10:41 am
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کوروناوائرس کاشکارہوگئے

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کوروناوائرس کاشکارہوگئے

10:41 am


کراچی (ویب ڈیسک )پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں انہوں نے بتایا کہ میرا کووڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور مجھے معمولی علامات ہیں جس پر میں نے خود کو آئیسولیٹ کرلیا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے لکھا کہ میں گھر سے کام کا سلسلہ جاری رکھوں گا اور پی پی پی کے یوم تاسیس سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کروں گا۔ساتھ ہی انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لوگوں کو ماسک پہننے کی تلقین بھی کی۔یاد رہے کہ بلاول بھٹو زرداری کا 
کورونا ٹیسٹ ایک ایسے وقت میں مثبت آیا جب ایک روز بعد یعنی 27 نومبر کو ان کی بہن بختاور بھٹو زرداری کی منگنی ہونے جارہی ہے۔بلاول ہاؤس میں ہونے والی اس منگنی کی تقریب کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں اور اس تقریب میں شرکت کے لیے آنے والے مہمانوں کے لیے پہلے کورونا ٹیسٹ لازمی ہے اور صرف انہیں افراد کو اس تقریب میں شرکت کی اجازت ہوگی جن کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہوگا۔خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے اور اس میں ہر گزرتے دن کے ساتھ تیزی آرہی ہے جبکہ اس سلسلے میں ملک میں نہ صرف تعلیمی اداروں کو ایک مرتبہ پھر بند کیا گیا ہے بلکہ صوبائی حکومتوں نے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی اپناتے ہوئے مختلف پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔سندھ میں وائرس کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے صوبائی حکومت کی جانب سے مختلف پابندیاں لگائی گئی تھی جبکہ کاروبار کے اوقات کار بھی شام 6 بجے تک کردیے گئے تھے۔وہیں اس وائرس سے ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سمیت مختلف سیاست دان متاثر ہوچکے ہیں۔گزشتہ دنوں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔16 نومبر کو وزیراعلیٰ ہاؤس سندھ کی جانب سے ایک ٹوئٹ میں بتایا گیا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا۔اس سے قبل کورونا سے متاثر ہونے والے سیاستدانوں میں سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے رہنما راجا پرویز اشرف اور متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رہنما فاروق ستار شامل تھے۔قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین وائرس کا شکار ہوئے تھے اور ایک روز قبل ہی انہیں طبیعت بگڑنے پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔اس سے پہلے گزشتہ ماہ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ان کے علاوہ پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سعید غنی، یوسف رضا گیلانی، نیئر بخاری، راجا پرویز اشرف اور قمر زمان کائرہ وائرس سے متاثر ہونے والوں میں شامل ہیں۔پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے جو معروف شخصیات وائرس کا شکار ہوئے، ان میں اسپیکر قومی اسمبلی، اسد قیصر، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، گورنر سندھ عمران اسمٰعیل، شہریار آفریدی، فرخ حبیب، صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا شامل ہیں۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے علاوہ حمزہ شہباز، شاہد خاقان عباسی، مریم اورنگزیب، عطا تارڑ، نہال ہاشمی، ایاز صادق، احسن اقبال، کیپٹن (ر) اور دیگر وائرس کا شکار ہوئے۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی شاہین رضا، سندھ کے وزیر انسانی تصفیہ غلام مرتضیٰ بلوچ، خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی جمشید الدین کاکاخیل اور مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی شوکت منظور چیمہ اور پیپلز پارٹی کے راشد ربانی اس وائرس سے انتقال کرچکے ہیں جبکہ گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما فقیر جادم منگریو کورونا وائرس کے باعث انتقال ہوا تھا۔

تازہ ترین خبریں

بادلوں کی نئے اورطاقتور سپیل کی پاکستان میں انٹری۔۔کتنے دن تک بارف و بارش کا کھیل جاری رہےگا؟خبردار کردیاگیا

بادلوں کی نئے اورطاقتور سپیل کی پاکستان میں انٹری۔۔کتنے دن تک بارف و بارش کا کھیل جاری رہےگا؟خبردار کردیاگیا

مریم نواز کی جانب سے بیٹے جنید صفدر کو مہنگی ترین گاڑی کا تحفہ دینے کی خبریں، مریم نواز نے خود ہی حقیقت بتا دی

مریم نواز کی جانب سے بیٹے جنید صفدر کو مہنگی ترین گاڑی کا تحفہ دینے کی خبریں، مریم نواز نے خود ہی حقیقت بتا دی

پاک بھارت ٹیمیں پھر آمنے سامنے، ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022کا شیڈول جاری ، کس تاریخ کو دونوں ٹیمیں آپس میں ٹکرائیں گی؟

پاک بھارت ٹیمیں پھر آمنے سامنے، ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022کا شیڈول جاری ، کس تاریخ کو دونوں ٹیمیں آپس میں ٹکرائیں گی؟

کورونا کے پھیلائومیں تیزی ، حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ سمیت کئی پابندیاں لگا دیں،ایس او پیز جاری

کورونا کے پھیلائومیں تیزی ، حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ سمیت کئی پابندیاں لگا دیں،ایس او پیز جاری

آج شام سے موسلا دھار بارشوں کاسلسلہ کہاں کہاں سے شروع ہونیوالا ہے؟ محکمہ موسمیات کی ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی

آج شام سے موسلا دھار بارشوں کاسلسلہ کہاں کہاں سے شروع ہونیوالا ہے؟ محکمہ موسمیات کی ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی

تعلیمی بورڈ کا شاندار فیصلہ۔۔ اسپیشل  امتحانات کرانے کا اعلان کردیا، کون کون سے بچے شرکت کریں گے؟

تعلیمی بورڈ کا شاندار فیصلہ۔۔ اسپیشل امتحانات کرانے کا اعلان کردیا، کون کون سے بچے شرکت کریں گے؟

عوام کو ایک جھٹکا لگانے کی تیاریاں۔۔بجلی کی قیمت میں 3روپے12پیسے اضافے کا امکان

عوام کو ایک جھٹکا لگانے کی تیاریاں۔۔بجلی کی قیمت میں 3روپے12پیسے اضافے کا امکان

شہر میں  60 کلومیٹر فی گھنٹے تک تیز ہوائیں چلنے کا امکان ، سردی کی شدت میں اضافے کی پیشنگوئی

شہر میں 60 کلومیٹر فی گھنٹے تک تیز ہوائیں چلنے کا امکان ، سردی کی شدت میں اضافے کی پیشنگوئی

سونے پر17 فیصد ٹیکس عائد، ایک ہی دن میں صارفین کیلئے قیمت 11ہزار روپے بڑھ گئی

سونے پر17 فیصد ٹیکس عائد، ایک ہی دن میں صارفین کیلئے قیمت 11ہزار روپے بڑھ گئی

انارکلی دھ م ا ک ہ کس نوعیت کا تھا؟ ابتدائی تفصیلات آگئیں

انارکلی دھ م ا ک ہ کس نوعیت کا تھا؟ ابتدائی تفصیلات آگئیں

آئندہ چوبیس گھنٹوں میںموسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بارشوں اور برفباری کی پیشنگوئی کر دی

آئندہ چوبیس گھنٹوں میںموسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بارشوں اور برفباری کی پیشنگوئی کر دی

ملک کی صدارتی نظام نافذ ہونے کا امکان؟ وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی بھی کھل کر بول پڑے

ملک کی صدارتی نظام نافذ ہونے کا امکان؟ وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی بھی کھل کر بول پڑے

ایشوریہ کی  18 برس بعدطلاق، طلاق کی اصل وجہ بھی سامنے آگئی

ایشوریہ کی 18 برس بعدطلاق، طلاق کی اصل وجہ بھی سامنے آگئی

مہنگائی سے عوام پریشان ، حکمران جماعت میں بغاوت۔۔پی ٹی آئی اراکین اسمبلی آئندہ الیکشن کس جماعت کے ٹکٹ پر لڑیںگے؟ سہیل وڑائچ نے تہلکہ خیز د

مہنگائی سے عوام پریشان ، حکمران جماعت میں بغاوت۔۔پی ٹی آئی اراکین اسمبلی آئندہ الیکشن کس جماعت کے ٹکٹ پر لڑیںگے؟ سہیل وڑائچ نے تہلکہ خیز د