07:58 pm
موبائل فونز کے کروڑوں روپے کی ٹیکس چوری

موبائل فونز کے کروڑوں روپے کی ٹیکس چوری

07:58 pm

اسلام آباد ( ندیم چوہدری )  بیرون ملک سے آنے والے نان کسٹم موبائلز کو رجسٹر کئے جانے میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا انکشاف، سینکڑوں کی تعداد میں موبائل فون بغیر کسی فیس کے رجسٹرکر کے پی ٹی اے ملازمین کی ملی بھگت سے خزانے کو کروڑوں روپے نقصان پہنچا دیا گیا ، گزشتہ کئی روز سے قانونی طریقہ سے موبائل فون رجسٹرڈ کرانے والے خوار ، پی ٹی اے کی جانب سے رجسٹریشن کرنے والے سسٹم ( DIRBS) کو بند کئے جانے سے بیرون ملک سے موبائل لانے والے رجسٹریشن کے لئے خوار ، ذرائع کے مطابق پی ٹی اے رجسٹریشن ملازمین کی ملی بھگت سے سینکڑوں کی تعداد میں مہنگے موبائلز کو بغیر کسی کسٹم کی رقم ادائیگی کے رجسٹرڈ کر لیا ، رجسٹرڈ موبائلز کی تعداد
اور جمع کئے گئے ٹیکس میںمبینہ طور پر کروڑوں روپے کے فرق کے باعث انکوائری کے لیے رجسٹریشن سسٹم ( DIRBS) کو ہی بند کر دیا گیا، ذرائع کے مطابق وہ تمام موبائلز جو کہ بغیر ٹیکس دیئے رجسٹرڈ کئے گئے تھے ان کو بند کئے جانے کا سلسلہ شروع ہے ، ذرائع کے مطابق گزشتہ پندرہ دن سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد بھی اس سسٹم کو نہیں کھولا گیا جس کے باعث بیرون ملک سےا ٓنے والے اپنے موبائلز کی قانونی رجسٹریشن سے محروم ہیں ۔ اس حوالہ سے جب پی ٹی اے کے ترجمان خرم مہران سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ایسی کوئی اطلاع نہیں جو موبائل غیر قانونی رجسٹرڈ ہوتے ہیں وہ ہم بند کر دیتے ہیں،اگر آپ کے پاس کوئی ایسی اطلاع ہے تو ایسے فون کا آئی ایم ای نمبر دیں پی ٹی اے اس کو بلا ک کر دے گی ۔ پی ٹی اے کی جانب سے جو سسٹم دیا گیا ہے اس کے مطابق کہا گیا تھا کہ اس سسٹم کا مقصدموبائل فون اوردیگرسم استعمال کرنے والے آلات کی شناخت، اندراج اور مسدود کرنے کانظام ہے۔ جسکا مقصد پاکستان میں موبائل کی ترقی کے لیے ایک صحت مند ماحول فراہم کرنا ہے۔ ڈربزاس بات کو یقینی بنائے گا کہ تمام غیر معیاری اور غیر قانونی موبائل اور سم استعمال کرنے والاے آلات ناقابل استعمال ہوں۔ قانونی طریقے سے برآمدشدہ موبائل فون کے استعمال سے موبائل صارفین کو بہتر نیٹ ورک سروسز مہیا ہوں گی۔ مزیدبرآں موبائل نیٹ ورک پر بھی مثبت اثرات پڑھیں گے ۔پی ٹی اے اس بات کی یقین دہانی کرے گا کہ صرف منظور شدہ موبائل فون اور سم والےآلات ہی نیٹ ورک پر قابل استعمال ہو

تازہ ترین خبریں

پاکستان کو بیرونی نہیں اندرونی انتشار، فتنے کا خطرہ ہے، مریم نواز

پاکستان کو بیرونی نہیں اندرونی انتشار، فتنے کا خطرہ ہے، مریم نواز

اگر تم نے 6 روز بعد نکلنے کی کوشش کی تو۔۔وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے عمران خان کووارننگ دیدی

اگر تم نے 6 روز بعد نکلنے کی کوشش کی تو۔۔وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے عمران خان کووارننگ دیدی

پی ٹی آئی کارکنان کی پکڑ دھکڑ کافیصلہ

پی ٹی آئی کارکنان کی پکڑ دھکڑ کافیصلہ

سوناایک مرتبہ پھرسستا۔۔۔فی تولہ قیمت میں کتنے ہزار روپے کی کمی ہوگئی ،کنواروں کےلیے خوشی کی خبرآگئی

سوناایک مرتبہ پھرسستا۔۔۔فی تولہ قیمت میں کتنے ہزار روپے کی کمی ہوگئی ،کنواروں کےلیے خوشی کی خبرآگئی

ملک ریاض کی ’عمران خان‘ کا پیغام آصف زرداری کو پہچانے کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی

ملک ریاض کی ’عمران خان‘ کا پیغام آصف زرداری کو پہچانے کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی

مگرمچھ بھی حیران ہوگا ان آنسوؤں کو دیکھ کر،پی ٹی آئی رہنماء شہباز گل نے حکومت پرطنز کے تیربرسادئیے

مگرمچھ بھی حیران ہوگا ان آنسوؤں کو دیکھ کر،پی ٹی آئی رہنماء شہباز گل نے حکومت پرطنز کے تیربرسادئیے

یکم جون سے پٹرول کی قیمت مزید بڑھے گی یا نہیں، وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے بتادیا

یکم جون سے پٹرول کی قیمت مزید بڑھے گی یا نہیں، وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے بتادیا

ملک کو درپیش 5 بڑے مسائل کیا ہیں؟ وزارت خزانہ نے نشاندہی کردی

ملک کو درپیش 5 بڑے مسائل کیا ہیں؟ وزارت خزانہ نے نشاندہی کردی

لانگ مارچ روک کردکھائو۔۔۔چیئرمین پی ٹی آئی نے بڑااعلان کردیا

لانگ مارچ روک کردکھائو۔۔۔چیئرمین پی ٹی آئی نے بڑااعلان کردیا

بینظیرہمیشہ کہتی تھیں کہ پی پی کیلئے قانون الگ اور۔۔۔کپتان سابق وزیراعظم بینظیربھٹوکے معترف،حیران کن بات کہہ دی

بینظیرہمیشہ کہتی تھیں کہ پی پی کیلئے قانون الگ اور۔۔۔کپتان سابق وزیراعظم بینظیربھٹوکے معترف،حیران کن بات کہہ دی

اگر میں وہاں سے نہ نکلتی توکون مجھے مارڈالتا۔۔پی ٹی آئی رہنماء یاسمین راشد نے ہوشرباانکشاف کرڈالا

اگر میں وہاں سے نہ نکلتی توکون مجھے مارڈالتا۔۔پی ٹی آئی رہنماء یاسمین راشد نے ہوشرباانکشاف کرڈالا

ایک ساتھ 9چھٹیاں۔۔۔سرکاری ملازمین کی توموجیں لگ گئیں

ایک ساتھ 9چھٹیاں۔۔۔سرکاری ملازمین کی توموجیں لگ گئیں

سرکاری ملازمین کیلئے ایک اور خوشخبری ، حکومت کا بڑا اعلان

سرکاری ملازمین کیلئے ایک اور خوشخبری ، حکومت کا بڑا اعلان

خاتون کو329 سال بعدبری کردیاگیا،کیاالزامات تھے ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

خاتون کو329 سال بعدبری کردیاگیا،کیاالزامات تھے ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں