11:21 am
منگنی سے قبل جعلی ویڈیوز وائرل ہونے پر بختاور بھٹو زرداری برہم

منگنی سے قبل جعلی ویڈیوز وائرل ہونے پر بختاور بھٹو زرداری برہم

11:21 am

کراچی (ویب ڈیسک )رواں ماہ 15 نومبر کو اگرچہ سابق صدر آصف علی زرداری نے تصدیق کی تھی کہ ان کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی منگنی 27 نومبر کو ہوگی۔تاہم اس باوجود بختاور بھٹو زرداری کی منگنی سے قبل ہی جعلی ویڈیوز کو وائرل کرکے انہیں بختاور بھٹو کی منگنی کی ویڈیوز قرار دیا گیا۔منگنی سے قبل ہی منگنی کی جھوٹی ویڈیوز وائرل کیے جانے پر بختاور بھٹو زرداری نے اظہار برہمی کرتے ہوئے
اپنی ٹوئٹ میں واضح کیا کہ ان ویڈیوز کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں۔بختاور بھٹو زرداری نے 25 نومبر کو اپنی ایک ٹوئٹ میں انیس جیلانی نامی ٹوئٹر صارف کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو کی ٹوئٹ کا لنک شیئر کرتے ہوئے ویڈیو کو جھوٹا قرار دیا۔سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی صاحبزادی نے اپنی مختصر ویڈیو میں جعلی وڈیوز پر افسردہ ہوتے ہوئے لکھا کہ اگر کسی بھی شخص کو پڑھنا نہیں آتا تو وہ کم از کم مذکورہ ویڈیو میں ان کی
اور ان کے اہل خانہ کی غیر موجودگی پر تو غور کرے۔بختاور بھٹو زرداری نے لکھا کہ ان کی منگنی کے کارڈ پر منگنی کی تقریب کی تاریخ واضح طور پر 27 نومبر لکھی ہوئی ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بہن نے واضح کیا کہ مذکورہ جعلی ویڈیو سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔بختاور بھٹو زرداری کی مذکورہ ٹوئٹ پر بعد ازاں انیس جیلانی نامی وکیل و لکھاری نے بھی معذرت کی اور بتایا کہ انہوں نے مذکورہ جعلی ویڈیو ڈیلیٹ کردی۔انیس جیلانی نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے بختاور بھٹو زرداری سے معافی مانگتے ہوئے ان کی منگنی اور نئی زندگی پر نیک خواہشات
کا اظہار بھی کیا۔خیال رہے کہ بختاور بھٹو زرداری کی منگنی ایک دن بعد 27 نومبر کو صنعت کار محمد یونس چوہدری کے بیٹے 32 سالہ محمود چوہدری سے بلاول ہاؤس میں ہوگی اور اس ضمن میں انتظامات کو مکمل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔بختاور بھٹو کی منگنی میں شرکت کرنے والے مہمانوں کے لیے کورونا کا منفی ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے جب کہ تقریب کو انتہائی محدود اور سادہ رکھنے کے انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی خبر سامنے آتے ہی ان کے منگیتر کے حوالے سے پاکستانی سوشل میڈیا اور قومی میڈیا میں مختلف طرح کی خبریں نشر ہو رہی تھیں، جن پر بھی پی پی پی
کی جانب سے وضاحت سامنے آئی تھی اور بختاور کے منگیتر کے حوالے سے نشر یا شائع ہونے والی زیادہ تر خبروں کوجھوٹا قرار دیا گیا تھا۔خبریں ہیں کہ بختاور بھٹو زرداری منگنی کے موقع پر اپنی والدہ بینظیر بھٹو کی جانب سے نکاح پر پہنے گئے گلابی و ہرے رنگ کے لباس جیسا لباس پہنیں گی۔اس حوالے سے کراچی کے فیشن ہاؤس 'ریشم رواج' نے کچھ دن قبل اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے ہی بینظیر بھٹو کا نکاح کا لباس تیار کیا تھا اور اب وہی بختاور بھٹو زرداری کا منگنی کا لباس بھی تیار کریں گے۔تاہم اس حوالے سے
​​​​​​​ بختاور بھٹو زرداری، بلاول ہاؤس یا پی پی پی کی جانب سے کوئی وضاحت سامنے نہیں آ سکی۔

تازہ ترین خبریں

شہباز گل کی تھانے میں حالت کیسی ہے، تازہ ترین تصاویر نے تہلکہ مچادیا

شہباز گل کی تھانے میں حالت کیسی ہے، تازہ ترین تصاویر نے تہلکہ مچادیا

عمران خان کو بیک وقت 9حلقو ں سے الیکشن لڑنے سے روکنے کیلئے بڑا اقدام اٹھا لیا گیا

عمران خان کو بیک وقت 9حلقو ں سے الیکشن لڑنے سے روکنے کیلئے بڑا اقدام اٹھا لیا گیا

زوردار دھماکہ ، دہشتگردی نے پھر سر اٹھا لیا، بڑا جانی نقصان ، انتہائی افسوسناک خبر آگئی

زوردار دھماکہ ، دہشتگردی نے پھر سر اٹھا لیا، بڑا جانی نقصان ، انتہائی افسوسناک خبر آگئی

قبر کے اندر سے نوجوان کی آوازیں آنے کا معاملہ ۔۔ قبرستان میں لوگوں کا رش لگ گیا، وہاں لوگوں نے کیا دیکھا؟

قبر کے اندر سے نوجوان کی آوازیں آنے کا معاملہ ۔۔ قبرستان میں لوگوں کا رش لگ گیا، وہاں لوگوں نے کیا دیکھا؟

ڈالر دھڑام سے نیچے آگرا ، انٹربینک میں قدر کتنے روپے کم ہوگئی؟بڑی خبر

ڈالر دھڑام سے نیچے آگرا ، انٹربینک میں قدر کتنے روپے کم ہوگئی؟بڑی خبر

عمران خان کو ناک آئوٹ کرنے کیلئے کیا کرنا ہو گا؟اسد عمر نے مخالفین کو مشورہ دیدیا

عمران خان کو ناک آئوٹ کرنے کیلئے کیا کرنا ہو گا؟اسد عمر نے مخالفین کو مشورہ دیدیا

میں نے فوج نہیں بیوروکریسی پر بات کی تھی ، شہباز گل کا سافٹ وئیر اپ ڈیٹ ، بیان بدل لیا

میں نے فوج نہیں بیوروکریسی پر بات کی تھی ، شہباز گل کا سافٹ وئیر اپ ڈیٹ ، بیان بدل لیا

تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی بڑا جھٹکا دیدیا

تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی بڑا جھٹکا دیدیا

مائنس 1نہیں مائنس آل ہو گا،سب گھرجائیں گے، شیخ رشید نے تمام سیاسی جماعتوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

مائنس 1نہیں مائنس آل ہو گا،سب گھرجائیں گے، شیخ رشید نے تمام سیاسی جماعتوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا

بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا

فوج اور تحریک انصاف کے درمیان ۔۔۔ اسد نے بڑا غلط فہمی دور کردی، پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

فوج اور تحریک انصاف کے درمیان ۔۔۔ اسد نے بڑا غلط فہمی دور کردی، پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

شہباز گل کے کپڑوں پر خون کے دھبے، منظم طریقے سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، تہلکہ خیز انکشافات

شہباز گل کے کپڑوں پر خون کے دھبے، منظم طریقے سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، تہلکہ خیز انکشافات

حکومت ایکشن میں آگئی، وزیر داخلہ کا عمران خان کی گرفتاری کا اعلان

حکومت ایکشن میں آگئی، وزیر داخلہ کا عمران خان کی گرفتاری کا اعلان

شہباز گل گرفتاری کے دوران روپڑے، معافیاں مانگیں، خاتون صحافی نے گرفتاری کا احوال بتا دیا

شہباز گل گرفتاری کے دوران روپڑے، معافیاں مانگیں، خاتون صحافی نے گرفتاری کا احوال بتا دیا