04:16 pm
لاہور کو کئی اضلاع میں تقسیم کرنے کا فیصلہ

لاہور کو کئی اضلاع میں تقسیم کرنے کا فیصلہ

04:16 pm


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) بڑھتے ہوئے مسائل کے پیش نظر کراچی کی طرح اب پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کو بھی اضلاع میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے عملی اقدامات کیلئے ایکشن پلان مانگ لیا ، لاہور کے مسائل حل کرنے کیلئے اضلاع میں تقسیم کردیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی 
زیرصدارت اجلاس میں تجویز پیش کی گئی کہ لاہور میں عوامی مسائل حل کرنے کیلئے کراچی کی طرز پر اضلاع میں تقسیم کردیا جائے۔جس پر وزیراعلیٰ نے عملی اقدامات کیلئے ایکشن پلان مانگ لیا ہے۔آئندہ ہفتے ان اقدامات کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا