10:59 am
پاکستانی گھروں میں ہی رہیں ، 17مزید علاقوں میں لاک ڈائون لگا دیا گیا ، گھر سے باہر بس کس صورت میں نکلا جا سکتا ہے ؟ جانیں 

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستانی گھروں میں ہی رہیں ، 17مزید علاقوں میں لاک ڈائون لگا دیا گیا ، گھر سے باہر بس کس صورت میں نکلا جا سکتا ہے ؟ جانیں ۔۔۔کورونا کیسز کی شرح بڑھنے پر حیدر آباد کے 17 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر حیدرآباد فواد غفار سومرو نے حیدرآباد میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح میں مسلسل اضافے کی وجہ سے 6 یوسیز کے 17 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا
نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ اسمارٹ لاک ڈاؤن آج صبح 9 بجے سے 5 دسمبر تک 13 دن کے لیے نافذ ہو گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تعلقہ سٹی کے علاقوں بلدیہ کالونی، مبارک کالونی، صحافی کالونی جب کہ تعلقہ لطیف آباد کے علاقوں دامن کوہسار، یونٹ نمبر 6، ائیر پورٹ روڈ اور قاسم آباد کے علاقوں نسیم نگر، سٹیزن کالونی، وادھو واہ روڈ، بھٹائی ٹاؤن، گلستان سجاد و دیگر علاقوں میں آج صبح 9 بجے سے 5 دسمبر تک اسمارٹ لاک ڈاؤن جاری رہے گا۔
ڈپٹی کمشنر حیدر آباد نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کے حامل علاقوں کے مکینوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران انتظامیہ سے تعاون کریں اور بوقت ضرورت گھروں سے باہر نکلیں، اس دوران ماسک پہننے کے ساتھ ساتھ تمام ایس او پیز پر عملدر آمد کو بھی یقینی بنایا جائے تاکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو کم سے کم کیا جا سکے۔ اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران علاقوں کو سیل کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے پولیس کو بھی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ اعلامیے کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران ضروری خدمات کے حامل اسپتال دکانیں اور میڈیکل اسٹورز کو استشنی حاصل ہو گا۔

تازہ ترین خبریں

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات

ہم نے تو استعفے دینے کی بات ہی نہیں کی۔۔استعفوں کی باتیں میڈیا کی جانب سے کی گئیں ۔۔قمر الزمان کائرہ مکر گئے

گھریلو ملازمہ پر تشدد مہنگا پڑھ گیا ۔۔۔۔ مسلم لیگ ن کے  سابق یونین کونسل ناظم گرفتار

پاکستان مسلم لیگ ن پارلیمانی اجلاس ،  مہنگائی کے خلاف قرارداد منظور

اسلام آباد پولیس کا ضلع بھر میں بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔۔متعدد بھکاریوں کو گرفتار کرلیا 

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی عمران خان سے ملاقات ۔ وزیرِ اعظم نے وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کے اقدامات کو سراہا۔

وزارت آئی ٹی کے ادارے یونیورسل سروس فنڈ کا جہلم اور چکوال کیلئے براڈ بینڈ سروسز فراہمی کا اہم منصوبہ۔25 کروڑ سے زائد کی لاگت ۔

موٹروے پر پنڈی بھٹیاں کے قریب خوفناک حادثہ ۔۔۔ 5 افراد جاں بحق 8 زخمی

عمران خان طوطوں کے ذریعے حقائق تبدیل نہیں کر سکتے کیونکہ وہ ممنوعہ فنڈز لینے کا اقرار کر چکے ہیں۔ پلوشہ خان

علی زیدی کیا وزیراعظم کو بھی جوابدہ نہیں ۔ مراد علی شاہ

 ڈس انفولیب کی انکشافات کے بعد پاکستان کا نام گرے لسٹ میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں۔ رحمان ملک

  سلطنت نیازیہ پی ڈی ایم کے خوف سے لرز رہی ہے،پی ڈی ایم سے زیادہ پی ٹی آئی والوں کو نیازی صاحب کو نکالنے کی جلدی ہے۔ فیصل کریم کنڈی

چھوٹے ڈیموں کی تعمیر سے پانی کی کمی کے مسائل پر قابو پانے میں مدد ملے گی ۔ اسد قیصر

 معمولی جرائم کی پاداش میں افغان جیلوں میں قید پاکستانیوں کی جلد رہائی کے خواہاں ہیں ۔ شاہ محمود قریشی