09:04 pm
اپنے ساتھ ساتھ عوام کی صحت کا بھی خیال رکھیں، فیصل واڈا

اپنے ساتھ ساتھ عوام کی صحت کا بھی خیال رکھیں، فیصل واڈا

09:04 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واڈا نے اپوزیشن جماعتوں بالخصوص پیپلزپارٹی سے اپیل کی ہے کہ اپنی صحت کے ساتھ ساتھ عوام کی بھی صحت کا خیال رکھیں۔ نجی ٹی وی چینل اے آر نیوز میں بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی تقریب کا (نام لیے بغیر) حوالہ دیتے ہوئے فیصل واڈا کا کہناتھا کہ اپنی صحت اتنی پیاری ہے کہ گھرکے فنکشن میں شرکت کےلئےآنے والوںکےلئے کرونا ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔لیکن جلسوں میں عوام کی زندگیوں سے کھیلا جا
رہا ہے۔ عوام سے بھی اپیل ہے کہ اگر اپنی زندگی پیاری ہے تو گھروں میں بیٹھیں۔ پیپلزپارٹی رہنما نے فیصل واڈا کی بات کا جواب یہ دیا کہ ہم تو جلسے کریں گے اور عوام آئیں گے۔ جلسوں میں کوئی آئے یا نہ آئے اس کی مرضی ہے۔جس پر اینکر کاشف عباسی اور فیصل واڈا دونوں کی ہنسی نکل گئی۔
 

تازہ ترین خبریں