12:27 pm
کورونا نے تباہی مچادی ،سرکاری ملازمین کو دفتر آنے سے منع کر دیاگیا۔۔ پاکستانیوں کیلئے اہم خبر

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) کورونا وائرس کی دوسری لہر میں شدت آنے اور اس کے نتیجے میں دن بدن بڑھنے والے کیسز کے پیش نظر پنجاب میں سرکاری ملازمین کو گھر سے امور نمٹانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب حکومت نے کورونا سے بچاؤ کیلئے حکمت عملی کوحتمی شکل دے دی ہے۔ اس حوالے سے صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم نے کہا کہ تمام سرکاری محکموں کے ملازمین گھر
سے امور انجام دیں گے۔ صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ گھر سے کام کرنے کی نئی پالیسی کا اطلاق پنجاب کے تمام سرکاری محکموں میں ہوگا۔ پنجاب بھر میں سیاسی سرگرمیوں پر مؤثر طریقے سے پابندی عائد کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد اور ملتان میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح دیگر شہریوں سے زیادہ ہے۔ کورونا کے زیادہ کیسز والے شہروں میں ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔ مارکیٹوں
میں کورونا ایس اوپیز پرعملدرآمد کروانے کے لیے صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کو اہم ٹاسک سونپا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لیے تاجروں سے آج ملاقات ہو گی۔ خیال رہے کہ ملک بھر میں کورونا نے ایک مرتبہ پھر سے شدت اختیار کر لی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے 34 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 2756 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 7 ہزار 696 ہوگئی جبکہ کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 76 ہزار 929 ہوگئی۔کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر شہریوں میں بھی تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے
​​​​​​​ جبکہ شہریوں کو ایس او پیز پر عمل کرنے اور ماسک کا باقاعدگی سے استعمال کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

تازہ ترین خبریں

 افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہوتی رہی ہے اور اب بھی ہورہی ہے، ہمیں اسے روکنا ہوگا۔ معید یوسف

 ن لیگ کی قیادت آج کل ملک دشمن لوگوں سے ملاقاتوں میں لگی ہوئی ہے۔ غلام سرور خان

مسلم لیگ (ن)اور پیپلزپارٹی کا آزاد کشمیر میں وزیر اعظم ، سپیکراورڈپٹی سپیکر کےلئے مشترکہ امیدوار لانے کا فیصلہ

خواتین کی پانچ مخصوص نشستوں میں سے تین پر تحریک انصاف جیت گئی

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تیسرا ٹی ٹونٹی میچ ۔۔۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تیسرا ٹی ٹونٹی میچ ۔۔۔ ٹاس سے پہلے پیچ روک دیا گیا 

آزاد کشمیرالیکشن کمیشن کے احکامات کی خلاف ورزیوںکے بعد آپ نے آج ایک نیا یوٹرن لیا۔مریم اورنگزیب 

وزیراعظم عمران خان نے کورونا ویکسی نیشن کے بغیر اسکول کھولنے کی مخالفت کر دی

افغانستان میں  طالبان کے ٹھکانوں پر امریکی طیارے کی بمباری۔۔۔

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہر میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا

 آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ ۔۔۔۔ دس سالہ بچی جھلس گئی

سندھ حکومت نے وفاق ‏سے فوری طور پرپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

 پی پی 38 میں تحریک انصاف نےن لیگ کو گھر میں گھس ‏کر مارا۔فردوس عاشق اعوان

آزاد کشمیر جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں خواتین کی مخصوص پانچ نشستوں کا انتخاب مکمل۔۔۔ پی ٹی آئی نے میدان مار لیا 