06:34 pm
شہباز شریف اور حمزہ کی 5 روز کیلئے پیرول پر رہائی کی منظوری

لاہور(ویب ڈیسک )صوبہ پنجاب کی کابینہ نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور ان کے بیٹے و پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی 5 روز کیلئے پیرول پر رہائی کی منظوری دے دی۔گزشتہ دنوں سابق وزیر اعظم نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کا لندن میں انتقال ہوگیا تھا۔شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز جیل میں قید ہیں جن کی پیرول پر رہائی کیلئے ن لیگ کی جانب سے درخواست جمع کرائی گئی تھی
۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے شہباز اور حمزہ کی پیرول پر رہائی کی درخواست پنجاب کابینہ کو منظوری کیلئے بھیجی تھی جس کی منظوری دے دی گئی ہے۔ذرائع محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق دونوں کو 5 روز کیلئے پیرول پر رہا کیا جائے گا جبکہ ان کی رہائی بیگم شمیم اختر کی میت پہنچنے سے ایک دن پہلے ہوگی۔قبل ازیں صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ بیگم کلثوم نواز کی وفات پر نواز شریف کو 5 دن کیلئے پیرول پر رہائی ملی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر صرف 12 گھنٹے کیلئے پیرول پر رہا کرسکتا ہے، 12 گھنٹے سے زائد وقت کیلئے پیرول پر رہائی کا فیصلہ حکومت کرے گی۔خیال رہے کہ بیگم شمیم اختر کی میت جمعرات کو پاکستان روانہ کیے جانے کا امکان ہے، ان کی نماز جنازہ شریف میڈیکل سٹی میں اداکی جائے گی جب کہ مرحومہ کی تدفین جاتی عمرہ میں میاں شریف کی قبر کے قریب مختص جگہ پر کی جائے گی۔

تازہ ترین خبریں

لاہورہائیکورٹ :شہبازشریف کی درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی

’’ہائے عظمیٰ اتنا سناٹا کیوں‘‘۔؟

’’ہائے عظمیٰ اتنا سناٹا کیوں‘‘۔؟

جہانگیرترین گروپ نے وزیراعظم سے ملاقات کیلئے وقت مانگ لیا

پیپلز پارٹی کا لب ولہجہ عمران حکومت کے لیے  ان دنوں نرم کیوں ہے ؟ آخرکاراندرکی بات باہرآہی گئی

وفاقی وزیرداخلہ کا قانون شکنوں کیساتھ سختی کرنےکا فیصلہ

 نواز شریف مفرور ہیں، ان کی اپیلوں کو کیسے چلانا ہے؟نیب عدالت کی معاونت کرے،اسلام آبادہائیکورٹ

شیری رحمن ،پرویز اشرف اور قمر زمان نے استعفے مولانا فضل الرحمن کو بھجوا دیئے

پیپلز پارٹی پرپی ڈی ایم کے دروازے ہمیشہ کے لیے بند : مگر لڑائی دراصل کس نے کروائی ؟

مہنگائی کے ’’جن‘‘نے رمضان المبارک کیلئے خریداری کرنیوالوں کی چیخیں نکلوا دیں

ملازمین کی سنی گئی۔۔حکومت نے بڑا اعلان کر دیا

اپوزیشن ایک دوسرے کیخلاف اشتعال انگیزبیانات سے گریزکرے،مولانا فضل الرحمن

اپوزیشن ایک دوسرے کیخلاف اشتعال انگیزبیانات سے گریزکرے،مولانا فضل الرحمن

شیری رحمن ،پرویز اشرف اور قمر زمان نے استعفے مولانا فضل الرحمن کو بھجوا دیئے

شیری رحمن ،پرویز اشرف اور قمر زمان نے استعفے مولانا فضل الرحمن کو بھجوا دیئے

بچوں کے وزیراعظم کا نیا اعلان ۔۔ وزیر تعلیم کا لاکھوں طالبعلموں کو بغیر امتحان پاس کرنے کا فیصلہ۔ بچوں اور والدین کے کام کی خبر

سپریم کورٹ : جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی براہِ راست سماعت نشر کرنے کی درخواست مسترد