12:51 pm
 محکمہ اینٹی کرپشن کی بلیو ہاؤسنگ سوسائٹی کے خلاف سرکاری زمینوں پر قبضہ کرنے کے خلاف کارروائی ،مقدمہ درج

محکمہ اینٹی کرپشن کی بلیو ہاؤسنگ سوسائٹی کے خلاف سرکاری زمینوں پر قبضہ کرنے کے خلاف کارروائی ،مقدمہ درج

12:51 pm

اسلام آباد(ویب ڈیسک )ارطغرل غازی کا کردار ادا کرنیوالے ترک اداکار انجین التان دوزیتان کو برانڈ سفیر بنانے والی ہاؤسنگ سوسائٹی قبضہ مافیا نکلی ۔۔ محکمہ اینٹی کرپشن راولپنڈی نے نے بلیو ہاؤسنگ سوسائٹی کے خلاف سرکاری زمینوں پر قبضہ کرنے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن حکام نے گزشتہ روز بلیو ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق انکشاف کیا کہ بلیو ہاؤسنگ سوسائٹی نے ارطغرل غازی کا نام استعمال کرکے عوام کو لوٹنے کی کوشش کی۔انٹی کرپشن حکام کے مطابق یہ سوسائٹی غیر رجسٹرڈ 
اور غیر منظور شدہ ہے جس نے 1172 کنال سرکاری زمین پر قبضہ کر رکھا ہے، یہ 1137 کنال وفاقی جبکہ 35 کنال 10 مرلہ صوبائی حکومت کی زمین کو غیر قانونی طور پر قبضہ کر کے اپنی حدود میں شامل کرچکی ہے۔اینٹی کرپشن پنجاب کے مطابق بلیو ورلڈ سوسائٹی غیر قانونی طور پر پلاٹنگ کرکے سرکاری زمین بھی بیچ رہی ہے، سوسائٹی منظوری سے پہلے ہی غیر قانونی طور پر مارکیٹنگ اور ایڈورٹائزنگ کرکے سادہ لوح عوام کو چونا لگا رہی ہے، سوسائٹی کے مالکان نے ضلعی انتظامیہ، متعلقہ پٹواری اور راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ملی بھگت سے سرکاری خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا ہے۔ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کی ہدایت پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن راولپنڈی ریجن کنول بتول نقوی نے اس میگا کرپشن کیس پر تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا اور بلیو ورلڈ سٹی کے مالک سعد نذیر، چوہدری ندیم اعجاز، راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جمشید آفتاب، ڈپٹی ڈائریکٹر طاہر مئیو سمیت 7 افراد پر مقدمہ درج کرادیا گیا ہے۔واضح رہے کہ عالمی شہرت یافتہ ترکی ڈرامہ ’’ارطغرل غازی‘‘ کے مرکزی کردار ’’انگین آلتان دوزیاتان‘‘ کو ہاؤسنگ سوسائٹی نے اپنا برینڈ ایمبیسڈر مقرر کیا ہوا تھا لیکن بعد ازاں مرکزی کردار انجین التان دوزیتان نے پاکستانی برانڈ سے بطور ایمبیسڈر معاہدہ منسوخ کردیا۔معاہدہ کے بعد نجی ہاؤسنگ سوسائٹی نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری مختلف پوسٹس میں بتایا تھا کہ انجین التان دوزیتان جلد اسلام آباد میں بلیو ورلڈ میں مسجد کے سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کریں گے۔بعدازاں انسٹاگرام پر جاری کردہ ویڈیو میں انجین التان دوزیتان نے پاکستانی برانڈ کا ایمبیسڈر بننے کی تصدیق کی تھی اور کہا تھا کہ جلد پاکستان آؤں گا۔ذرائع کے مطابق انگین آلتان کو معاہدہ کے بعد کچھ پاکستانیوں نے اس ہاؤسنگ سوسائٹی کی اصلیت بتائی تو انہوں نے یہ معاہدہ منسوخ کردیا اور کہا کہ معاہدے کے وقت انہیں بلیو ورلڈ سٹی کے بارے میں کوئی زیادہ معلومات حاصل نہیں تھیں۔

تازہ ترین خبریں

لاکھوں ملازمتیں ۔۔ بے روزگار افراد کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی۔۔ تنخواہیں کتنی بڑھیں گی؟ شاندار خبر آ گئی

لاکھوں ملازمتیں ۔۔ بے روزگار افراد کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی۔۔ تنخواہیں کتنی بڑھیں گی؟ شاندار خبر آ گئی

ن لیگی رہنما اور رکن قومی اسمبلی کی 80سالہ ماں کے خلاف دوسرا مقدمہ درج، کیس کیا ہے ، جانیے تفصیل

ن لیگی رہنما اور رکن قومی اسمبلی کی 80سالہ ماں کے خلاف دوسرا مقدمہ درج، کیس کیا ہے ، جانیے تفصیل

آج پاکستانیوں کیساتھ کیا کام ہونے والا ہے ؟جانیں 

آج پاکستانیوں کیساتھ کیا کام ہونے والا ہے ؟جانیں 

نوازشریف نے فارن فنڈنگ کی بنیاد رکھی ، فضل الرحمن سب کے ’’امام‘‘ نکلے،فرخ حبیب

نوازشریف نے فارن فنڈنگ کی بنیاد رکھی ، فضل الرحمن سب کے ’’امام‘‘ نکلے،فرخ حبیب

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس:یوٹیلیٹی سٹورز کو ڈیجیٹل بنانے کے منصوبے کی منظوری

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس:یوٹیلیٹی سٹورز کو ڈیجیٹل بنانے کے منصوبے کی منظوری

چچی سے ناجائز تعلق، پکڑے جانے پر پوتے اوربہو نے بوڑھی ساس کے ساتھ کیا شرمناک کام کیا

چچی سے ناجائز تعلق، پکڑے جانے پر پوتے اوربہو نے بوڑھی ساس کے ساتھ کیا شرمناک کام کیا

 وزیراعظم پی ڈی ایم کے علاج کیلئے ویکسین تیار کررہے ہیں،فردوس عاشق اعوان

وزیراعظم پی ڈی ایم کے علاج کیلئے ویکسین تیار کررہے ہیں،فردوس عاشق اعوان

ہمارے عمران خان سے گلے شکوے ہیں لیکن ۔۔ ۔۔ وفاقی وزیر فواد چودھری نے اعتراف کرلیا

ہمارے عمران خان سے گلے شکوے ہیں لیکن ۔۔ ۔۔ وفاقی وزیر فواد چودھری نے اعتراف کرلیا

’’چینی کے بعد گڑ بھی عوام کی پہنچ سے دور ہوگیا‘‘

’’چینی کے بعد گڑ بھی عوام کی پہنچ سے دور ہوگیا‘‘

ملک بھر میں تمام تعلیمی ادارے کھلونے کافیصلہ۔۔ حکومت نے تاریخ کا اعلان کردیا، والدین کیلئے بڑی خبر

ملک بھر میں تمام تعلیمی ادارے کھلونے کافیصلہ۔۔ حکومت نے تاریخ کا اعلان کردیا، والدین کیلئے بڑی خبر

رواں سال انتخابات  کرانے کا فیصلہ ۔۔ حکومت نے تاریخ بھی بتادیا، کارکنوں کو تیار رہنے کی ہدایت ، اپوزیشن  کیلئے بڑا چیلنج

رواں سال انتخابات کرانے کا فیصلہ ۔۔ حکومت نے تاریخ بھی بتادیا، کارکنوں کو تیار رہنے کی ہدایت ، اپوزیشن کیلئے بڑا چیلنج

’’یہ (ن)لیگ اورپی پی کی کرپشن کا گند ہے‘‘شہبازگل ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر برس پڑے

’’یہ (ن)لیگ اورپی پی کی کرپشن کا گند ہے‘‘شہبازگل ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر برس پڑے

عمران خان مبارک ہو !فرشتوں کے دور میں ملک کرپٹ ترین بن گیا،مریم اورنگزیب

عمران خان مبارک ہو !فرشتوں کے دور میں ملک کرپٹ ترین بن گیا،مریم اورنگزیب

پہلے مرحلے میں فرنٹ لائن ورکرز کوکورونا ویکسین لگائی جائے گی،یاسمین راشد

پہلے مرحلے میں فرنٹ لائن ورکرز کوکورونا ویکسین لگائی جائے گی،یاسمین راشد