:31 pm

لاہو ر(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے  سینئر رہنما رانا ثنا اللہ کہتے ہیںکہ منشیات سمگلنگ کیس میں انھیں عدالت سے انصاف کی توقع ہے۔ اس کیس میں یا تو انھیں یا پھر شہریار آفریدی کو سزا ہو گی۔الت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ اے این ایف نے گاڑی سے میرا بیگ نکالا اس  بیگ میں میرے کپڑے تھے، 
امید ہے عدالت مجھے انصاف فراہم کرے گی، اس کیس میں مجھے یا پھر شہر یار آفریدی کو سزا ہو گی۔انہوں نے کہا کہ حکومتی کورونا 6 ماہ رہ گیا تو بھوک سے مار دے گا کیونکہ حکومتی کورونا آٹا کھاگیا، چینی کھاگیا اور ہر چیز میں تباہی ہے، حکومتی کورونا میں 100 فیصد موت اور تباہی کا خطرہ ہے۔لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ حکومتی وزرا بات کرتے ہیں تو کورونا ہی لگتے ہیں، حکومتی کورونا کے خلاف عوام باہر نکلیں، حکومت کو جلسوں کی اطلاع دے رہے ہیں اجازت نہیں مانگ رہے، پی ڈی ایم حکومت سے اجازت لے کر تو تحریک نہیں چلائےگی۔لاہور کی انسداد منشیات کی عدالت میں رانا ثنااللہ کے خلاف منشیات اسمگلنگ کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے فرد جرم کے لیے وکلاءکودلائل دینے کی ہدایت کی اور مزید سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کردی